مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 859
حدیث نمبر: 859
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ صَدِيقًا كَانَ لأَبِي مِنْ أَهْلِ الشَّامِ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الدِّينُ النَّصِيحَةُ، الدِّينُ النَّصِيحَةُ، الدِّينُ النَّصِيحَةُ"، قَالُوا: لِمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ، وَلَنَبِيِّهِ، وَلأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلِعَامَّتِهِمْ" ,
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دین خیر خواہی کا نام ہے۔ دین خیر خواہی کا نام ہے۔ دین خیر خواہی کا نام ہے۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کس کے لئے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے لئے، اس کی کتاب کے لئے، اس کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے، مسلمان حکمرانوں کے لئے، ان کے عام افراد کے لئے۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 859]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 55، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4574، 4575، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4208، 4209، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7772، 7773، 8700، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4944، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16754، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17214 برقم: 17215»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر 860
حدیث نمبر: 860
قَالَ سُفْيَانُ : وَكَانَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَاهُ أَوَّلا، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، قَالَ: فَلَمَّا لَقِيتُ سُهَيْلا ، قُلْتُ: لَوْ سَأَلْتُهُ لَعَلَّهُ يُحَدِّثُنِيهِ عَنْ أَبِيهِ فَأَكُونَ أَنَا وَعَمْرٌو فِيهِ سَوَاءً، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ سُهَيْلٌ: أَنَا سَمِعْتُهُ مِنَ الَّذِي سَمِعَهُ مِنْهُ أَبِي، أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ .
سفیان کہتے ہیں: عمرو بن دینار نے یہ روایت پہلے قعقاع بن حکیم کے حوالے سے ابوصالح سے نقل کی تھی، جب میری ملاقات سہیل سے ہوئی تو میں نے سوچا اگر میں ان سے اس روایت کے بارے میں دریافت کروں، تو ہو سکتا ہے، وہ اپنے والد کے حوالے سے یہ روایت مجھے سنا دیں، تو اس صورت میں، میں اور عمرو اس روایت کے بارے میں برابر کے مرتبے میں آ جائیں گے۔ میں نے ان سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا، تو سہیل بولے: میں نے یہ روایت ان صاحب سے سنی ہے جن سے میرے والد نے سنی ہے، انہوں نے عطاء بن یزید کے حوالے سے یہ روایت مجھے سنائی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 860]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 55، أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3491، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12786، 12788»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح