الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. باب تأكيد ركعتي سنّةِ الصبح
باب: فجر کی دو سنتوں کی تاکید
حدیث نمبر: 1100
عن عائشة رضي الله عنها: أنَّ النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم - كَانَ لا يَدَعُ أرْبَعًا قَبْلَ الظُّهْرِ، وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الغَدَاةِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور فجر سے پہلے دو رکعتیں (کبھی) نہیں چھوڑتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1100]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1100]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 74 (1182).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
حدیث نمبر: 1101
وعنها، قالت: لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صلى الله عليه وسلم - عَلَى شَيْءٍ مِنَ النَّوَافِلِ أشَدَّ تَعَاهُدًا مِنهُ عَلَى رَكْعَتَي الفَجْرِ. متفقٌ عَلَيهِ.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے کسی چیز کی اتنی زیادہ پابندی نہیں کرتے تھے جتنی فجر کی دو رکعتوں کی کرتے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1101]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1101]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 71 (1169)، ومسلم 2/ 160 (724) (94).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1102
وعنها، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «رَكْعَتَا الفَجْرِ خَيْرٌ مِنَ الدنْيَا وَمَا فِيهَا» . رواه مُسلِمٌ.
وفي رواية: «لَهُمَا أحَبُّ إليَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا» .
وفي رواية: «لَهُمَا أحَبُّ إليَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا» .
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”یقیناً یہ دونوں (رکعتیں) مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1102]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور ایک روایت میں ہے: ”یقیناً یہ دونوں (رکعتیں) مجھے ساری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1102]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 160 (725) (96) و(97).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1103
وعن أبي عبد الله بلالِ بن رَبَاح - رضي الله عنه - مُؤَذِّن رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: أنَّهُ أتَى رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - لِيُؤْذِنَه بِصَلاةِ الغَدَاةِ، فَشَغَلَتْ عَائِشَةُ بِلالًا بِأَمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ، حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، فَقَامَ بِلالٌ فَآذَنَهُ بِالصَّلاَةِ، وَتَابَعَ أذَانَهُ، فَلَمْ يَخْرُجْ رَسُولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَلَمَّا خَرَجَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَأخْبَرَهُ أنَّ عَائِشَةَ شَغَلَتْهُ بِأمْرٍ سَأَلَتْهُ عَنْهُ حَتَّى أصْبَحَ جِدًّا، وَأنَّهُ أبْطَأَ عَلَيْهِ بِالخُرُوجِ، فَقَالَ - يَعْنِي النَّبيَّ - صلى الله عليه وسلم: «إنِّي كُنْتُ رَكَعْتُ رَكْعْتَي الفَجْرِ» فقالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إنَّكَ أصْبَحْتَ جِدًّا؟ فقَالَ: «لَوْ أصْبَحْتُ أكْثَرَ مِمَّا أصْبَحْتُ، لَرَكَعْتُهُمَا، وَأحْسَنْتُهُمَا وَأجْمَلْتُهُمَا» . رواه أبُو دَاوُدَ بإسناد حسن.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سیدنا ابوعبداللہ بلال بن رباح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ آپ کو صبح کی نماز کی اطلاع دیں، تو سیدہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے بلال کو کسی بات میں مشغول کر لیا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں، یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی۔ پھر بلال کھڑے ہوئے اور آپ کو نماز کی اطلاع دی اور مسلسل اطلاع دیتے رہے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف نہ لائے۔ پھر جب آپ تشریف لائے تو لوگوں کو نماز پڑھائی، تو بلال نے آپ کو بتایا کہ عائشہ (رضی اللہ عنہا) نے انہیں ایک بات میں مشغول کر لیا تھا جس کے بارے میں وہ ان سے پوچھ رہی تھیں یہاں تک کہ خوب روشنی ہو گئی، اور یہ کہ آپ نے (بھی) باہر آنے میں دیر کر دی۔ تو آپ یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں فجر کی دو رکعتیں پڑھ رہا تھا۔“ بلال نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو بہت روشنی کر دی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس سے بھی زیادہ روشنی ہو جاتی جتنی ہوئی تو بھی میں یہ دونوں رکعتیں پڑھتا اور انہیں اچھی طرح اور خوب صورتی سے ادا کرتا۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1103]
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1103]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1257).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1257)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح