🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

183. باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1009
عن أَبي سَعِيدٍ رَافِعِ بن الْمُعَلَّى - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ لي رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أَلاَ أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ في القُرْآن قَبْلَ أَنْ تَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ؟» فَأخَذَ بِيَدِي، فَلَمَّا أرَدْنَا أَنْ نَخْرُجَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ قُلْتَ: لأُعَلِّمَنَّكَ أعْظَمَ سُورَةٍ في القُرْآنِ؟ قَالَ: «الحَمْدُ للهِ رَبِّ العَالَمِينَ، هِيَ السَّبْعُ المَثَانِي وَالقُرْآنُ العَظِيمُ الَّذِي أُوتِيتُهُ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوسعید رافع بن معلیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں مسجد سے نکلنے سے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت نہ سکھاؤں؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، جب ہم نے نکلنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا: میں تمہیں قرآن کی سب سے عظیم سورت ضرور سکھاؤں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(وہ) «الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ» (سورۃ الفاتحہ) ہے، یہی سبع مثانی (بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں) اور قرآنِ عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 77 (4647).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1010
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ في: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ» .
وفي روايةٍ: أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ لأَصْحَابِهِ: «أَيَعْجِزُ أحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ بِثُلُثِ القُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ» فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ، وَقَالُوا: أيُّنَا يُطِيقُ ذَلِكَ يَا رسولَ الله؟ فَقَالَ: «﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ﴾: ثُلُثُ الْقُرْآنِ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» (سورۃ الاخلاص) کے بارے میں فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (سورت) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
اور ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ ایک رات میں تہائی قرآن پڑھ لے؟“ یہ بات ان پر گراں گزری اور انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم میں سے کون اس کی طاقت رکھتا ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ، اللهُ الصَّمَدُ» (سورۃ الاخلاص) تہائی قرآن ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1010]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 6/ 233 (5013) و(5015).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1011
وعنه: أنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أصْبَحَ جَاءَ إِلَى رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ وَكَانَ الرَّجُلُ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ القُرْآنِ» . رواه البخاري.
انہی (سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی آدمی کو «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» بار بار دہراتے ہوئے پڑھتے سنا، جب صبح ہوئی تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس کا ذکر کیا، اور وہ آدمی گویا اسے (یعنی اس عمل کو) کم سمجھ رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقیناً یہ (سورت) تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1011]
وضاحت: «يَتَقَالُّهَا» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فتح الباری میں فرماتے ہیں: ” «يَتَقَالُّهَا» لام کی تشدید کے ساتھ ہے، اس کی اصل «يَتَقَالَلُهَا» ہے، یعنی وہ اسے تھوڑا (کم) سمجھتا تھا۔“ (فتح الباری 9/75)
یہ حدیث پچھلی حدیث (نمبر 1010) میں گزر چکی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1461)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1012
وعن أَبي هُرَيْرَةَ - رضي الله عنه: أَنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ في: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ﴾ «إنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» کے بارے میں فرمایا: ”بے شک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 200 (812) (262).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1013
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إني أُحِبُّ هذِهِ السُّورَةَ: ﴿قُلْ هُوَ اللهُ أحَدٌ﴾ قَالَ: «إنَّ حُبَّهَا أدْخَلَكَ الجَنَّةَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» . ورواه البخاري في صَحِيحِهِ تعليقًا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں اس سورت «قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ» سے محبت کرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی محبت نے تجھے جنت میں داخل کر دیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے۔ اور بخاری نے اسے اپنی صحیح میں تعلیقاً روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1013]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2910)، ورواه البخاري 2/ 196 (774) معلقًا. وقال الترمذي: «حديث حسن غريب» .

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1014
وعن عقبة بن عامِر - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ألَمْ تَرَ آيَاتٍ أُنْزِلَتْ هذِهِ اللَّيْلَةَ لَمْ يُرَ مِثْلُهُنَّ قَطُّ؟ ﴿قُلْ أَعْوذُ بِرَبِّ الفَلَقِ﴾ وَ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾» . رواه مسلم.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے وہ آیتیں نہیں دیکھیں جو آج رات نازل کی گئی ہیں؟ ان جیسی (آیتیں) کبھی نہیں دیکھی گئیں: «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ» اور «قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ» (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1014]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 200 (814) (264).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1015
وعن أَبي سَعِيدٍ الخُدريِّ - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَتَعَوَّذُ مِنَ الجَانِّ، وَعَيْنِ الإنْسَانِ، حَتَّى نَزَلَتْ المُعَوِّذَتَانِ، فَلَمَّا نَزَلَتَا، أخَذَ بِهِمَا وَتَرَكَ مَا سِوَاهُمَا. رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنوں سے اور انسان کی (بری) نظر سے (مختلف کلمات کے ذریعے) پناہ مانگا کرتے تھے، یہاں تک کہ معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) نازل ہوئیں، جب وہ نازل ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار کر لیا اور ان کے علاوہ (دوسرے کلمات) چھوڑ دیے۔
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (3511)، والترمذي (2058)، والنسائي 8/ 271 وفي «الكبرى» ، له (7930) وقال الترمذي: «حديث حسن غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3511) (الترمذي 2058)
قال الشيخ زبير على زئي:(2058) إسناده ضعيف / ن 5496، جه 3511
الجريري اختلط (د 1555) ولم أجد راويًا عنه فى ھذا الحديث قبل اختلاطه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1016
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مِنَ القُرْآنِ سُورَةٌ ثَلاثُونَ آيَةً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتَّى غُفِرَ لَهُ، وَهِيَ: ﴿تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ المُلْكُ﴾» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
وفي رواية أَبي داود: «تَشْفَعُ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن میں تیس آیتوں والی ایک سورت ہے، اس نے ایک آدمی کی سفارش کی یہاں تک کہ اسے بخش دیا گیا، اور وہ «تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ» (سورۃ الملک) ہے۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
اور ابوداود کی روایت میں ہے: «تَشْفَعُ» (وہ سفارش کرے گی)۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1400)، وابن ماجه (3786)، والترمذي (2891) والنسائي في «الكبرى» (11612).
قال الشيخ الألباني: حسن (أبو داود 1400)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (2153)
أخرجه الترمذي (2891 وسنده حسن) وابن ماجه (3786 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1017
وعن أَبي مسعودٍ البَدْرِيِّ - رضي الله عنه - عن النبي - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَرَأَ بِالآيَتَيْنِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ البَقَرَةِ في لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
قِيلَ: كَفَتَاهُ الْمَكْرُوهَ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، وَقِيلَ: كَفَتَاهُ مِنْ قِيامِ اللَّيْلِ.
سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، وہ اس کے لیے کافی ہو جائیں گی۔“
(متفق علیہ)
کہا گیا ہے: اس رات ہر ناپسندیدہ چیز سے اس کے لیے کافی ہو جائیں گی، اور یہ بھی کہا گیا ہے: قیام اللیل (تہجد) کی جگہ کافی ہو جائیں گی۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 107 (4008)، ومسلم 2/ 198 (808) (256).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1018
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لاَ تَجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ مَقَابِرَ، إنَّ الشَّيْطَانَ يَنْفِرُ مِنَ البَيْتِ الَّذِي تُقْرَأُ فِيهِ سُورَةُ البَقرَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ، بے شک شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورۃ البقرہ پڑھی جاتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1018]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 188 (780) (212).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں