🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 344
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 344
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رَقِيقَةَ ، تَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ، فَقَالَ: " فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ"، فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا , يَا رَسُولَ اللَّهِ! بَايِعْنَا، فَقَالَ:" إِنِّي لا أُصَافِحُكُنَّ , إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قِيلَ لِسُفْيَانَ: فَإِنَّهُمْ يَقُولُونَ فِيهِ: أُمَيْمَةُ بِنْتُ رَقِيقَةَ نَسِيبَةُ خَدِيجَةَ، فَقَالَ سُفْيَانُ: هِيَ نَسِيبَةُ خَدِيجَةَ وَلَمْ يَقُلْهُ لَنَا ابْنُ الْمُنْكَدِرِ.
سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں چند خواتین سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تمہاری استطاعت ہو گی اور جتنی تم میں طاقت ہو گی (تم ان احکام پر عمل کرو گی)۔ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے ہماری اپنی جان سے زیادہ رحم دل ہے۔ یا رسول اللہ! آپ ہم سے بیعت لے لیجئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ مصافحہ نہیں کروں گا، میرا ایک سو خواتین کے ساتھ گفتگو کرنا اسی طرح ہے، جس طرح میں ایک خاتون کے ساتھ بات کروں۔
امام حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سفیان سے یہ کہا گیا: دوسرے محدثین نے تو یہ بات بیان کی ہے کہ یہ روایت سیدہ امیمہ بنت رقیقہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے، جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی رشتہ دار تھیں۔ تو سفیان نے کہا: وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن کی بیٹی (بھانجی) تھیں۔ تاہم ابن المنکدر نے ہمیں یہ روایت سناتے ہوئے ان الفاظ کا تذکرہ نہیں کیا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 344]
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏إسناده صحيح وأخرجه مالك في «الموطأ» برقم: 812، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4553، والحاكم في «مستدركه» ، برقم: 7039، 7041، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4192، 4201، والنسائي فى «الكبرى» برقم: 7756، 7765، 8660، 8672، 9196، 11525، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1597، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2874، والبيهقي فى «سننه الكبير» ، برقم: 16665، وأحمد في «مسنده» ، برقم: 27648»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں