🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
902. اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا "
اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک کر دے تو اسے سب سے بہتر پاک وصاف کرنے والا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1481
1481 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ نَظِيفٍ الشَّافِعِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ الرَّازِيُّ، ثنا ابْنُ كَاسِبٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأُمَوِيُّ، عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسْلَمِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا» ، وَقَالَ: «اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا، وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، وَأَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا» ، وَهُوَ فِي الصَّلَاةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا﴾ (الشمس: 9) ”بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اس (نفس) کو پاک کیا۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک کر دے تو اسے سب سے بہتر پاک وصاف کرنے والا ہے تو ہی اس کا کارساز اور مالک ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز میں تھے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1481]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، تفسير ابن ابي حاتم: 19339»
عبداللہ بن عبد الله الاموی کو صرف ابن حبان نے ثقہ کہا ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں تم سے اسی طرح کہتا ہوں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، آپ فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! بے شک میں عجز، سستی، بزدلی، بخل سخت بڑھاپے اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما اور اسے پاک صاف کر دے تو اسے سب سے بہتر پاک وصاف کرنے والا ہے تو ہی اس کا کار ساز اور مالک ہے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع مند نہ ہو، ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو۔“ [مسلم: 2722]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
903. اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَدْرَأُ بِكَ فِي نُحُورِهِمْ
اے اللہ! بے شک میں ان (دشمنوں) کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور تجھی کو ان کے مقابلے میں پیش کرتا ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
1482 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّارُ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، أبنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا قَالَ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَدْرَأُ بِكَ فِي نُحُورِهِمْ»
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم سے اندیشہ ہوتا تھا تو آپ یوں دعا فرمایا کرتے: ”اے اللہ! بے شک میں ان (دشمنوں) کی شرارتوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور تجھی کو ان کے مقابلے میں پیش کرتا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، و أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4765، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2644، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8577، 10362، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1537، والطبراني فى «الصغير» برقم: 996، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20033، 20034، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 526»
قتادہ مدلس کا عنعنہ ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
904. بِكَ أُحَاوِلُ وَبِكَ أُقَاتِلُ وَبِكَ أَصُولُ
(اے اللہ!) میں تیری ہی مدد سے چلتا پھرتا ہوں، تیری ہی مدد سے لڑائی کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے حملہ آور ہوتا ہوں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1483
1483 - أَخْبَرَنَا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ الْقَاضِي، ثنا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أبنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ صُهَيْبٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامَ خَيْبَرَ كَانَ يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَسُئِلَ مَاذَا كَانَ يَقُولُ؟ قَالَ: «أَقُولُ بِكَ أُحَاوِلُ وَبِكَ أُقَاتِلُ وَبِكَ أَصُولُ»
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایام خیبر میں اپنے ہونٹوں کو حرکت دے رہے تھے، آپ سے پوچھا گیا کہ آپ کیا دعا فرما رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”میں کہہ رہا ہوں: (اے اللہ!) میں تیری ہی مدد سے چلتا پھرتا ہوں، تیری ہی مدد سے لڑائی کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے حملہ آور ہوتا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1483]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2027، 4758، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3340 م، والدارمي: 2441، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19236»
وضاحت: تشریح: -
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایام حنین میں فجر کی نماز کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہونٹ کسی چیز کی وجہ سے حرکت کر رہے تھے ہم نے اس سے پہلے آپ کو ایسا کرتے نہیں دیکھا تھا۔ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بے شک ہم آپ کو ایک ایسا کام کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں کہ جسے آپ (پہلے) نہیں کرتے تھے۔ آپ کے یہ ہونٹ کیوں حرکت کر رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”پہلی امتوں میں ایک نبی تھا ان کو اپنی امت کی کثرت پر بڑی خوشی ہوئی تو وہ یہ کہہ بیٹھے کہ انہیں کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی۔ اللہ نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ اپنی امت کے بارے میں تین میں سے کوئی ایک بات پسند کر لیں: یا ہم ان پر ان کے کسی دشمن کو مسلط کر دیں گے جو ان کا خون بہائے۔ یا بھوک کو مسلط کر دیں گے۔ یا موت۔ انہوں نے اپنی قوم سے مشورہ کیا تو وہ کہنے لگے: دشمن کے ساتھ لڑنے کی ہم میں طاقت نہیں اور بھوک پر ہم صبر نہیں کر سکتے البتہ موت (ٹھیک ہے)۔ تو اس (اللہ) نے ان پر موت بھیج دی چنانچہ صرف تین دن کے اندر اندر ان کے ستر ہزار آدمی مر گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لیے میں ان (صحابہ) کی کثرت دیکھ کر یہ کہہ رہا ہوں کہ اے اللہ! تیری ہی مدد میں چلتا پھرتا ہوں، تیری ہی مدد سے حملہ کرتا ہوں اور تیری ہی مدد سے لڑائی کرتا ہوں۔“
اس حدیث سے پتا چلا کہ جنگ کے موقع پر اپنی قوت و طاقت پر ناز کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے تا کہ اس کی مدد شامل حال رہے۔
سورۃ انفال میں اہل ایمان کو جنگ کے کچھ آداب بتائیے گئے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر اگر دشمنوں کا مقابلہ کیا جائے تو یقیناً کامیابی مل سکتی ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا لَقِيتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوا وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ‎ ﴿٤٥﴾ ‏ وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ‎ ﴿٤٦﴾ ‏ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ خَرَجُوا مِن دِيَارِهِم بَطَرًا وَرِئَاءَ النَّاسِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ‎ ﴿٤٧﴾ ﴾ (الانفال: 45, 47)
”مومنو! جب تم کسی مخالف فوج سے بھڑ جاؤ تو ثابت قدم رہو اور بکثرت اللہ کو یاد کرو تا کہ تمہیں کامیابی ملے۔ اور اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ پھسل جاؤ گے اور تمہاری ہوا جاتی رہے گی اور صبر کرو بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور ان لوگوں جیسے نہ بنو جو اتراتے ہوئے اور لوگوں میں خود نمائی کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکلے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں اللہ اسے گھیر نے والا ہے۔“

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
905. اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ "
اے اللہ! ولید کے بچانے کی طرح بچا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1484
1484 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْحَارِثِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّقَطِيُّ، وَذُو النُّونِ قَالَا: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا ابْنُ أَخِي أَبِي زُرْعَةَ، ثنا عَمِّي، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، أبنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو يَقُولُ: «اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہوئے فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! ولید کے بچانے کی طرح بچا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1484]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنة لابن ابى عاصم: 371، الدعاء للطبراني: 1447»
عبدالوہاب بن ضحاک متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1485
1485 - وَأَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْمُقْرِئُ، ثنا ابْنُ شَاهِينَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَاغِنْدِيُّ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
یہ روایت ایک اور سند سے بھی عبدالوہاب بن ضحاک سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 1485]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنة لابن ابى عاصم: 371، الدعاء للطبراني: 1447»
عبدالوہاب بن ضحاک متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1486
1486 - وَأَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ بُنْدَارٍ، أبنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ، ثنا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! ولید کے بچانے کی طرح بچا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه السنة لابن ابى عاصم: 371، الدعاء للطبراني: 1447»
عبدالوہاب بن ضحاک متروک ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1487
1487 - قَالَ: أَنَاهُ الْعَسْكَرِيُّ، أنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الطُّوسِيُّ، إِجَازَةً، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمَرْوَزِيُّ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ"
سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! بے شک میں تجھ سے ولید کے بچانے کی طرح بچانے کا سوال کرتا ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1487]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، ہیثم بن عدی اور محمد بن عبد الکریم مروزی کذاب ہیں۔

الحكم على الحديث:
سناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
906. اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا
اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام واکرام سے نواز دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1488
1488 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، أبنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ أَذَقْتَ أَوَّلَ قُرَيْشٍ نَكَالًا فَأَذِقْ آخِرَهُمْ نَوَالًا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ! (بدر و احزاب میں) تو نے قریش کے پہلے لوگوں کو عذاب چکھایا تھا اب ان کے بعد والوں کو انعام و اکرام سے نواز دے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الاعرابي: 282»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں قریش کے حق میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کی دعا کا ذکر ہے کہ قریش کے پہلے لوگ اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی وجہ سے بدر و احزاب میں شکست و تباہی کا مزہ چکھ چکے ہیں اور اسی طرح یہ لوگ خشک سالی قحط وغیرہ کی آفات میں بھی مبتلا رہے لہٰذا اب جبکہ ان کے بعد والے اسلام کی نعمت سے مالا مال ہو چکے ہیں تو تو انہیں انعام واکرام سے نواز دے۔

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
907. اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا
اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1489
1489 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُسَاوِرٍ الْعَتَكِيُّ، ثنا أَبُو حَمْزَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «لَا تَطْلُبَنَّ حَاجَةً إِلَى أَعْمَى، وَلَا تَطْلُبَنَّهَا لَيْلًا، وَإِذَا طَلَبْتَ الْحَاجَةَ فَاسْتَقْبِلِ الرَّجُلَ بِوَجْهِكَ، فَإِنَّ الْحَيَاءَ فِي الْعَيْنَيْنِ وَبَاكِرْ حَاجَتَكَ» فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نابینا آدمی سے حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور رات کے وقت بھی حاجت ہرگز نہ طلب کرو اور جب تم نے حاجت طلب کرنی ہو تو اس آدمی سے اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہو کیونکہ حیا دونوں آنکھوں میں ہوتی ہے اور صبح کے وقت اپنی حاجت کے لیے نکلو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1489]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه بزار: 5312، المعجم الكبير: 12966، شعب الايمان: 7357, 7358»
عمر بن مساور عتکی ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1490
1490 - وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ، هُوَ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّلْحِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اللہ! میری امت کے لیے اس کے صبح کے وقت میں برکت فرما۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1490]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الصغير: 309، عبد بن حميد: 757»
محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی بکر متروک اور ابن ابی اویس ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں