كل احادیث 39098 :ترقيم محمد عوامة
کل احادیث 40754 :ترقیم سعد الشثری
مصنف ابن ابي شيبه
1. ما جاء في طاعة الإمام والخلاف عنه
1. وہ روایات جو امام کی اطاعت اور اس کی نافرمانی کے بارے میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34711
٣٤٧١١ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أطاعني فقد أطاع اللَّه، ومن أطاع الإمام فقد أطاعني، ومن عصاني فقد عصى اللَّه، ومن عصى الإمام فقد عصاني" (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧١٣٧)، ومسلم (١٨٣٥).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میری اطاعت کی تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اور جس نے امیر کی اطاعت کی تحقیق اس نے میری اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی تحقیق اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔ اور جس نے امیر کی نافرمانی کی تحقیق اس نے میری نافرمانی کی۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34711، ترقيم محمد عوامة 33196)
حدیث نمبر: 34712
٣٤٧١٢ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد عن الأعرج عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من أطاعني فقد أطاع اللَّه، ومن أطاع (أميري) (١) فقد أطاعني" (٢).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أمري).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٥٧)، ومسلم (١٨٣٥).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے میری اطاعت کی تحقیق اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ اور جس نے میرے امیر کی اطاعت کی تحقیق اس نے میری اطاعت کی۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34712، ترقيم محمد عوامة 33197)
حدیث نمبر: 34713
٣٤٧١٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: ﴿أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾ [النساء: ٥٩]، قال: الأمراء (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٧١٣٧)، ومسلم (١٨٣٥).
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی: آیت: ترجمہ: اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی، اور صاحبان اقتدار و اختیار کی۔ فرمایا: اس سے مراد امراء ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34713، ترقيم محمد عوامة 33198)
حدیث نمبر: 34714
٣٤٧١٤ - حدثنا وكيع ثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: سمعت مصعب بن سعد يقول (١): قال علي بن أبي طالب كلماتٍ أصاب فيهن: حق على الإمام أن ⦗٢٠٨⦘ يحكم بما أنزل اللَّه، وأن يؤدي الأمانة، فإذا فعل ذلك كان حقًا على المسلمين أن يسمعوا (ويطيعوا) (٢) ويجيبوا إذا دعوا (٣).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (قال: رسول اللَّه ﷺ).
(٢) في [ب]: (ويصيعوا).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ٥/ ١٤٥، وأبو عبيد في الأموال (١١)، والخلال في السنة (٥١).

حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے چند کلمات ارشاد فرمائے اور بالکل درست فرمایا: وہ یہ کہ امام پر لازم ہے کہ وہ اللہ کے نازل کردہ قرآن کے مطابق فیصلہ کرے۔ اور امانت کو ادا کرے۔ اور اس نے ایسا کردیا تو پھر مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اس کی بات سنیں اور اطاعت کریں۔ اور جب ان کو پکارا جائے تو وہ پکار کا جواب دیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34714، ترقيم محمد عوامة 33199)
حدیث نمبر: 34715
٣٤٧١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن صالح عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد اللَّه: ﴿وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾، قال: أولو الفقه أولو الخير (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن محمد بن عقيل.
حضرت عبد اللہ بن محمد بن عقیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آیت میں: { وَأُولِی الأَمْرِ مِنْکُمْ } سے مراد فقہاء اور اصحاب خیر مراد ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34715، ترقيم محمد عوامة 33200)
حدیث نمبر: 34716
٣٤٧١٦ - حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن مجاهد في قوله: ﴿أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ﴾، قال: كان مجاهد يقول: أصحاب محمد ﷺ، وربما قال: أولو العقل والفقه في دين اللَّه.
حضرت ابن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے اس آیت کی تفسیر یوں بیان فرمائی: آیت { أَطِیعُوا اللَّہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الأَمْرِ مِنْکُمْ } حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ محمد 5 کے صحابہ رضی اللہ عنہ م اکثر فرماتے تھے کہ ار باب عقل و دانش اور اللہ کے دین میں سمجھ بوجھ رکھنے والے لوگ مراد ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34716، ترقيم محمد عوامة 33201)
حدیث نمبر: 34717
٣٤٧١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو جعفر عن الربيع بن أنس عن أبي العالية قال: العلماء.
حضرت الربیع بن انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اولوا الامر سے مراد علماء کرام ہیں۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34717، ترقيم محمد عوامة 33202)
حدیث نمبر: 34718
٣٤٧١٨ - حدثنا وكيع وأبو معاوية عن الأعمش عن زيد بن وهب عن عبد الرحمن بن عبد رب الكعبة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من بايع إماما فأعطاه صفقة يده وثمرة قلبه، فليطعه ما استطاع" (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٤٤)، وأحمد (٦٥٠٣).
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے امام سے بیعت کی تو ا س نے اپنے ہاتھ کا قبضہ اور دل کی محبت اس کو عطا کردی۔ پس اس کو چاہیئے کہ وہ اپنی طاقت کے بقدر اس کی اطاعت کرے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34718، ترقيم محمد عوامة 33203)
حدیث نمبر: 34719
٣٤٧١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن يحيى بن الحصين عن جدته أم الحصين قالت: سمعت النبي ﷺ وهو يخطب بعرفة وهو يقول: "إن أُمِّر عليكم عبد حبشي فاسمعوا له وأطيعوا ما قادكم بكتاب اللَّه" (١).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٣٨)، وأحمد (٢٧٢٧٠).
حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اگر تم پر کسی حبشی غلام کو بھی امیر بنادیا جائے تو اس کی بات سنو اور اس کی اطاعت کروجب تک وہ کتاب اللہ شریف کی روشنی میں تمہاری قیادت کرے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34719، ترقيم محمد عوامة 33204)
حدیث نمبر: 34720
٣٤٧٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا يونس بن أبي إسحاق عن العيزار بن حريث العبدي عن أم الحصين الأحمسية قالت: سمعت النبي ﷺ وهو يخطب (بعرفة) (١) (وعليه) (٢) برد متلفعًا به، وهو يقول: "إِنْ أمر عليكم عبد حبشي مجدع فاسمعوا له وأطيعوا ما قادكم بكتاب اللَّه" (٣).

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (على عرفة).
(٢) في [أ، هـ]: (وهو على).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٧٢٦٦)، والترمذي (١٧٠٦)، والحاكم ٤/ ١٨٦، والحميدي (٣٥٩)، والطبراني ٢٥/ (٣٨١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٨٩)، والسنة (١٠٦٣)، وانظر: ما قبله.

حضرت ام حصین احمیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میدان عرفات میں خطبہ دیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر کو لپیٹا ہوا تھا اور ارشاد فرمایا: اگر تم پر ناک کٹے حبشی غلام کو بھی امیر بنادیا جائے تو اس کی بات کو سنو اور اس کی اطاعت کرو جب تک کہ وہ قرآن مجید کی روشنی میں تمہاری قیادت کرے۔

تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34720، ترقيم محمد عوامة 33205)

1    2    3    4    5    Next    

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.