الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
179. باب تحريم سفر المرأة وحدها
باب: عورت کے اکیلے سفر کرنے کی حرمت
حدیث نمبر: 989
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَحِلُّ لامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَومِ الآخِرِ تُسَافِرُ مَسِيرَةَ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ عَلَيْهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو، یہ حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کی مسافت کا سفر کرے مگر اپنے کسی محرم کے ساتھ۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 989]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 54 (1088)، ومسلم 4/ 103 (1339) (419).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 990
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّهُ سَمِعَ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «لاَ يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ، وَلاَ تُسَافِرُ المَرْأةُ إِلاَّ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ» فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا رسولَ الله، إنَّ امْرَأتِي خَرَجَتْ حَاجَّةً، وَإنِّي اكْتُتِبْتُ في غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ: «انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ ہرگز تنہائی میں نہ رہے مگر یہ کہ اس کے ساتھ اس کا کوئی محرم ہو، اور کوئی عورت سفر نہ کرے مگر محرم کے ساتھ۔“ تو ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! میری بیوی حج کے لیے نکلی ہے، اور میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھا جا چکا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اور اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 990]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب آداب السَّفَر/حدیث: 990]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 4/ 72 (3006)، ومسلم 4/ 104 (1341) (424).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)