الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
302. باب تحريم النياحة على الميت ولطم الخد وشق الجيب ونتف الشعر وحلقه والدعاء بالويل والثبور
باب: میت پر نوحہ کرنے، رخسار پیٹنے، گریبان چاک کرنے، بال نوچنے اور مونڈنے، اور ہلاکت و بربادی کی دہائی دینے کی حرمت
حدیث نمبر: 1667
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ كُفْرٌ: الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ، وَالنِّيَاحَةُ عَلَى المَيِّتِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں دو باتیں ایسی ہیں جو ان میں کفر (کی خصلت) ہیں: نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1667]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1667]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (1578). أخرجه: مسلم 1/ 58 (67) (121).
وضاحت: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وہ رونا جو محض طبیعت (کے تقاضے) سے آتا ہے، اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن نوحہ کرنا، ندبہ (میت کی خوبیاں گن گن کر رونا) کرنا، رخسار پیٹنا، کپڑا پھاڑنا، بال نوچنا، یا انہیں مونڈنا یا بکھیرنا، یہ سب حرام ہے، اور یہ ان چیزوں میں سے ہے جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بری ہیں، واللہ الموفق۔“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/267)
یہ حدیث نمبر 1578 پر گزر چکی ہے۔
یہ حدیث نمبر 1578 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)