الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
273. باب تحريم احتقار المسلمين
باب: مسلمانوں کو حقیر سمجھنے کی حرمت
حدیث نمبر: 1574
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحْقِرَ أَخَاهُ المُسْلِمَ» . رواه مسلم، وَقَدْ سبق قريبًا بطوله.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1574]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور یہ حدیث ابھی قریب ہی پوری کی پوری گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (235). أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 1570 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1575
وعن ابن مسعودٍ - رضي الله عنه - عن النبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ كِبْرٍ!» فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ الرَّجُلَ يُحِبُّ أَنْ يَكُونَ ثَوْبُهُ حَسَنًا، وَنَعْلُهُ حَسَنةً، فَقَالَ: «إنَّ اللهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الجَمَالَ، الكِبْرُ: بَطَرُ الحَقِّ، وَغَمْطُ النَّاسِ» . رواه مسلم. ومعنى «بَطَرُ الحَقِّ» دَفْعُه، «وغَمْطُهُمْ» : احْتِقَارُهُمْ، وَقَدْ سَبَقَ بَيَانُهُ أوْضَحَ مِنْ هَذَا في باب الكِبْرِ.
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہو۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: آدمی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے، تکبر تو حق کو ٹھکرانا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1575]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«بَطَرُ الحَقِّ» کا معنی ہے: حق کو رد کرنا، اور «غَمْطُهُمْ»: انہیں حقیر سمجھنا۔ اس کی وضاحت اس سے زیادہ واضح طور پر تکبر کے باب میں گزر چکی ہے۔ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1575]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (611). أخرجه: مسلم 1/ 65 (91) (147).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 611 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
حدیث نمبر: 1576
وعن جُندب بن عبدِ الله - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «قَالَ رَجُلٌ: وَاللهِ لاَ يَغْفِرُ اللهُ لِفُلانٍ، فَقَالَ اللهُ - عز وجل: مَنْ ذا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنْ لا أغْفِرَ لِفُلانٍ! فَإنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهُ، وَاحْبَطْتُ عَمَلَكَ» . رواه مسلم.
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ فلاں کو نہیں بخشے گا، تو اللہ عزوجل نے فرمایا: کون ہے جو مجھ پر قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا؟ میں نے تو اسے بخش دیا اور تیرے اعمال برباد کر دیے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1576]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1576]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 36 (2621) (137).
وضاحت: «يَتَأَلَّى» : قسم کھاتا ہے، اور «الأَلِيَّة» قسم کو کہتے ہیں۔ (النہایہ 1/62)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)