🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

306. باب تحريم اتخاذ الكلب إلا لصيد أو ماشية أو زرع
باب: شکار، مویشیوں یا کھیتی (کی حفاظت) کے سوا کتا رکھنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1688
عن ابن عمر رضي الله عنهم، قال: سمعتُ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنِ اقْتَنَى كَلْبًا إلاَّ كَلْبَ صَيْدٍ أوْ مَاشِيَةٍ فَإنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أجْرِهِ كُلَّ يَومٍ قِيرَاطَانِ» . متفق عليه.
وفي رواية: «قِيرَاطٌ» .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے شکاری کتے یا مویشیوں (کی حفاظت) کے کتے کے سوا کوئی کتا رکھا تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے رہتے ہیں۔“
(متفق علیہ)
اور ایک روایت میں ہے: ”ایک قیراط۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1688]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 112 (5481)، ومسلم 5/ 37 (1574) (51) و(53).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1689
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ أمْسَكَ كَلْبًا، فَإنَّهُ ينْقُصُ مِنْ عَمَلِهِ كُلَّ يَومٍ قِيرَاطٌ إلاَّ كَلْبَ حَرْثٍ أوْ مَاشِيَةٍ» . متفق عليه.
وفي رواية لمسلم: «مَنْ اقْتَنَى كَلْبًا لَيْسَ بِكَلْبِ صَيْدٍ، وَلاَ مَاشِيَةٍ وَلاَ أرْضٍ، فَإنَّهُ يَنْقُصُ مِنْ أجْرِهِ قِيرَاطَانِ كُلَّ يَوْمٍ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کتا رکھا تو اس کے عمل میں سے ہر روز ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے، سوائے کھیتی یا مویشیوں (کی حفاظت) کے کتے کے۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”جس نے کوئی ایسا کتا رکھا جو نہ شکاری کتا ہو، نہ مویشیوں کا اور نہ زمین (کھیت) کا، تو اس کے اجر میں سے ہر روز دو قیراط کم ہوتے رہتے ہیں۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1689]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 135 (2322)، ومسلم 5/ 38 (1575) (57) و(59).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں