الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
185. باب فضل الوضوء
باب: وضو کی فضیلت
حدیث نمبر: 1024
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ أُمَّتِي يُدْعَوْنَ يَوْمَ القِيَامَةِ غُرًّا مُحَجَّلينَ مِنْ آثَارِ الوُضُوءِ، فَمَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يُطِيلَ غُرَّتَهُ فَلْيَفْعَلْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک میری امت کو قیامت کے دن اس حال میں بلایا جائے گا کہ وضو کے نشانات کی وجہ سے ان کے چہرے اور ہاتھ پاؤں چمکتے ہوں گے، لہٰذا تم میں سے جو اپنی چمک کو بڑھا سکے تو وہ ایسا کرے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1024]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1024]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 46 (136)، ومسلم 1/ 149 (246) (34).
وضاحت: «غُرًّا» : «الْغُرُّ» «الْأَغَرُّ» کی جمع ہے، جو «الْغُرَّةُ» سے ہے یعنی چہرے کی سفیدی؛ مراد یہ ہے کہ قیامت کے دن وضو کے نور سے ان کے چہرے سفید (روشن) ہوں گے۔ (النہایہ 3/354)
«مُحَجَّلِينَ» : یعنی ہاتھوں، چہرے اور پاؤں میں وضو کی جگہیں سفید (روشن) ہوں گی۔ (النہایہ 1/346)
«مُحَجَّلِينَ» : یعنی ہاتھوں، چہرے اور پاؤں میں وضو کی جگہیں سفید (روشن) ہوں گی۔ (النہایہ 1/346)
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1025
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ خليلي - صلى الله عليه وسلم - يقول: «تَبْلُغُ الحِلْيَةُ مِنَ المُؤمِنِ حَيْثُ يَبْلُغُ الوُضُوءُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”مومن کا زیور (جنت میں) وہاں تک پہنچے گا جہاں تک وضو (کا پانی) پہنچتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1025]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1025]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 151 (250) (40).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1026
وعن عثمان بن عفان - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «من تَوَضَّأ فَأَحْسَنَ الوُضُوءَ، خَرَجَتْ خَطَايَاهُ مِنْ جَسَدِهِ حَتَّى تَخْرُج مِنْ تَحْتِ أَظْفَارِهِ» . رواه مسلم.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، تو اس کے گناہ اس کے جسم سے نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1026]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1026]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 149 (245) (33).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1027
وعنه، قَالَ: رَأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِي هَذَا، ثُمَّ
قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأ هكَذَا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَكَانَتْ صَلاَتُهُ وَمَشْيُهُ إِلَى المَسْجدِ نَافِلَةً» . رواه مسلم.
قَالَ: «مَنْ تَوَضَّأ هكَذَا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ، وَكَانَتْ صَلاَتُهُ وَمَشْيُهُ إِلَى المَسْجدِ نَافِلَةً» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، پھر فرمایا: ”جس نے اس طرح وضو کیا، اس کے پچھلے گناہ بخش دیے جائیں گے، اور اس کی نماز اور مسجد کی طرف اس کا چلنا (اس کے لیے) زائد (اجر کا باعث) ہوگا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1027]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1027]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 142 (229) (8).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1028
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا تَوَضَّأ العَبْدُ المُسْلِمُ - أَو المُؤْمِنُ - فَغَسَلَ وَجْهَهُ، خَرَجَ مِنْ وَجْهِهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَ إِلَيْهَا بِعَيْنَيْهِ مَعَ المَاءِ، أَوْ مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ، فَإذَا غَسَلَ يَدَيْهِ، خَرَجَ مِنْ يَدَيْهِ كُلُّ خَطِيئَةٍ كَانَ بَطَشَتْهَا يَدَاهُ مَعَ المَاءِ، أَو مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ، فَإذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ، خَرَجَتْ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَشَتْهَا رِجْلاَهُ مَعَ المَاءِ، أَو مَعَ آخِرِ قَطْرِ المَاءِ، حَتَّى يَخْرُجَ نَقِيًّا مِنَ الذُّنُوبِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مسلمان - یا مومن - بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے ہر وہ گناہ جو اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھ کر کیا تھا، پانی کے ساتھ - یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ - نکل جاتا ہے۔ پھر جب وہ اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھوں سے ہر وہ گناہ جو اس کے ہاتھوں نے پکڑ کر کیا تھا، پانی کے ساتھ - یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ - نکل جاتا ہے۔ پھر جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو ہر وہ گناہ جس کی طرف اس کے پاؤں چل کر گئے تھے، پانی کے ساتھ - یا پانی کے آخری قطرے کے ساتھ - نکل جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ گناہوں سے پاک صاف ہو کر نکلتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1028]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (129). أخرجه: مسلم 1/ 148 (244) (32).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 129 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1029
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أتى المقبرة، فَقَالَ: «السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَومٍ مُؤْمِنِينَ، وَإنَّا إنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لاَحِقُونَ، وَدِدْتُ أنَّا قَدْ رَأَيْنَا إخْوانَنَا» قالوا: أوَلَسْنَا إخْوَانَكَ يَا رسول الله؟ قَالَ: «أنْتُمْ أصْحَابِي، وَإخْوَانُنَا الَّذِينَ لَمْ يَأتُوا بَعْدُ» قالوا: كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ يَأتِ بَعْدُ مِنْ أُمَّتِكَ يَا رَسولَ الله؟ فَقَالَ: «أرَأيْتَ لَوْ أنَّ رَجُلًا لَهُ خَيلٌ غُرٌّ مُحَجَّلَةٌ بَيْنَ ظَهْرَيْ خَيْلٍ دُهْمٍ بُهْمٍ، ألا يَعْرِفُ خَيْلَهُ؟» قالوا: بَلَى يَا رسول الله، قَالَ: «فإنَّهُمْ يَأتُونَ غُرًّا مُحَجَّلينَ مِنَ الوُضُوءِ، وأنَا فَرَطُهُمْ عَلَى الحَوْضِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبرستان تشریف لائے اور فرمایا: ” «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ» (اے مومن قوم کے گھر والو! تم پر سلامتی ہو، اور ہم بھی ان شاء اللہ تم سے ملنے والے ہیں)۔ میری خواہش ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کو دیکھ لیتے۔“ صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے صحابہ (ساتھی) ہو، اور ہمارے بھائی وہ ہیں جو ابھی (دنیا میں) نہیں آئے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ اپنی امت کے ان لوگوں کو کیسے پہچانیں گے جو ابھی نہیں آئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بتاؤ اگر کسی آدمی کے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے گھوڑے بالکل سیاہ رنگ کے گھوڑوں کے درمیان ہوں تو کیا وہ اپنے گھوڑوں کو نہیں پہچانے گا؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو وہ (میرے امتی) وضو کی وجہ سے روشن چہروں اور روشن ہاتھ پاؤں کے ساتھ آئیں گے، اور میں حوض پر ان کا پیش رو (پہلے سے پہنچ کر انتظام کرنے والا) ہوں گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1029]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1029]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 150 (249) (39).
وضاحت: «دُهْمٍ» : «الدُّهْمَةُ» سیاہی کو کہتے ہیں۔ (لسان العرب 4/430)
«بُهْمٍ» : «بَهِيمٌ» کی جمع ہے، یعنی وہ جس کے رنگ میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو۔ (النہایہ 1/167)
«بُهْمٍ» : «بَهِيمٌ» کی جمع ہے، یعنی وہ جس کے رنگ میں کسی اور رنگ کی آمیزش نہ ہو۔ (النہایہ 1/167)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1030
وعنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «ألاَ أَدُّلُكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الخَطَايَا، وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟» قالوا: بَلَى يَا رسول الله، قَالَ: «إسْبَاغُ الوُضُوءِ عَلَى المَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الخُطَا إِلَى المَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلاَةِ بَعْدَ الصَّلاَةِ؛ فَذلِكُمُ الرِّبَاطُ؛ فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ چیز نہ بتاؤں جس کے ذریعے اللہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور درجات بلند کرتا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ناگواری (اور مشقت) کے باوجود پورا وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، پس یہی رباط (سرحد پر پہرہ دینے کی طرح) ہے، پس یہی رباط ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1030]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1030]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (131). أخرجه: مسلم 1/ 151 (251).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 131 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1031
وعن أَبي مالك الأشعري - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «الطُّهُورُ شَطْرُ الإيمَانِ» . رواه مسلم.
وَقَدْ سبق بطوله في باب الصبر، وفي البابِ حديث عمرو بن عَبَسَة - رضي الله عنه - السابق في آخر باب الرَّجَاءِ، وَهُوَ حديث عظيم؛ مشتمل عَلَى جمل من الخيرات.
وَقَدْ سبق بطوله في باب الصبر، وفي البابِ حديث عمرو بن عَبَسَة - رضي الله عنه - السابق في آخر باب الرَّجَاءِ، وَهُوَ حديث عظيم؛ مشتمل عَلَى جمل من الخيرات.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”طہارت (پاکیزگی) نصف ایمان ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ باب الصبر میں گزر چکی ہے۔ اور اس باب میں سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث بھی ہے جو باب الرجاء کے آخر میں گزر چکی ہے، اور وہ ایک عظیم حدیث ہے جو بہت سی بھلائیوں پر مشتمل ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1031]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
یہ حدیث پوری تفصیل کے ساتھ باب الصبر میں گزر چکی ہے۔ اور اس باب میں سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث بھی ہے جو باب الرجاء کے آخر میں گزر چکی ہے، اور وہ ایک عظیم حدیث ہے جو بہت سی بھلائیوں پر مشتمل ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1031]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (438). أخرجه: مسلم 2/ 208 (832) (294).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 25 پر گزر چکی ہے۔
«السَّابِقُ» : سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث نمبر 438 پر گزر چکی ہے۔
«السَّابِقُ» : سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث نمبر 438 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1032
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْكُمْ مِنْ أحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُبْلغُ - أَوْ فَيُسْبِغُ - الوُضُوءَ، ثُمَّ يقول: أشهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، وَأشْهَدُ أنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؛ إِلاَّ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ» . رواه مسلم.
وزاد الترمذي: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ» .
وزاد الترمذي: «اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ المُتَطَهِّرِينَ» .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو شخص بھی وضو کرے اور پورا - یا (فرمایا:) کامل - وضو کرے، پھر کہے: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» (میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں)، تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ ان میں سے جس سے چاہے داخل ہو جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے یہ اضافہ کیا ہے: «اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ» (اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے خوب پاکیزگی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے)۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1032]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ترمذی نے یہ اضافہ کیا ہے: «اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَّوَّابِينَ، وَاجْعَلْنِي مِنَ الْمُتَطَهِّرِينَ» (اے اللہ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں میں سے بنا دے اور مجھے خوب پاکیزگی حاصل کرنے والوں میں سے بنا دے)۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1032]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 144 (234) (17)، والترمذي (55).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: أما زيادة " ومن عبداك الصالحين. . " الخ فلا أصل لها
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: أما زيادة " ومن عبداك الصالحين. . " الخ فلا أصل لها
قال الشيخ الألباني: صحيح
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)