🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

201. باب سنة المغرب بعدها وقبلها
باب: مغرب کے بعد اور اس سے پہلے کی سنتیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1122
وعن عبد الله بن مُغَفَّل - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «صَلُّوا قَبْلَ المَغْرِبِ» قال في الثَّالِثَةِ: «لِمَنْ شَاءَ» . رواه البُخَارِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مغرب سے پہلے (دو رکعتیں) پڑھو۔“ تیسری مرتبہ فرمایا: ”جو چاہے (پڑھے)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1122]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 74 (1183).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1123
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: لَقَدْ رَأيْتُ كِبَارَ أصْحَابِ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ عِندَ المَغْرِبِ. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بڑے بڑے صحابہ کو دیکھا کہ وہ مغرب (کی اذان) کے وقت ستونوں کی طرف سبقت کرتے تھے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 134 (503).
وضاحت: «يَبْتَدِرُونَ السَّوَارِيَ» : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «يبتدرون» یعنی ایک دوسرے سے آگے بڑھتے تھے، اور «السواري» «سارية» (ستون) کی جمع ہے، گویا ان کی طرف سبقت کرنے سے ان کا مقصد یہ تھا کہ ان کے ذریعے اپنے آگے سے گزرنے والوں سے آڑ (سترہ) حاصل کریں، کیونکہ وہ اکیلے اکیلے نماز پڑھتے تھے۔ (فتح الباری 2/141)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1124
وعنه، قَالَ: كُنَّا نصلِّي عَلَى عهدِ رسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ غُرُوبِ الشَّمْسِ قَبْلَ المَغْرِبِ، فَقِيلَ: أكَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - صَلاَّهما؟ قَالَ: كَانَ يَرَانَا نُصَلِّيهِمَا فَلَمْ يَأمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا. رواه مسلم.
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں سورج غروب ہونے کے بعد مغرب (کی نماز) سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ پوچھا گیا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہ دو رکعتیں پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ پڑھتے ہوئے دیکھتے تھے، نہ ہمیں حکم دیتے اور نہ منع کرتے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1124]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 211 (836) (302).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1125
وعنه، قَالَ: كُنَّا بِالمَدِينَةِ فَإذَا أذَّنَ المُؤَذِّنُ لِصَلاَةِ المَغْرِبِ، ابْتَدَرُوا السَّوَارِيَ، فَرَكَعُوا رَكْعَتَيْنِ، حَتَّى إنَّ الرَّجُلَ الغَريبَ لَيَدْخُلُ المَسْجِدَ فَيَحْسَبُ أنَّ الصَّلاَةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّيهِمَا. رواه مسلم.
انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم مدینہ میں تھے، جب مؤذن مغرب کی نماز کے لیے اذان دیتا تو لوگ ستونوں کی طرف لپکتے اور دو رکعتیں پڑھتے، یہاں تک کہ کوئی اجنبی آدمی مسجد میں داخل ہوتا تو ان دو رکعتوں کے پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے سمجھتا کہ نماز ہو چکی ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1125]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 212 (837) (303).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں