🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 874
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 874
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: تَهَبَّطْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةٍ، فَقَالَ لِي:" قُلْ يَا عُقْبَةُ"، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ وَتَفَرَّقَنَا، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ رُدَّهَا عَلَيَّ مِنْ نَبِيِّكَ، ثُمَّ الْتَقَيْنَا، فَقَالَ لِي:" قُلْ يَا عُقْبَةُ"، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ ثُمَّ تَفَرَّقْنَا، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ رُدَّهَا عَلَيَّ مِنْ نَبِيِّكَ، ثُمَّ الْتَقَيْنَا، فَقَالَ لِي:" قُلْ يَا عُقْبَةُ"، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ وَلا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِيذٌ بِمِثْلِهِنَّ قَطُّ" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک گھاٹی سے نیچے اتر رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عقبہ! تم یہ پڑھو۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کیا پڑھوں۔ پھر ہم الگ ہو گئے: میں نے دعا کی: اے اللہ! تو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے وہ چیز مجھے لوٹا دے۔ پھر ہماری ملاقات ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عقبہ! تم پڑھو میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کیا پڑھوں؟ پھر ہم جدا ہو گئے میں نے عرض کی: اے اللہ! تو اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے وہ چیز مجھ تک لوٹا دے۔ پھر ہماری ملاقات ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم پڑھو! اے عقبہ! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کیا پڑھوں؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھو۔ کسی بھی پناہ مانگنے والے نے اور کسی بھی پناہ طلب کرنے والے نے ان کی مانند کلمات کے ذریعے کبھی پناہ نہیں مانگی ہوگی۔ [مسند الحميدي/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف فيه جهالته وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 534، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 795، 1818، 1842، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 883، 884، 2092، 4010، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1462، 1463، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2406، 2902، 3367، والدارمي فى «مسنده» برقم: 3482، 3483، 3484، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4116، والطبراني فى "الكبير" برقم: 741»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں