🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

241. باب فضل العلم تعلمًا وتعليمًا لله
باب: اللہ کی رضا کے لیے علم سیکھنے اور سکھانے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1386
وعن أَبي سعيدٍ الخدري - رضي الله عنه - عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لَنْ يَشْبَعَ مُؤْمِنٌ مِنْ خَيْرٍ حَتَّى يَكُونَ مُنْتَهَاهُ الجَنَّةَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن بھلائی (کی باتوں) سے کبھی سیر نہیں ہوگا یہاں تک کہ اس کی انتہا جنت ہو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1386]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2686)، وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ سنده ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: بل هو ضعيف كما بينته في (المشكاة) (222)
قال الشيخ الألباني: ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1387
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «فَضْلُ العَالِمِ عَلَى العَابِدِ كَفَضْلِي عَلَى أَدْنَاكُمْ» ثُمَّ قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «إنَّ اللهَ وَمَلاَئِكَتَهُ وَأهْلَ السَّماوَاتِ وَالأَرْضِ حَتَّى النَّمْلَةَ في جُحْرِهَا وَحَتَّى الحُوتَ لَيُصَلُّونَ عَلَى مُعَلِّمِي النَّاسِ الخَيْرَ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے میری فضیلت تم میں سے ادنیٰ آدمی پر۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ، اس کے فرشتے اور آسمانوں اور زمین والے، یہاں تک کہ چیونٹی اپنے بل میں اور یہاں تک کہ مچھلی (بھی)، لوگوں کو بھلائی سکھانے والوں کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1387]
تخریج الحدیث: أخرجه: الترمذي (2685)، وقال: «حديث حسن صحيح غريب» .
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (213 / التحقيق الثاني) ، التعليق الرغيب (1 / 60) (الترمذي 2685)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1388
وعن أَبي الدرداء - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَبْتَغِي فِيهِ عِلْمًا سَهَّلَ اللهُ لَهُ طَريقًا إِلَى الجَنَّةِ، وَإنَّ المَلاَئِكَةَ لَتَضَعُ أجْنِحَتَهَا لِطَالِبِ العِلْمِ رِضًا بِمَا يَصْنَعُ، وَإنَّ العَالِمَ لَيَسْتَغْفِرُ لَهُ مَنْ فِي السَّماوَاتِ وَمَنْ فِي الأرْضِ حَتَّى الحيتَانُ في المَاءِ، وَفضْلُ العَالِمِ عَلَى العَابِدِ كَفَضْلِ القَمَرِ عَلَى سَائِرِ الكَوَاكِبِ، وَإنَّ العُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأنْبِيَاءِ، وَإنَّ الأنْبِيَاءَ لَمْ يَوَرِّثُوا دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا وَإنَّمَا وَرَّثُوا العِلْمَ، فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بحَظٍّ وَافِرٍ» . رواه أَبُو داود والترمذي.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی راستے پر علم کی تلاش میں چلتا ہے، اللہ اس کے لیے جنت کی طرف راستہ آسان کر دیتا ہے، اور بے شک فرشتے طالب علم کے لیے اس کے عمل سے خوش ہو کر اپنے پر بچھا دیتے ہیں، اور بے شک عالم کے لیے آسمانوں اور زمین کی ہر چیز مغفرت کی دعا کرتی ہے یہاں تک کہ پانی میں مچھلیاں بھی، اور عالم کی فضیلت عابد پر ایسی ہے جیسے چاند کی فضیلت تمام ستاروں پر، اور بے شک علماء انبیاء کے وارث ہیں، اور انبیاء نے وراثت میں دینار اور درہم نہیں چھوڑے بلکہ انہوں نے وراثت میں علم چھوڑا ہے، تو جس نے اسے حاصل کر لیا اس نے بہت بڑا حصہ پا لیا۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1388]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3641)، وابن ماجه (223)، والترمذي (2682).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3641)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (2682) ابن ماجه (223)
داود بن جميل وشيخه كثير بن قيس : ضعيفان (تق: 1778،5624)
وحديث مسلم (2699) يغني عنه
وانظر ضعيف سنن الترمذي (2650) ص (317)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 130

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1389
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «نَضَّرَ اللهُ امْرَأً سَمِعَ مِنَّا شَيْئًا، فَبَلَّغَهُ كَمَا سَمِعَهُ، فَرُبَّ مُبَلَّغٍ أوْعَى مِنْ سَامِعٍ» . رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح» .
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی، پھر اسے اسی طرح آگے پہنچا دیا جیسے اس نے سنی تھی، کیونکہ بہت سے وہ لوگ جن تک (بات) پہنچائی جائے سننے والے سے زیادہ یاد رکھنے والے (اور سمجھنے والے) ہوتے ہیں۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1389]
تخریج الحدیث: أخرجه: ابن ماجه (232)، والترمذي (2657).
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (232) (الترمذي 2657)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1390
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ سُئِلَ عن عِلْمٍ فَكَتَمَهُ، أُلْجِمَ يَوْمَ القِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ» . رواه أَبُو داود والترمذي، وقال: «حديث حسن» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے کسی علم کے بارے میں پوچھا گیا اور اس نے اسے چھپا لیا، اسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی۔“
(اسے ابوداود اور ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی نے کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1390]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3658)، وابن ماجه (261)، والترمذي (2649).
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح (أبو داود 3658)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (223)
أخرجه الترمذي (2649 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1391
وعنه، قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ تَعَلَّمَ عِلْمًا مِمَّا يُبْتَغَى بِهِ وَجْهُ اللهِ - عز وجل - لاَ يَتَعَلَّمُهُ إِلاَّ لِيُصِيبَ بِهِ عَرَضًا مِنَ الدُّنْيَا، لَمْ يَجِدْ عَرْفَ الجَنَّةِ يَوْمَ القِيَامَةِ» يَعْنِي: رِيحَهَا. رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے وہ علم جس کے ذریعے اللہ عزوجل کی رضا تلاش کی جاتی ہے، صرف اس لیے سیکھا کہ اس کے ذریعے دنیا کا کوئی سامان حاصل کرے، وہ قیامت کے دن جنت کی «عَرْف» نہیں پائے گا۔“ یعنی اس کی خوشبو۔
(اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1391]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (3664)، وابن ماجه (252).
وضاحت: «عَرْفَ الْجَنَّةِ» : ابن قیم الجوزیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ” «عَرْف» عین کے فتحہ اور راء کے سکون کے ساتھ (ہے، اس کا معنی) خوشبو ہے۔ یہ جنت کے حرام ہونے میں مبالغہ ہے، کیونکہ جو شخص کسی چیز کی خوشبو تک نہ پائے وہ اسے یقیناً حاصل نہیں کر سکتا۔“ (عون المعبود 10/98)
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 3664)
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
مشكوة المصابيح (227)
أخرجه ابن ماجه (252 وسنده حسن)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1392
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ اللهَ لاَ يَقْبِضُ العِلْمَ انْتِزَاعًا يَنْتَزعهُ مِنَ النَّاسِ، وَلكِنْ يَقْبِضُ العِلْمَ بِقَبْضِ العُلَمَاءِ، حَتَّى إِذَا لَمْ يُبْقِ عَالِمًا، اتَّخَذَ النَّاسُ رُؤُوسًا جُهَّالًا، فَسُئِلُوا فَأفْتوا بِغَيْرِ عِلْمٍ، فَضَلُّوا وَأضَلُّوا» . متفقٌ عَلَيْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ علم کو اس طرح نہیں اٹھائے گا کہ اسے لوگوں (کے سینوں) سے کھینچ لے، بلکہ علماء کو اٹھا کر علم کو اٹھائے گا، یہاں تک کہ جب کوئی عالم باقی نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو سردار بنا لیں گے، ان سے (مسائل) پوچھے جائیں گے تو وہ بغیر علم کے فتویٰ دیں گے، چنانچہ وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور (دوسروں کو بھی) گمراہ کریں گے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَابُ العِلم/حدیث: 1392]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 36 (100)، ومسلم 8/ 60 (2673) (13).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں