الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
207. باب تجويز صلاة الضحى من ارتفاع الشمس إِلَى زوالها والأفضل أن تُصلَّى عِنْدَ اشتداد الحر وارتفاع الضحى
باب: سورج بلند ہونے سے لے کر زوال تک نماز چاشت پڑھنے کا جواز، اور افضل یہ ہے کہ اسے گرمی کی شدت اور چاشت کے بلند ہونے کے وقت پڑھا جائے
حدیث نمبر: 1143
عن زيد بن أَرْقَم - رضي الله عنه: أنَّهُ رَأَى قَوْمًا يُصَلُّونَ مِنَ الضُّحَى، فَقَالَ: أمَا لَقَدْ عَلِمُوا أنَّ الصَّلاَةَ في غَيْرِ هذِهِ السَّاعَةِ أفْضَلُ، إنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «صَلاَةُ الأَوَّابِينَ حِيْنَ تَرْمَضُ الفِصَالُ» . رواه مسلم.
«تَرْمَضُ» بفتح التاء والميم وبالضاد المعجمة، يعني: شدة الحر.
وَ«الفِصَالُ» جَمْعُ فَصِيلٍ وَهُوَ: الصَّغيرُ مِنَ الإبِلِ.
«تَرْمَضُ» بفتح التاء والميم وبالضاد المعجمة، يعني: شدة الحر.
وَ«الفِصَالُ» جَمْعُ فَصِيلٍ وَهُوَ: الصَّغيرُ مِنَ الإبِلِ.
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کو چاشت (کے ابتدائی وقت) میں نماز پڑھتے دیکھا تو فرمایا: سنو! یہ لوگ جانتے ہیں کہ اس گھڑی کے علاوہ (بعد کے وقت) میں نماز افضل ہے، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اوابین کی نماز (اس وقت ہے) جب اونٹنیوں کے بچوں کے پاؤں (گرم ریت سے) جلنے لگیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«تَرْمَضُ»: تاء اور میم کے زبر اور ضاد معجمہ کے ساتھ، یعنی گرمی کی شدت۔
«الفِصَالُ»: «فَصِيل» کی جمع ہے، اور وہ اونٹ کا چھوٹا بچہ ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1143]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 171 (748) (143).
وضاحت: «الأَوَّابِينَ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «الأواب» کا معنی فرمانبردار ہے، اور کہا گیا ہے: اطاعت کی طرف رجوع کرنے والا۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/227)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)