مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 861
حدیث نمبر: 861
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا أُنَيْسَةُ ، عَنْ أُمِّ سَعِيدِ ابْنَةِ مُرَّةَ الْفِهْرِيِّ، عَنْ أَبِيهَا ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ وَلِغَيْرِهِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ" , وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبَعَيْهِ.
ام سعید جو سیدنا مرہ فہری رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں، وہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، خواہ وہ اپنا (رشتہ دار) ہو یا کسی دوسرے کا ہو (ہم دونوں) جنت میں ان دو کی طرح ہوں گے۔ سفیان نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ روایت بیان کی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: «فى إسناده أنيسة، وأم سعيد -ويقال: أم سعد- ما رأيت فيهما جرحاً ولا تعديلاً، فيهما على شرط ابن حبان، وباقي رجاله ثقات وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 3491، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12786، 12788، وأخرجه الطبراني فى "الكبير" برقم: 758، 759، 255، 256»
حدیث نمبر 862
حدیث نمبر: 862
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ ، قَالَ: أُثْبِتَ لِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ لَهُ وَلِغَيْرِهِ فِي الْجَنَّةِ إِذَا اتَّقَى كَهَاتَيْنِ" , وَأَشَارَ الْحُمَيْدِيُّ بِإِصْبَعِهِ .
اسماعیل بن امیہ بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا، خواہ وہ یتیم اس (کے اپنے خاندان کا) ہو یا کسی دوسرے خاندان کا ہو اور وہ شخص اس کے بارے میں احتیاط کرے، ہم دونوں جنت میں اس طرح ہوں گے۔“ حمیدی رحمہ اللہ نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے بتایا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 862]
تخریج الحدیث: «إسناده معضل والحديث صحيح وانظر التعليق السابق»