الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
371. باب الأمر بالاستغفار وفضله
باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت
حدیث نمبر: 1879
وعن ابن عمر رضي الله عنهم: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «يا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، وأكْثِرْنَ مِنَ الاسْتِغْفَارِ؛ فَإنِّي رَأَيْتُكُنَّ أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ» قالت امرأةٌ مِنْهُنَّ: مَا لَنَا أَكْثَرَ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: «تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ، وَتَكْفُرْنَ العَشِيرَ، مَا رَأَيْتُ مِنْ نَاقِصَاتِ عَقْلٍ وَدِينٍ أغْلَبَ لِذِي لُبٍّ مِنْكُنَّ» قالت: ما نُقْصَانُ العَقْلِ وَالدِّينِ؟ قال: «شَهَادَةُ امْرَأتَيْنِ بِشَهَادَةِ رَجُلٍ، وَتَمْكُثُ الأَيَّامَ لاَ تُصَلِّي» . رواه مسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو، اور کثرت سے استغفار کیا کرو؛ کیونکہ میں نے جہنم والوں میں تمہاری اکثریت دیکھی ہے۔“ ان میں سے ایک عورت نے کہا: ہمیں کیا ہے کہ ہم جہنم والوں میں اکثر ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لعنت بہت کرتی ہو، اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو، میں نے عقل اور دین میں ناقص ہونے کے باوجود تم سے بڑھ کر کسی کو عقل مند آدمی پر غالب آنے والا نہیں دیکھا۔“ اس نے کہا: عقل اور دین کا نقصان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر ہے، اور (عورت حیض کے) کئی دن اس طرح گزارتی ہے کہ نماز نہیں پڑھتی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الاستغفار/حدیث: 1879]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتَاب الاستغفار/حدیث: 1879]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 1/ 61 (79) (132).
وضاحت: «اللَّعْنَ» : لعنت اللہ کی طرف سے ہو تو اس کا معنی (رحمت سے) دھتکارنا اور دور کرنا ہے، اور مخلوق کی طرف سے ہو تو اس کا معنی گالی دینا اور بددعا کرنا ہے۔ (النہایہ 4/255)
«الْعَشِيرَ» : شوہر۔ (النہایہ 3/240)
«لُبٍّ» : عقل۔ (النہایہ 4/223)
«الْعَشِيرَ» : شوہر۔ (النہایہ 3/240)
«لُبٍّ» : عقل۔ (النہایہ 4/223)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)