🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

299. باب كراهة المشي في نعل واحدة أو خف واحد لغير عذر وكراهة لبس النعل والخف قائمًا لغير عذر
باب: بغیر عذر کے ایک جوتے یا ایک موزے میں چلنے کی کراہت، اور بغیر عذر کے کھڑے ہو کر جوتا اور موزہ پہننے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1649
عن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يَمْشِ أحَدُكُمْ فِي نَعْلٍ وَاحِدَةٍ، لِيَنْعَلْهُمَا جَمِيعًا، أو لِيَخْلَعْهُمَا جَمِيعًا» .
وفي رواية: «أو لِيُحْفِهِمَا جَمِيعًا» . متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک جوتے میں نہ چلے، یا تو دونوں پہنے یا دونوں اتار دے۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”یا دونوں (پاؤں) ننگے رکھے۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1649]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 199 (5856)، ومسلم 6/ 153 (2097) (68).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1650
وعنه، قال: سمعت رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إذا انْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِ أَحَدِكمْ، فَلاَ يَمْشِ في الأُخْرَى حَتَّى يُصْلِحَهَا» . رواهُ مسلم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ دوسرے (ایک جوتے) میں نہ چلے یہاں تک کہ اسے درست کر لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1650]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 153 (2098) (69).
وضاحت: «شِسْعُ» : جوتے کے تسموں میں سے ایک تسمہ، جو (پاؤں کی) دو انگلیوں کے درمیان آتا ہے، اور اس کا سرا جوتے کے اگلے حصے میں موجود اس سوراخ میں داخل ہوتا ہے جو زِمام سے بندھا ہوتا ہے، اور زِمام وہ تسمہ ہے جس میں شِسع باندھا جاتا ہے۔ اور ایک جوتے میں چلنے سے اس لیے منع کیا گیا ہے تاکہ ایک پاؤں دوسرے سے اونچا نہ ہو، (کیونکہ) یہ ٹھوکر لگنے کا سبب بنتا ہے، دیکھنے میں بھدا لگتا ہے اور ایسا کرنے والے کو عیب لگایا جاتا ہے۔ (النہایہ 2/472)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1651
وعن جابر - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - نَهَى أَنْ يَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا. رواه أبو داود بإسناد حسن.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ آدمی کھڑے ہو کر جوتا پہنے۔
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1651]
تخریج الحدیث: أخرجه: أبو داود (4135).
قال الشيخ الألباني: صحيح (أبو داود 4135)
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف
أبو الزبير عنعن
وللحديث شواهد ضعيفة
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 146

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں