الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
353. باب كراهة تفضيل الوالد بعض أولاده على بعض في الهبة
باب: ہبہ (تحفہ دینے) میں باپ کا اپنی بعض اولاد کو بعض پر ترجیح دینا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 1773
عن النعمان بن بشير رضي الله عنهم: أنَّ أباه أتَى بِهِ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فقال: إنِّي نَحَلْتُ ابْنِي هَذَا غُلامًا كَانَ لِي، فقال رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «أكُلَّ وَلَدِكَ نَحَلْتَهُ مِثْلَ هَذَا؟» فقال: لا، فقالَ رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «فَأرْجِعهُ» .
وفي روايةٍ: فقال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «أَفَعَلْتَ هذَا بِوَلَدِكَ كُلِّهِمْ؟» قال: لا، قال: «اتَّقُوا اللهَ واعْدِلُوا فِي أوْلادِكُمْ» فَرَجَعَ أبي، فَرَدَّ تِلْكَ الصَّدَقَةَ.
وفي روايةٍ: فقال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «يَا بَشيرُ ألَكَ وَلَدٌ سِوَى هَذَا؟» فقالَ: نَعَمْ، قال: «أكُلَّهُمْ وَهَبْتَ لَهُ مِثْلَ هذَا؟» قال: لا، قال: «فَلاَ تُشْهِدْنِي إذًا فَإنِّي لاَ أشْهَدُ عَلَى جَوْرٍ» .
وفي روايةٍ: «لاَ تُشْهِدْنِي عَلَى جَوْرٍ» .
وفي رواية: «أشْهِدْ عَلَى هذَا غَيْرِي!» ثُمَّ قال: «أيَسُرُّكَ أَنْ يَكُونُوا إلَيْكَ في البِرِّ سَواءً؟» قال: بَلَى، قال: «فَلا إذًا» . متفق عليه.

سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے والد انہیں لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: میں نے اپنے اس بیٹے کو اپنا ایک غلام ہبہ کر دیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کو اسی طرح (غلام) ہبہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اسے واپس لے لو۔“
اور ایک روایت میں ہے: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم نے اپنی ساری اولاد کے ساتھ ایسا ہی کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد کے درمیان انصاف کرو۔“ چنانچہ میرے والد واپس آئے اور وہ عطیہ واپس لے لیا۔
اور ایک روایت میں ہے: تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بشیر! کیا اس کے علاوہ بھی تمہاری اولاد ہے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا ان سب کو تم نے اسی طرح ہبہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر مجھے گواہ نہ بناؤ، کیونکہ میں ظلم پر گواہ نہیں بنتا۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”مجھے ظلم پر گواہ نہ بناؤ۔“
اور ایک روایت میں ہے: ”اس پر میرے سوا کسی اور کو گواہ بنا لو!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات اچھی لگتی ہے کہ وہ سب تمہارے ساتھ حسنِ سلوک میں برابر ہوں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ایسا نہ کرو۔“
(متفق علیہ) [رياض الصالحين/كتَاب الأمُور المَنهي عَنْهَا/حدیث: 1773]

تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 206 (2586) و(2587)، ومسلم 5/ 65 (1623) (9) و(13) و66 (1623) (14) و(16) و(17).
الحكم على الحديث:
صحيح (متفق عليه)