🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمَا فِيهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 744 ترقیم الرسالہ : -- 755
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَأَلَ سَعْدٌ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ عُمَرُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَى ظَهْرِ الْخُفِّ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً" .
سالم اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں کے اوپر والے حصے پر مسح کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے جو مسافر کے لیے تین دن اور تین راتیں جب کہ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 755]
ترقیم العلمیہ: 744
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 202، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 100، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 182، 184، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 190، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 121، برقم: 122، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 127، 128، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 546، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1293، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 607، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 755، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 88»
«قال الدارقطني: زاد خالد بن أبي بكر بن عبيد الله بن عبد الله بن عمر بن الخطاب فيه التوقيت وزاد فيه على ظهر الخف ولم يأت بهما غيره وخالد ليس بالقوي، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 162)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 745 ترقیم الرسالہ : -- 756
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَابْنُ لَهِيعَةَ ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، ثنا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، قَالَ: سَأَلْتُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، فَقَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ الْبَلَوِيُّ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَامًا، قَالَ عُقْبَةُ: وَعَلَيَّ خُفَّانِ مِنْ تِلْكَ الْخِفَافِ الْغِلاظِ، فَقَالَ لِي عُمَرُ:" مَتَى عَهْدُكَ بِلُبْسِهُمَا؟"، فَقُلْتُ: لَبِسْتُهُمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالْيَوْمُ الْجُمُعَةُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ:" أَصَبْتَ السُّنَّةَ" . وَقَالَ يُونُسُ: فَقَالَ: أَصَبْتَ، وَلَمْ يَقُلِ السُّنَّةَ.
مفضل بن فضالہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے یزید بن ابی حبیب سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ عبداللہ بن حکم نے علی بن رباح کے حوالے سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کیا ہے۔ سیدنا عقبہ نے انہیں بتایا کہ ایک مرتبہ وہ وفد میں شامل ہو کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ عقبہ فرماتے ہیں کہ: ”اس وقت میں نے موٹے والے موزے پہنے ہوئے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: ’تم نے انہیں کب پہنا تھا؟‘ میں نے جواب دیا: ’میں نے انہیں جمعہ کے دن پہنا تھا اور آج بھی جمعہ ہے۔‘“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ: ”تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ: ”تم نے ٹھیک کیا ہے،“ اس میں لفظ ”سنت“ منقول نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 756]
ترقیم العلمیہ: 745
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 646، 647، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 558، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1351،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 756، 757، 766، 767، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 738»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 746 ترقیم الرسالہ : -- 757
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ، بِمِصْرَ، ثنا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا مُوسَى بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: خَرَجْتُ مِنَ الشَّامِ إِلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَدَخَلْتُ الْمَدِينَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَدَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ:" مَتَى أَوْلَجْتَ خُفَّيْكَ فِي رِجْلَيْكَ؟"، قُلْتُ: يَوْمَ الْجُمُعَةِ، قَالَ:" فَهَلْ نَزَعْتَهُمَا؟"، قُلْتُ: لا، قَالَ:" أَصَبْتَ السُّنَّةَ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، قَالَ أَبُو الْحَسَنِ: وَهُوَ صَحِيحُ الإِسْنَادِ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: ”میں جمعہ کے دن مدینہ منورہ جانے کے لیے شام سے روانہ ہوا اور جمعہ کے دن ہی مدینہ منورہ پہنچا۔ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے دریافت کیا کہ: ’تم نے اپنے پاؤں میں موزے کب سے پہنے ہیں؟‘ میں نے جواب دیا کہ: ’گزشتہ جمعہ کے دن۔‘ انہوں نے دریافت کیا کہ: ’کیا تم نے انہیں اتارا تھا؟‘ میں نے جواب دیا کہ: ’نہیں!‘ تو انہوں نے فرمایا کہ: ’تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے۔‘“ شیخ ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔ شیخ ابوالحسن فرماتے ہیں کہ اس کی سند مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 757]
ترقیم العلمیہ: 746
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 646، 647، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 558، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1351،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 756، 757، 766، 767، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 738»
«قال الدارقطني: صحيح الإسناد، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 175)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 747 ترقیم الرسالہ : -- 758
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، ثنا رَوْحٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، قَالا: نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ " كَانَ لا يُوَقِّتُ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقْتًا" .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ: ”انہوں نے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں میعاد مقرر نہیں کی۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 758]
ترقیم العلمیہ: 747
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1354، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 758، 759، 760، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 242، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 763، 804»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 748 ترقیم الرسالہ : -- 759
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ ، بِالرَّمْلَةِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقْتٌ امْسَحْ مَا لَمْ تَخْلَعْ" .
نافع، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ: ”موزوں پر مسح کرنے کی کوئی میعاد نہیں ہے، تم اس وقت تک مسح کرو جب تک تم انہیں اتار نہ دو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 759]
ترقیم العلمیہ: 748
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1354، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 758، 759، 760، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 242، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 763، 804»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 749 ترقیم الرسالہ : -- 760
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِيُّ ، ثنا شُجَاعٌ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالا: نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" يَمْسَحُ الْمُسَافِرُ عَلَى الْخُفَّيْنِ مَا لَمْ يَخْلَعْهُمَا" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ: ”مسافر شخص موزوں پر اس وقت تک مسح کرتا رہے جب تک وہ انہیں اتار نہیں دیتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 760]
ترقیم العلمیہ: 749
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1354، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 758، 759، 760، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 242، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 763، 804»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 750 ترقیم الرسالہ : -- 761
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، وَاللَّفْظُ لَهُ. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، قَالَ: جِئْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ ، فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ فَقُلْتُ: جِئْتُ أَطْلُبُ الْعِلْمَ، قَالَ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَا مِنْ خَارِجٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ إِلا وَضَعَتْ لَهُ الْمَلائِكَةُ أَجْنِحَتَهَا رِضَاءً بِمَا يَصْنَعُ"، قَالَ: جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ، قَالَ: نَعَمْ، كُنْتُ فِي الْجَيْشِ الَّذِي بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَنَا أَنْ نَمْسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاهُمَا عَلَى طُهْرٍ ثَلاثًا إِذَا سَافَرْنَا، وَيَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا أَقَمْنَا، وَلا نَخْلَعَهُمَا مِنْ بَوْلٍ وَلا غَائِطٍ وَلا نَوْمٍ وَلا نَخْلَعَهُمَا إِلا مِنْ جَنَابَةٍ"، قَالَ: وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ بِالْمَغْرِبِ بَابًا مَفْتُوحًا لِلتَّوْبَةِ، مَسِيرَتُهُ سَبْعُونَ سَنَةً، لا يُغْلَقُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ" .
زر بن حبیش بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے دریافت کیا کہ: ”کیوں آئے ہو؟“ میں نے جواب دیا کہ: ”میں علم کے حصول کے لیے آیا ہوں۔“ تو انہوں نے فرمایا کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص علم کے حصول کے لیے اپنے گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے اس عمل سے راضی ہو کر اپنے پر بچھاتے ہیں۔“ زر نے کہا کہ: ”میں اس لیے آیا ہوں تاکہ موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کروں۔“ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”میں اس لشکر میں شامل تھا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہم پر بھیجا تھا اور ہمیں ہدایت کی تھی کہ تم اپنے موزوں پر مسح سفر کے دوران تین دن تک اور قیام کے دوران ایک دن اور ایک رات تک کر سکتے ہو، جب کہ ہم نے انہیں باوضو حالت میں پہنا ہو اور ہم انہیں پیشاب کرنے، پاخانہ کرنے یا سونے کے بعد اٹھ کر وضو کرتے ہوئے نہیں اتاریں گے، ہم انہیں صرف جنابت کی حالت میں اتاریں گے۔“ سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ نے یہ بھی بتایا کہ: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ مغرب میں ایک دروازہ ہے جو توبہ کے لیے کھلا ہوا ہے، جس کی چوڑائی ستر برس کی مسافت جتنی ہے۔ یہ اس وقت تک بند نہیں ہو گا جب تک سورج اس کی طرف سے طلوع نہیں ہوتا۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 761]
ترقیم العلمیہ: 750
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 4، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 17، 193، 196، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 85، 562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 339، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 126، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 96، 2387، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 226، 478، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 480، 761، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 905، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 198، 250، 251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18375»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 751 ترقیم الرسالہ : -- 762
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عِيسَى، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ خُزَيْمَةَ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: ذَكَرْتُ لِلْمُزَنِيِّ خَبَرَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ هَذَا، فَقَالَ لِي: حَدَّثَ بِهِ أَصْحَابُنَا فَإِنَّهُ لَيْسَ لِلشَّافِعِيِّ حُجَّةٌ أَقْوَى مِنْ هَذَا، يَعْنِي قَوْلَهُ" إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاهُمَا عَلَى طُهْرٍ".
علی بن ابراہیم بیان کرتے ہیں کہ میں نے شیخ ابوبکر بن خزیمہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ: ”میں نے عبدالرزاق کی روایت امام مزنی سے ذکر کی تو انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ یہ روایت ہمارے ساتھیوں کو بیان کرو، کیونکہ امام شافعی کی اس سے مستند دلیل اور کوئی نہیں ہے۔“ مصنف فرماتے ہیں کہ یعنی روایت کے یہ الفاظ کہ: ”جب ہم نے باوضو حالت میں انہیں ان میں داخل کیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 762]
ترقیم العلمیہ: 751
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 4، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 17، 193، 196، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 85، 562، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 339، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 126، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 96، 2387، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 226، 478، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 480، 761، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 905، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 198، 250، 251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18375»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 752 ترقیم الرسالہ : -- 763
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، ثنا الْحُمَيْدِيُّ ، ثنا سُفْيَانُ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، وَحُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَيُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَيَمْسَحُ أَحَدُنَا عَلَى خُفَّيْهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ، إِذَا أَدْخَلَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ" .
عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! کیا ہم میں سے کوئی شخص اپنے موزوں پر مسح کر سکتا ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اس شخص نے ان دونوں کو باوضو حالت میں داخل کیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 763]
ترقیم العلمیہ: 752
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 182، 203، 206، 363، 388، 2918، 4421، 5798، 5799، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 274، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 99، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 50، 190، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1326، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 489، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 17، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1، 149، 150، 151، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 20، 98، 100، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 331، 389، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 775، 776، وأخرجه الطبراني فى ((الصغير)) برقم: 369، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 737، 738، 739، 740،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18421»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 753 ترقیم الرسالہ : -- 764
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ قَالُوا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ ، نا هُشَيْمٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيِّ ، ثنا عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الأَشْجَعِيِّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَنَا بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ، وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً" .
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے موقع پر ہمیں موزوں پر مسح کرنے کی ہدایت کی تھی: ”مسافر شخص کو تین دن تین راتوں تک اور مقیم کو ایک دن ایک رات تک کے لیے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 764]
ترقیم العلمیہ: 753
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1325، 1326، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 764، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24628، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2757، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1864، 38166، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 520، 521، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 69، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1145»
«‏‏‏‏قال البخاري: هذا حديث حسن، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام: (2 / 227)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں