الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
230. باب استحباب صوم ثلاثة أيام من كل شهر
باب: ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 1258
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: أوْصاني خَلِيلي - صلى الله عليه وسلم - بِثَلاثٍ: صِيَامِ ثَلاَثَةِ أيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَرَكْعَتَي الضُّحَى، وَأنْ أُوتِرَ قَبْلَ أَنْ أنَامَ. متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی وصیت فرمائی: ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا، چاشت کی دو رکعتیں پڑھنا، اور یہ کہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لوں۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1258]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1258]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 53 (1981)، ومسلم 2/ 158 (721) (85).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1259
وعن أَبي الدرداءِ - رضي الله عنه - قَالَ: أوصاني حَبِيبي - صلى الله عليه وسلم - بِثَلاثٍ لَنْ أدَعَهُنَّ مَا عِشتُ: بِصِيَامِ ثَلاثَةِ أيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَصَلاَةِ الضُّحَى، وبِأنْ لاَ أنَامَ حَتَّى أُوتِرَ. رواه مسلم.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: مجھے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے تین باتوں کی وصیت فرمائی، جب تک میں زندہ رہوں گا انہیں ہرگز نہیں چھوڑوں گا: ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا، چاشت کی نماز پڑھنا، اور یہ کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1259]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1259]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 159 (722) (86).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1260
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «صَوْمُ ثَلاَثَةِ أيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا پورے زمانے (سال بھر) کے روزے رکھنے (کے برابر) ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1260]
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1260]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 52 (1979)، ومسلم 3/ 164 (1159) (187).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
حدیث نمبر: 1261
وعن مُعاذة العدوية: أنها سألت عائشةَ رضي الله عنها: أكَانَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاَثة أيَّامٍ؟ قالت: نَعَمْ. فقلتُ: مِنْ أيِّ الشَّهْرِ كَانَ يَصُومُ؟ قالت: لَمْ يَكُنْ يُبَالِي مِنْ أيِّ الشَّهْرِ يَصُومُ. رواه مسلم.
معاذہ عدویہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن کے روزے رکھا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مہینے کے کن دنوں میں روزے رکھتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی پروا نہیں کرتے تھے کہ مہینے کے کن دنوں میں روزے رکھیں۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1261]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1261]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 166 (1160) (194).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1262
وعن أَبي ذر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إِذَا صُمْتَ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاَثًا، فَصُمْ ثَلاَثَ عَشْرَةَ، وَأرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم مہینے میں تین روزے رکھو تو تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ کو روزہ رکھو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1262]
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1262]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (761).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، الإرواء (947) ، (، المشكاة / التحقيق الثاني 2057) (الترمذي 761)
حدیث نمبر: 1263
وعن قتادة بن مِلْحَان - رضي الله عنه - قَالَ: كَانَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - يَأمُرُنَا بِصِيَامِ أيَّامِ البِيضِ: ثَلاثَ عَشْرَةَ، وَأرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ. رواه أَبُو داود.
سیدنا قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ایامِ بیض یعنی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں تاریخ کے روزے رکھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1263]
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1263]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (2449)، وابن ماجه (1707م).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 2449)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (2432-2434) ابن ماجه (1707)
ابن ملحان : عبدالملك بن قتادة مستور،لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
إسناده ضعيف
نسائي (2432-2434) ابن ماجه (1707)
ابن ملحان : عبدالملك بن قتادة مستور،لم يوثقه غير ابن حبان
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 90
حدیث نمبر: 1264
وعن ابن عباس رضي الله عنهم، قَالَ: كَانَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - لاَ يُفْطِرُ أيَّامَ البِيضِ في حَضَرٍ وَلاَ سَفَرٍ. رواه النسائي بإسنادٍ حسن.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایامِ بیض کا روزہ نہ گھر میں (حالتِ اقامت میں) چھوڑتے تھے اور نہ سفر میں۔
(اسے نسائی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1264]
(اسے نسائی نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الفَضَائِل/حدیث: 1264]
تخریج الحدیث: أخرجه: النسائي في «الكبرى» (2654).
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد (النسائي 2347)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن