مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 352
حدیث نمبر: 352
حَدَّثنا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: حَدَّثنا هِلالُ بْنُ مَيْمُونٍ الْجُهَنِيُّ الرَّمِلِيُّ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ شَدَّادٍ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أُمِّ حَرَامٍ ، قَالَتْ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُزَاةَ الْبَحْرِ , فَقَالَ: " لِلْمَائِدِ أَجْرُ شَهِيدٍ، وَلِلْغَرِقِ أَجْرُ شَهِيدَيْنَ"، قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! ادْعُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ:" اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مِنْهُمْ"، فَغَزَتِ الْبَحْرَ , فَلَمَّا خَرَجَتْ رَكِبَتْ دَابَّتَهَا , فَسَقَطَتْ فَمَاتَتْ .
سیدہ ام حرام رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بحری جنگ کا تذکرہ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اس میں جس شخص کا سر چکرائے گا اسے بھی شہید کا اجر ملے گا اور جو شخص ڈوب جائے گا اسے دو شہیدوں کا اجر ملے گا۔“ وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اللہ سے دعا کیجئے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! تو اسے بھی ان میں شامل کر دے۔ وہ خاتون بحری جنگ میں شریک ہوئیں جب وہاں سے باہر آئیں، تو سواری پر سوار ہوئیں، تو اس سے گر کر فوت ہو گئیں۔ [مسند الحميدي/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه وأخرجه البخاري فى «الجهاد والسير» برقم: 2788،2799، 2877،2894،2924،6282، 7001، ومسلم فى «الإمارة» برقم: 1912، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4608، 6667، 7189، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2490، والطبراني فى «الكبير» ، برقم: 319، 320»