🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. الأول من شعب الإيمان، وهو باب في الإيمان بالله عز وجل
ایمان کی شاخوں میں سے پہلی شاخ: اللہ عزوجل پر ایمان کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 98
(مصنف کی ایک اور سند سے) احمد بن ابراہیم بن ملحان رحمہ اللہ سے اپنی سند کے ساتھ اسی کے مثل روایت بیان کی گئی ہے۔ [شعب الإيمان/الأول من شعب الإيمان، وهو باب في الإيمان بالله عز وجل/حدیث: 98]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 99
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحُرْفِيُّ إِمْلَاءً بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْحَاقَ الْحُلْوَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْحَمِيدِ.
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبَانَ بْنِ مَيْمُونٍ السَّرَّاجُ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْبَرَاثِيُّ قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى أَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْشَةٌ فِي قُبُورِهِمْ، وَلَا فِي نُشُورِهِمْ، وَكَأَنِّي بِأَهْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ يَنْفُضُونَ التُّرَابَ عَنْ رُءُوسِهِمْ يَقُولُونَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ".
تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ
قَالَ الْبَيْهَقِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى -:" وَرُوِيَ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ ضَعِيفٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَدْ أَخْرَجْنَاهُ فِي" كِتَابِ الْبَعْثِ وَالنُّشُورِ"، وَذَكَرْنَا انْضِمَامَ هَذِهِ الْكَلِمَةِ مَعَ مَا أَشَرْنَا إِلَيْهِ مِنَ الْعَقَائِدِ الْخَمْسِ ؛ لِأَنَّ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَقَدْ أَثْبَتَ اللَّهَ، وَنَفَى غَيْرَهُ فَخَرَجَ بِإِثْبَاتِ مَا أَثْبَتَ مِنَ التَّعْطِيلِ، وَبِمَا ضَمَّ إِلَيْهِ مِنْ نَفْيِ غَيْرِهِ عَنِ التَّشْرِيكِ، وَأَثْبَتَ بِاسْمِ الْإِلَهِ الْإِبْدَاعَ وَالتَّدْبِيرَ، وَنَفَى عَنْهُ التَّشْبِيهَ ؛ لِأَنَّ اسْمَ الْإِلَهِ لَا يَجِبُ إِلَّا لِلْمُبْدِعِ، وَإِذَا وَقَعَ الِاعْتِرَافُ بِالْإِبْدَاعِ، فَقَدْ وَقَعَ بِالتَّدْبِيرِ ؛ لِأَنَّ الْإِيجَادَ تَدْبِيرٌ وَإِبْقَاءَهُ وَإِحْدَاثَ الْأَعْرَاضِ فِيهِ وَإِعْدَامَهُ بَعْدَ إِيجَادِهِ تَدْبِيرٌ، وَلَا يَجُوزُ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِنْ خَلْقِهِ شَبِيهٌ ؛ لِأَنَّهُ لَوْ كَانَ لَوَجَبَ أَنْ يَجُوزَ عَلَيْهِ مِنْ ذَلِكَ الْوَجْهِ مَا يَجُوزُ عَلَى شَبِيهِهِ، وَإِذَا جَازَ ذَلِكَ عَلَيْهِ لَمْ يَسْتَحِقَّ اسْمَ الْإِلَهِ كَمَا لَا يَسْتَحِقُّهُ خَصْمُهُ الَّذِي شَبَّهَهُ بِهِ، فَدَلَّ عَلَى أَنَّ اسْمَ الْإِلَهِ، وَالشَّبِيهَ لَا يَجْتَمِعَانِ كَمَا أَنَّ اسْمَ الْإِلَهِ، وَنَفْيَ الْإِبْدَاعِ لَا يَأْتَلِفَانِ.
وَقَدْ ذَكَرَ الْحَلِيمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - حَدِيثَ الْأَسَامِي، وَضَمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْأَسَامِيَ مَا وَرَدَ فِي غَيْرِ ذَلِكَ الْحَدِيثِ، وَجَعَلَهَا مُنْقَسِمَةً بَيْنَ الْعَقَائِدِ الْخَمْسِ، وَنَحْنُ قَدْ نَقَلْنَا جَمِيعَ ذَلِكَ فِي كِتَابِ" الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ".
وَأَضَفْنَا إِلَيْهِ مِنَ الشَّوَاهِدِ وَمَعْرِفَةِ الصِّفَاتِ، وَتَأْوِيلِ الْآيَاتِ الْمُشْكِلَاتِ وَالْأَحَادِيثِ الْمُشْتَبِهَاتِ، مَا لَا بُدَّ مِنْ مَعْرِفَتِهِ. مَنْ أَحَبَّ الْوُقُوفَ عَلَيْهِ رَجَعَ إِلَيْهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى، وَذَكَرَ الْحَلِيمِيُّ - رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى - فِي إِثْبَاتِ حَدَثِ الْعَالَمِ، وَمَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ لَهُ صَانِعًا وَمُدَبِّرًا لَا شَبِيهَ لَهُ مِنْ خَلْقِهِ فُصُولًا حِسَانًا لَا يُمْكِنُ حَذْفُ شَيْءٍ مِنْهَا فَتَرَكْتُهَا عَلَى حَالِهَا، وَنَقَلْتُ هَاهُنَا مِنْ كَلَامِ غَيْرِهِ مَا لَا بُدَّ مِنْهُ فِي هَذَا الْبَابِ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» پر نہ ان کی قبروں میں کوئی وحشت ہو گی اور نہ ان کے دوبارہ اٹھنے کے وقت۔ گویا میں اہلِ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اپنے سروں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ» ”تمام تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے غم دور کر دیا۔““
اس روایت کے بیان میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم منفرد ہیں۔
امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک اور ضعیف سند سے بھی مروی ہے، جسے ہم نے «کتاب البعث والنشور» میں نقل کر دیا ہے۔ اور ہم نے اس کلمے کو ان پانچ عقائد کے ساتھ ملا کر ذکر کیا ہے جن کی طرف ہم نے اشارہ کیا تھا، کیونکہ جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا اس نے اللہ کا اثبات کیا اور اس کے غیر کی نفی کی؛ چنانچہ جس چیز کا اس نے اثبات کیا اس کے سبب سے وہ تعطیل (اللہ کے وجود یا صفات کے انکار) سے نکل گیا، اور اس کے ساتھ جو غیر اللہ کی نفی ملائی اس کے سبب سے شرک سے نکل گیا۔ اور «الٰہ» کے نام سے اس نے (عدم سے) ایجاد اور تدبیر کا اثبات کیا اور اللہ سے تشبیہ کی نفی کی، کیونکہ «الٰہ» کا نام صرف اسی کے لیے ثابت ہوتا ہے جو (عدم سے) ایجاد کرنے والا ہو۔ اور جب ایجاد کا اعتراف ہو گیا تو تدبیر کا اعتراف بھی ہو گیا، کیونکہ کسی چیز کو وجود میں لانا بھی تدبیر ہے، اسے باقی رکھنا، اس میں اعراض پیدا کرنا اور وجود دینے کے بعد اسے معدوم کر دینا بھی تدبیر ہے۔ اور یہ جائز نہیں کہ اس کی مخلوق میں سے کوئی اس کا مشابہ ہو، کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو لازم آتا کہ اس جہت سے اس پر وہ سب کچھ جائز ہو جو اس کے مشابہ پر جائز ہے، اور جب یہ اس پر جائز ہو جاتا تو وہ «الٰہ» کے نام کا مستحق نہ رہتا، جیسے اس کا وہ مخالف جس نے اسے کسی کے مشابہ ٹھہرایا «الٰہ» کے نام کا مستحق نہیں ہے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ «الٰہ» کا نام اور مشابہ ہونا جمع نہیں ہو سکتے، جیسے «الٰہ» کا نام اور ایجاد کی نفی باہم جمع نہیں ہو سکتے۔
اور امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسماء (حسنیٰ) والی حدیث ذکر کی ہے اور اس میں مذکور ناموں کے ساتھ وہ نام بھی ملا دیے ہیں جو اس حدیث کے علاوہ دوسری روایات میں آئے ہیں، اور انہیں ان پانچ عقائد پر تقسیم کر دیا ہے۔ اور ہم نے یہ سب کچھ کتاب «الاسماء والصفات» میں نقل کر دیا ہے۔
اور اس کے ساتھ ہم نے دلائل و شواہد، صفات کی معرفت، مشکل آیات کی تاویل اور مشتبہ احادیث کی توضیح میں سے وہ باتیں بھی شامل کر دی ہیں جن کا جاننا ضروری ہے۔ جو شخص اس پر مطلع ہونا چاہے وہ، ان شاء اللہ تعالیٰ، اسی کتاب کی طرف رجوع کرے۔ اور امام حلیمی رحمہ اللہ تعالیٰ نے عالم کے حادث ہونے کے اثبات میں، اور اس پر دلالت کرنے والی باتوں میں کہ اس کا ایک بنانے والا اور تدبیر کرنے والا ہے جس کی مخلوق میں سے کوئی اس کا مشابہ نہیں، ایسی عمدہ فصلیں ذکر کی ہیں کہ ان میں سے کچھ بھی حذف کرنا ممکن نہیں، لہٰذا میں نے انہیں جوں کا توں چھوڑ دیا اور یہاں دوسروں کے کلام سے وہ باتیں نقل کی ہیں جو اس باب میں ناگزیر تھیں۔“ [شعب الإيمان/الأول من شعب الإيمان، وهو باب في الإيمان بالله عز وجل/حدیث: 99]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 202) .» ‏‏‏‏
«أخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 9474»

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں