🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

218. باب الجود وفعل المعروف والإكثار من الخير في شهر رمضان والزيادة من ذَلِكَ في العشر الأواخر منه
باب: رمضان کے مہینے میں سخاوت، بھلائی کے کام اور نیکی کی کثرت کرنا، اور اس کے آخری عشرے میں اس میں اضافہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1222
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أجْوَدَ مَا يَكُونُ في رَمَضَانَ حِيْنَ يَلْقَاهُ جِبْريلُ، وَكَانَ جِبْريلُ يَلْقَاهُ في كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ القُرْآنَ، فَلَرَسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - حِيْنَ يَلْقَاهُ جِبرِيلُ أجْوَدُ بالخَيْرِ مِن الرِّيحِ المُرْسَلَةِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں سب سے زیادہ سخی تھے، اور آپ سب سے زیادہ سخی رمضان میں ہوتے تھے جب جبریل (علیہ السلام) آپ سے ملاقات کرتے، اور جبریل رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے اور آپ کے ساتھ قرآن کا دور کرتے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب جبریل آپ سے ملتے تو بھلائی (پہنچانے) میں تیز چلنے والی ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1222]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 4 (6)، ومسلم 7/ 73 (2308) (50).
وضاحت: «المُرْسَلَةِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: (یہ لفظ) سین کے فتحہ کے ساتھ ہے، اور مراد یہ ہے کہ (آپ کی سخاوت) تیزی اور عام (ہر ایک کو پہنچنے) میں ہوا کی طرح تھی۔ اور اس حدیث میں کئی فوائد ہیں: ان میں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم سخاوت کا بیان، رمضان میں زیادہ سخاوت کرنے کا مستحب ہونا، نیک لوگوں سے ملاقات کے وقت اور ان سے جدائی کے بعد ان کی ملاقات کا اثر لیتے ہوئے سخاوت اور بھلائی میں اضافہ کرنا، اور قرآن کا دور (مذاکرہ) کرنے کا مستحب ہونا ہے۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/62)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1223
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا دَخَلَ العَشْر أحْيَا اللَّيْلَ، وَأيْقَظَ أهْلَهُ، وَشَدَّ المِئْزَرَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب (رمضان کا آخری) عشرہ شروع ہوتا تو رات کو زندہ کرتے (یعنی عبادت میں جاگتے)، اپنے گھر والوں کو جگاتے اور کمر کس لیتے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1223]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (99). أخرجه: البخاري 3/ 61 (2024)، ومسلم 3/ 175 (1174) (7).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 99 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں