🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

334. باب كراهة الحديث بعد العشاء الآخرة
باب: عشاء کے بعد باتیں کرنے کی کراہت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1746
عن أبي بَرْزَةَ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كان يكرهُ النَّومَ قَبْلَ العِشَاءِ والحَديثَ بَعْدَهَا. متفقٌ عليه.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد باتیں کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 149 (568)، ومسلم 2/ 119 (647) (235) و(236) و(237).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1747
عن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - صَلَّى العِشَاء في آخِرِ حَيَاتِهِ، فَلَمَّا سَلَّمَ قال: «أرأيْتَكُمْ لَيْلَتَكُمْ هذِه؟ فَإنَّ عَلَى رَأسِ مِائَةِ سَنَةٍ لاَ يَبْقَى مِمَّنْ هُوَ علَى ظَهْرِ الأرْضِ اليَومَ أحَدٌ» . متفق عليه.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی کے آخری دنوں میں (ایک رات) عشاء کی نماز پڑھائی، پھر جب سلام پھیرا تو فرمایا: ”کیا تم نے اپنی اس رات کو دیکھا (اسے یاد رکھو)؟ کیونکہ آج جو لوگ روئے زمین پر موجود ہیں، سو سال پورے ہونے پر ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 40 (116)، ومسلم 7/ 186 (2537) (217).

الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1748
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّهم انتظروا النَّبِيَّ - صلى الله عليه وسلم - فَجَاءهُمْ قَريبًا مِنْ شَطْرِ اللَّيْلِ فَصَلَّى بِهِمْ - يَعْنِي: العِشَاءَ - ثمَّ خَطَبنا فقالَ: «ألاَ إنَّ النَّاسَ قَدْ صَلُّوا، ثُمَّ رَقَدُوا، وَإنَّكُمْ لَنْ تَزَالُوا فِي صَلاَةٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاَةَ» . رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرتے رہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تقریباً آدھی رات کے قریب تشریف لائے اور انہیں نماز، یعنی عشاء، پڑھائی، پھر ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”سنو! لوگ نماز پڑھ کر سو چکے، اور تم جب تک نماز کا انتظار کرتے رہے، (برابر) نماز ہی میں رہے۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 155 (600).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں