🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

181. باب الأمر بتعهد القرآن والتحذير عن تعريضه للنسيان
باب: قرآن کی مسلسل نگہداشت (دہرائی) کا حکم اور اسے بھلا دینے کے درپے ہونے سے ڈرانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1002
عن أَبي موسى - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «تعاهدوا هَذَا القُرْآنَ، فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَهُوَ أشَدُّ تَفَلُّتًا مِنَ الإبلِ فِي عُقُلِهَا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوموسیٰ (اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس قرآن کی نگہداشت کرتے رہو (بار بار دہراتے رہو)، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! یہ (سینوں سے) نکل جانے میں اپنی رسیوں میں بندھے اونٹوں سے بھی زیادہ تیز ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1002]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 238 (5033)، ومسلم 2/ 192 (791) (231).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1003
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إنَّمَا
مَثَلُ صَاحبِ الْقُرْآنِ كَمَثَلِ الإِبِلِ المُعَقَّلَةِ، إنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا أمْسَكَهَا، وَإنْ أطْلَقَهَا ذَهَبَتْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صاحبِ قرآن کی مثال بس بندھے ہوئے اونٹوں والے کی سی ہے، اگر وہ ان کی نگہداشت کرے تو انہیں روکے رکھے گا، اور اگر انہیں چھوڑ دے تو وہ چلے جائیں گے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1003]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 237 - 238 (5031)، ومسلم 2/ 190 (789) (226).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں