🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

332. باب كراهة قول الإنسان: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إنْ شِئْتَ بل يجزم بالطلب
باب: انسان کا یوں کہنا مکروہ ہے: ”اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے“، بلکہ وہ پختگی کے ساتھ مانگے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1743
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لاَ يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي إنْ شِئْتَ: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي إنْ شِئْتَ، لِيَعْزِم المَسْأَلَةَ، فَإنَّهُ لاَ مُكْرِهَ لَهُ» . متفق عليه.
وفي رواية لمسلم: «وَلكِنْ لِيَعْزِمْ وَلْيُعَظمِ الرَّغْبَةَ فَإنَّ اللهَ تَعَالَى لاَ يَتَعَاظَمُهُ شَيْءٌ أَعْطَاهُ» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما، بلکہ وہ پختگی کے ساتھ سوال کرے، کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”بلکہ وہ پختگی سے مانگے اور (اپنی) رغبت کو بڑا رکھے، کیونکہ اللہ تعالیٰ جو چیز بھی عطا کرے وہ اس کے لیے بڑی (اور مشکل) نہیں۔“ [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 92 (6339)، ومسلم 8/ 64 (2679) (8) و(9).
وضاحت: ابن بطال کہتے ہیں: ”اس حدیث میں یہ (سبق) ہے کہ دعا کرنے والے کو دعا میں خوب کوشش کرنی چاہیے اور قبولیت کی امید رکھنی چاہیے اور رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ وہ ایک کریم (ذات) سے دعا کر رہا ہے۔ اور (سفیان) بن عیینہ نے کہا ہے: کسی شخص کو وہ بات، جو وہ اپنے اندر جانتا ہے، یعنی (اپنی) کوتاہی، دعا سے ہرگز نہ روکے، کیونکہ اللہ نے اپنی بدترین مخلوق ابلیس کی دعا بھی قبول کر لی تھی جب اس نے کہا: ”اے میرے رب! پھر مجھے اس دن تک مہلت دے جس دن لوگ (دوبارہ) اٹھائے جائیں گے۔“ (سورۃ الحجر: 36)“ (فتح الباری 11/168)

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1744
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «إذا دَعَا أحَدُكُمْ فَلْيَعْزِم المَسْأَلَةَ، وَلاَ يَقُولَنَّ: اللَّهُمَّ إنْ شِئْتَ، فَأَعْطِنِي، فَإنَّهُ لاَ مُسْتَكْرِهَ لَهُ» . متفق عليه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو پختگی کے ساتھ سوال کرے، اور یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے عطا کر، کیونکہ اللہ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 92 (6338)، ومسلم 8/ 63 (2678) (7).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں