🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

233. باب وجوب الحج وفضله
باب: حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بُنِي الإسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لاَ إلهَ إِلاَّ اللهُ، وَأنَّ مُحَمَّدًا رسولُ اللهِ، وَإقَامِ الصَّلاَةِ، وَإيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ البَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے: اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکاۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1075). أخرجه: البخاري 1/ 9 (8)، ومسلم 1/ 34 (16) (21).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1075 پر گزر چکی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1272
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: خَطَبَنَا رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «أيُّهَا النَّاسُ، قَدْ فَرَضَ اللهُ عَلَيْكُم الحَجَّ فَحُجُّوا» فَقَالَ رَجُلٌ: أكُلَّ عَامٍ يَا رَسولَ اللهِ؟ فَسَكَتَ، حَتَّى قَالَهَا ثَلاثًا. فَقَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لَوْ قُلْتُ نَعَمْ لَوَجَبَتْ، وَلَمَا اسْتَطَعْتُمْ» ثُمَّ قَالَ: «ذَرُوني مَا تَرَكْتُكُمْ؛ فَإنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِكَثْرَةِ سُؤالِهِمْ، وَاخْتِلاَفِهِمْ عَلَى أنْبِيَائِهِمْ، فَإذَا أمَرْتُكُمْ بِشَيءٍ فَأتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ، وَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَن شَيْءٍ فَدَعُوهُ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”اے لوگو! اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے، لہٰذا حج کرو۔“ تو ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہر سال؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ اس نے یہ بات تین مرتبہ کہی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (ہر سال) واجب ہو جاتا، اور تم اس کی طاقت نہ رکھتے۔“ پھر فرمایا: ”جب تک میں تمہیں (کسی بات میں) چھوڑے رکھوں تم بھی مجھے چھوڑے رکھو، کیونکہ تم سے پہلے لوگ اپنے کثرتِ سوال اور اپنے انبیاء سے اختلاف کی وجہ سے ہلاک ہوئے، لہٰذا جب میں تمہیں کسی چیز کا حکم دوں تو اپنی استطاعت کے مطابق اسے بجا لاؤ، اور جب تمہیں کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1272]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 91 (1337) (131).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1273
وعنه، قَالَ: سُئِلَ النَّبيُّ - صلى الله عليه وسلم - أيُّ العَمَلِ أفْضَلُ؟ قَالَ: «إيمَانٌ بِاللهِ وَرسولِهِ» قيل: ثُمَّ ماذا؟ قَالَ: «الجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ» قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «حَجٌّ مَبرُورٌ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
«المبرور» هُوَ: الَّذِي لا يرتكِبُ صاحِبُهُ فِيهِ معصيةً.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔“ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حجِ مبرور۔“
(متفق علیہ)
«المبرور»: وہ (حج) ہے جس میں حج کرنے والا کسی گناہ کا ارتکاب نہ کرے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1273]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 13 (26)، ومسلم 1/ 62 (83) (135).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1274
وعنه، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ حَجَّ، فَلَمْ يَرْفُثْ، وَلَمْ يَفْسُقْ، رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أمُّهُ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے حج کیا اور (اس میں) نہ کوئی شہوانی بات کی اور نہ کوئی نافرمانی کی، تو وہ (گناہوں سے پاک ہو کر) اس دن کی طرح لوٹتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1274]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 164 (1521)، ومسلم 4/ 107 (1350) (438).
وضاحت: «يَرْفُثْ» : ”رفث“ ایک جامع کلمہ ہے جو ہر اس چیز کو شامل ہے جو مرد عورت سے چاہتا ہے۔ (النہایہ 2/241)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1275
وعنه: أنَّ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «العُمْرَةُ إِلَى العُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَينَهُمَا، وَالحَجُّ المَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلاَّ الجَنَّةَ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عمرہ دوسرے عمرے تک ان (گناہوں) کا کفارہ ہے جو ان دونوں کے درمیان ہوں، اور حجِ مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1275]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 2 (1773)، ومسلم 4/ 107 (1349) (437).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1276
وعن عائشة رضي الله عنها، قَالَت: قُلْتُ: يَا رسول الله، نَرَى الجِهَادَ أفْضَلَ العَمَلِ، أفَلاَ نُجَاهِدُ؟ فَقَالَ: «لَكُنَّ أفْضَلُ الجِهَادِ: حَجٌّ مَبْرُورٌ» . رواه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم جہاد کو سب سے افضل عمل سمجھتی ہیں، تو کیا ہم جہاد نہ کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے سب سے افضل جہاد حجِ مبرور ہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1276]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 164 (1520).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1277
وعنها: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَا مِنْ يَوْمٍ أكْثَرَ مِنْ أَن يَعْتِقَ اللهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ» . رواه مسلم.
انہی (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی دن ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ عرفہ کے دن سے زیادہ بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہو۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1277]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 4/ 107 (1348) (436).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1278
وعن ابن عباس رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «عُمْرَةٌ في رَمَضَانَ تَعْدِلُ حَجَّةً - أَوْ حَجَّةً مَعِي» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ ایک حج کے برابر ہے۔“ یا (فرمایا:) ”میرے ساتھ ایک حج کے برابر ہے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1278]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 24 (1863)، ومسلم 4/ 61 (1256) (222).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1279
وعنه: أنَّ امرأة قالت: يَا رسول الله، إنَّ فَرِيضَةَ اللهِ عَلَى عِبَادِهِ في الحَجِّ، أدْرَكَتْ أَبي شَيْخًا كَبِيرًا، لاَ يَثْبُتُ عَلَى الرَّاحِلَةِ أفَأحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ» . متفقٌ عَلَيْهِ.
انہی (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ کا اپنے بندوں پر حج کا فریضہ میرے والد پر اس حال میں آیا ہے کہ وہ بہت بوڑھے ہیں، سواری پر ٹک نہیں سکتے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1279]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 2/ 163 (1513)، ومسلم 4/ 101 (1334) (407).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1280
وعن لقيط بن عامر - رضي الله عنه: أنَّه أتى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: إنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ، لاَ يَسْتَطِيعُ الحَجَّ، وَلاَ العُمْرَةَ، وَلاَ الظَّعَنَ؟ قَالَ: «حُجَّ عَنْ أبِيكَ وَاعْتَمِرْ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا لقیط بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: میرے والد بہت بوڑھے ہیں، نہ حج کی طاقت رکھتے ہیں، نہ عمرہ کی، اور نہ سفر کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج کرو اور عمرہ کرو۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور (ترمذی نے) کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الحَجّ/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (1810)، والترمذي (930).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 1810)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (2528)
أخرجه الترمذي (930 وسنده صحيح) والنسائي (2622 وسنده صحيح) وابن ماجه (2906 وسنده صحيح) وصححه ابن خزيمة (3040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں