🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

213. باب استحباب قيام رمضان وَهُوَ التراويح
باب: رمضان کے قیام یعنی تراویح کا مستحب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1187
عن أَبي هريرة - رضي الله عنه - أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1187]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 16 (37)، ومسلم 2/ 176 (759) (173).
وضاحت: «وَاحْتِسَابًا» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «احتساباً» کا معنی یہ ہے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ (کی رضا) کا ارادہ کرے، لوگوں کو دکھانے کا قصد نہ کرے اور نہ کوئی ایسی چیز (مقصود ہو) جو اخلاص کے خلاف ہو۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/237)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1188
وعنه - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يُرَغِّبُ في قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأمُرَهُمْ فِيهِ بِعَزِيمَةٍ، فيقولُ: «مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ» . رواه مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے قیام کی ترغیب دیتے تھے، لیکن انہیں اس کا تاکیدی حکم نہیں دیتے تھے، چنانچہ آپ فرماتے: ”جس نے رمضان (کی راتوں) میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 177 (759) (174).
وضاحت: «بِعَزِيمَةٍ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کا معنی یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وجوب اور لازمی طور پر حکم نہیں دیتے تھے، بلکہ استحباب اور ترغیب کے طور پر حکم دیتے تھے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/238)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں