الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
227. باب فضل صوم يوم عرفة وعاشوراء وتاسوعاء
باب: یومِ عرفہ، عاشوراء اور تاسوعاء (نو محرم) کے روزے کی فضیلت
حدیث نمبر: 1250
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه - قَالَ: سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عن صَومِ يَوْمِ عَرَفَةَ، قَالَ: «يُكَفِّرُ السَّنَةَ المَاضِيَةَ وَالبَاقِيَةَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یومِ عرفہ کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گزشتہ سال اور آئندہ سال (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1250]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1250]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 167 (1162) (197).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1251
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - صَامَ يَومَ عاشوراءَ وَأمَرَ بِصِيامِهِ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عاشوراء کے دن کا روزہ رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کا حکم دیا۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1251]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1251]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 57 (2004)، ومسلم 3/ 150 (1130) (128).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1252
وعن أَبي قتادة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - سُئِلَ عَنْ صِيامِ يَوْمِ عَاشُوراءَ، فَقَالَ: «يُكَفِّرُ السَّنَةَ المَاضِيَةَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عاشوراء کے دن کے روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ گزشتہ سال (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1252]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 167 (1162) (197).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1253
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَئِنْ بَقِيتُ إِلَى قَابلٍ لأَصُومَنَّ التَّاسِعَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو (محرم کی) نویں تاریخ کا روزہ ضرور رکھوں گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1253]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1253]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 151 (1134) (134).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)