🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

171. باب تكبير المسافر إِذَا صعد الثنايا وشبهها، وتسبيحه إِذَا هبط الأودية ونحوها، والنهي عن المبالغة برفع الصوتِ بالتكبير ونحوه
باب: مسافر کا گھاٹیوں اور ان جیسی (بلند) جگہوں پر چڑھتے وقت تکبیر کہنا، وادیوں اور ان جیسی (نشیبی) جگہوں میں اترتے وقت تسبیح کہنا، اور تکبیر وغیرہ میں آواز بہت زیادہ بلند کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 975
عن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا إِذَا صَعِدْنَا كَبَّرْنَا، وَإِذَا نَزَلْنَا سَبَّحْنَا. رواه البخاري.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم جب (بلندی پر) چڑھتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے اور جب (نشیب میں) اترتے تو «سُبْحَانَ اللهِ» کہتے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 975]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 69 (2993).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 976
وعن ابن عمرَ رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - وجيُوشُهُ إِذَا عَلَوا الثَّنَايَا كَبَّرُوا، وَإِذَا هَبَطُوا سَبَّحُوا. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے لشکر جب گھاٹیوں پر چڑھتے تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہتے اور جب نیچے اترتے تو «سُبْحَانَ اللهِ» کہتے۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 976]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2599).
قال الشيخ الألباني: صحيح دون قوله فوضعت م دون العلو والهبوط فهو حديث آخر صحيح (أبو داود 2599)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1342)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
وعنه، قَالَ: كَانَ النَّبي - صلى الله عليه وسلم - إِذَا قَفَلَ مِنَ الحَجِّ أَوْ العُمْرَةِ، كُلَّمَا أوْفَى عَلَى ثَنِيَّةٍ أَوْ فَدْفَدٍ كَبَّرَ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ: «لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ وَلَهُ الحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ. آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، سَاجِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأحْزَابَ وَحْدَهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
وفي رواية لمسلم: إِذَا قَفَلَ مِنَ الجيُوشِ أَو السَّرَايَا أَو الحَجِّ أَو العُمْرَةِ.
قَوْلهُ: «أوْفَى» أيْ: ارْتَفَعَ، وَقَوْلُه: «فَدْفَدٍ» هُوَ بفتح الفائَينِ بينهما دال مهملة ساكِنة، وَآخِره دال أخرى وَهُوَ: «الغَليظُ المُرْتَفِعُ مِنَ الأرضِ» .
انہی (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب حج یا عمرہ سے واپس لوٹتے تو جب بھی کسی گھاٹی یا بلند جگہ پر چڑھتے تو تین مرتبہ اللہ اکبر کہتے، پھر فرماتے: ” «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، آيِبُونَ، تَائِبُونَ، عَابِدُونَ، سَاجِدُونَ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ، صَدَقَ اللهُ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تمام تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، عبادت کرنے والے ہیں، سجدہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا، اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے ہی (کافروں کے) لشکروں کو شکست دی)۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لشکروں یا سرایا (چھوٹے فوجی دستوں) یا حج یا عمرہ سے واپس لوٹتے۔
آپ کا قول «أَوْفَى» یعنی: بلند ہوئے، اور آپ کا قول «فَدْفَدٍ»: یہ دونوں فاء کے زبر کے ساتھ ہے، ان کے درمیان ساکن دال مہملہ اور آخر میں دوسری دال ہے، اور اس کا معنی ہے: ”زمین کا سخت اور بلند حصہ۔“ [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 102 (6385)، ومسلم 4/ 105 (1344) (428).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 978
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رجلًا قَالَ: يَا رسول الله، إنّي أُريدُ أَنْ أُسَافِرَ فَأوْصِني، قَالَ: «عَلَيْكَ بِتَقْوَى اللهِ، وَالتَّكْبِيرِ عَلَى كلِّ شَرَفٍ» فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ، قَالَ: «اللَّهُمَّ اطْوِ لَهُ البُعْدَ، وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں، لہٰذا مجھے کوئی نصیحت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، اور ہر بلند جگہ پر اللہ اکبر کہو۔“ پھر جب وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چلا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «اَللّٰهُمَّ اطْوِ لَهُ الْبُعْدَ، وَهَوِّنْ عَلَيْهِ السَّفَرَ» (اے اللہ! اس کے لیے دوری کو لپیٹ دے (مسافت کم کر دے) اور اس پر سفر آسان فرما دے)۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (2771)، والترمذي (3445).
قال الشيخ الألباني: حسن، ابن ماجة (2771) (الترمذي 3445)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 979
وعن أَبي موسى الأشعريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كنّا مَعَ النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - في سَفَرٍ، فَكُنَّا إِذَا أشْرَفْنَا عَلَى وَادٍ هَلَّلْنَا وَكَبَّرْنَا وَارتَفَعَتْ أصْوَاتُنَا، فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «يَا أيُّهَا النَّاسُ، ارْبَعُوا عَلَى أنْفُسِكُمْ، فَإنَّكُمْ لاَ تَدْعُونَ أصَمَّ وَلاَ غَائِبًا، إنَّهُ مَعَكُمْ، إنَّهُ سَمِيعٌ قَرِيبٌ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«ارْبَعُوا» بفتحِ الباءِ الموحدةِ أيْ: ارْفُقُوا بِأَنْفُسِكُمْ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو جب ہم کسی وادی کے اوپر پہنچتے تو لا الٰہ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے اور ہماری آوازیں بلند ہو جاتیں۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اپنے آپ پر نرمی کرو، کیونکہ تم کسی بہرے یا غائب کو نہیں پکار رہے، بے شک وہ تمہارے ساتھ ہے، بے شک وہ خوب سننے والا، قریب ہے۔“
(متفق علیہ)
«ارْبَعُوا» باء موحدہ کے زبر کے ساتھ ہے، یعنی: اپنی جانوں کے ساتھ نرمی کرو۔ [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 979]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 101 - 102 (6384)، ومسلم 8/ 73 (2704) (44).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں