🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

169. باب إعانة الرفيق
باب: ساتھی کی مدد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 969
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ في سَفَرٍ إذْ جَاءَ رَجُلٌ عَلَى رَاحِلَةٍ لَهُ، فَجَعَلَ يَصْرِفُ بَصَرَهُ يَمِينًا وَشِمَالًا، فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ كَانَ مَعَهُ فَضْلُ ظَهْرٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ ظَهْرَ لَهُ، وَمَنْ كَانَ لَهُ فَضْلُ زَادٍ فَلْيَعُدْ بِهِ عَلَى مَنْ لاَ زَادَ لَهُ» ، فَذَكَرَ مِنْ أصْنَافِ المَالِ مَا ذَكَرَهُ، حَتَّى رَأيْنَا، أنَّهُ لاَ حَقَّ لأَحَدٍ مِنَّا فِي فَضْلٍ. رواه مسلم.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک دفعہ ہم ایک سفر میں تھے کہ ایک آدمی اپنی سواری پر آیا اور اپنی نگاہ دائیں بائیں پھیرنے لگا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس زائد سواری ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس سواری نہیں، اور جس کے پاس زائد زادِ راہ ہو وہ اسے اس شخص کو دے دے جس کے پاس زادِ راہ نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال کی کئی قسمیں ذکر فرمائیں جو ذکر فرمائیں، یہاں تک کہ ہم نے سمجھا کہ ہم میں سے کسی کا اپنی زائد چیز میں کوئی حق نہیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 969]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (565). أخرجه: مسلم 5/ 138 (1728) (18).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 565 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 970
وعن جابر - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أرَادَ أَنْ يَغْزُوَ، فَقَالَ: «يَا مَعْشَرَ المُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ، إنَّ مِنْ إخْوَانِكُمْ قَوْمًا لَيْسَ لَهُمْ مَالٌ، وَلاَ عَشِيرةٌ، فَلْيَضُمَّ أحَدُكُمْ إِلَيْهِ الرَّجُلَيْنِ أَو الثَّلاَثَةَ، فَمَا لأَحَدِنَا مِنْ ظَهْرٍ يَحْمِلُهُ إِلاَّ عُقْبةٌ كَعُقْبَةٍ» يَعْني أحَدهِمْ، قَالَ: فَضَمَمْتُ إلَيَّ اثْنَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً مَا لِي إِلاَّ عُقْبَةٌ كَعقبة أحَدِهِمْ مِنْ جَمَلِي. رواه أَبُو داود.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاد کا ارادہ فرمایا تو فرمایا: ”اے مہاجرین اور انصار کی جماعت! تمہارے بھائیوں میں سے کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے پاس نہ مال ہے اور نہ خاندان (قبیلہ)، لہٰذا تم میں سے ہر ایک اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو ملا لے۔“ (چنانچہ) ہم میں سے کسی کے پاس ایسی سواری نہ تھی جو اسے اٹھائے مگر باری باری (سوار ہونا) جیسے ان میں سے کسی ایک کی باری۔ (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے) کہا: تو میں نے اپنے ساتھ دو یا تین آدمیوں کو ملا لیا، میرے اونٹ پر میری بھی صرف اتنی ہی باری تھی جتنی ان میں سے کسی ایک کی۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 970]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2534).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2534)
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
أخرجه أحمد (3/358 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 971
وعنه، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَخَلَّفُ في المَسير، فَيُزْجِي الضَّعِيف، وَيُرْدِفُ وَيَدْعُو لَهُ. رواه أَبُو داود بإسناد حسن.
انہی (سیدنا جابر رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلنے میں (قافلے سے) پیچھے رہتے، کمزور (سواری والے) کو ہانکتے، (اسے اپنے پیچھے) بٹھا لیتے اور اس کے لیے دعا کرتے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 971]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2639).
وضاحت: «فَيُزْجِي» : امام خطابی رحمہ اللہ معالم السنن میں فرماتے ہیں: «یُزجی» کا معنی ہے انہیں ہانکتے تھے، کہا جاتا ہے: «أَزْجَيْتُ الْمَطِيَّةَ» جب تم سواری کو چلنے پر ابھارو۔ (معالم السنن 2/233)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2639)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (3913)
أخرجه الحاكم (2/115) أبو الزبير صرح بالسماع عنده

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں