🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
168. ذكر عمرو بن الجموح رضوان الله عليه-
- ذکر عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7024
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُكْرَمِ بْنِ خَالِدٍ الْبَرْتِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ فَاكِهٍ السُّلَمِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا ، يَقُولُ: جَاءَ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ قُتِلَ الْيَوْمَ دَخَلَ الْجَنَّةَ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لا أَرْجِعُ إِِلَى أَهْلِي حَتَّى أَدْخُلَ الْجَنَّةَ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا عَمْرُو، لا تَألَّ عَلَى اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَهْلا يَا عُمَرُ" فَإِِنَّ مِنْهُمْ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لأَبَرَّهُ: مِنْهُمْ عَمْرُو بْنُ الْجَمُوحِ، يَخُوضُ فِي الْجَنَّةِ بِعَرْجَتِهِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمرو بن جموح رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غزوہ احد کے دن حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آج جو شخص شہید ہو جائے کیا وہ جنت میں داخل ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! میں اپنے گھر والوں کی طرف واپس نہیں جاؤں گا بلکہ جنت میں داخل ہوں گا، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے عمرو! تم اس پر اللہ کے نام کی قسم نہ اٹھاؤ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! رہنے دو کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر وہ اللہ کے نام کی قسم اٹھا لیں تو اللہ تعالیٰ وہ کام پورا کروا دیتا ہے اور ان میں سے ایک عمرو بن جموح ہے، وہ اپنے لنگڑے پن کے ساتھ جنت میں چل پھر رہا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7024]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: انفرد به المصنف من هذا الطريق «رقم طبعة با وزير 6985»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر الحديث المتقدم. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
169. ذكر حنظلة بن أبي عامر غسيل الملائكة رضوان الله عليه-
- ذکر حنظلہ بن ابی عامر، غسیل الملائکہ، رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7025
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ وَقَدْ كَانَ النَّاسُ انْهَزَمُوا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى انْتَهَى بَعْضُهُمْ إِِلَى دُونِ الأَعْرَاضِ عَلَى جَبَلٍ بِنَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ، ثُمَّ رَجَعُوا إِِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ كَانَ حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي عَامِرٍ الْتَقَى هُوَ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ، فَلَمَّا اسْتَعْلاهُ حَنْظَلَةُ رَآهُ شَدَّادُ بْنُ الأَسْوَدِ، فَعَلاهُ شَدَّادٌ بِالسَّيْفِ حَتَّى قَتَلَهُ، وَقَدْ كَادَ يَقْتُلُ أَبَا سُفْيَانَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِِنَّ صَاحِبَكُمْ حَنْظَلَةَ تُغَسِّلُهُ الْمَلائِكَةُ، فَسَلُوا صَاحِبَتَهُ"، فَقَالَتْ: خَرَجَ وَهُوَ جُنُبٌ لَمَّا سَمِعَ الْهَائِعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَذَاكَ قَدْ غَسَّلَتْهُ الْمَلائِكَةُ" .
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، یہ اس وقت کی بات ہے جب لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ کر پسپا ہو چکے تھے، یہاں تک کہ ان میں سے بعض لوگ پہاڑ کی دوسری طرف مدینہ منورہ والے حصے کی طرف چلے گئے (یعنی میدان جنگ سے پیچھے ہٹ چکے تھے)، پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس وقت واپس آئے جب سیدنا حنظلہ بن ابوعامر رضی اللہ عنہ اور ابوسفیان بن حرب کے درمیان مقابلہ ہو رہا تھا، جب سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ اس پر غالب آنے لگے تو شداد بن اسود نے انہیں دیکھ لیا، شداد تلوار لے کر ان کے اوپر آیا، یہاں تک کہ انہیں شہید کر دیا حالانکہ وہ اس وقت ابوسفیان کو قتل کرنے ہی والے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے ساتھی حنظلہ کو فرشتوں نے غسل دیا ہے، تم اس کی بیوی سے دریافت کرو۔“ تو اس خاتون نے بتایا: جب وہ نکلے تھے تو جنابت کی حالت میں تھے کیونکہ انہوں نے جنگ کی پکار سن لی تھی (اس لیے غسل کے بغیر چلے گئے)۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسی وجہ سے فرشتوں نے اسے غسل دیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7025]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7025، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4946، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6915» «رقم طبعة با وزير 6986»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «أحكام الجنائز» (74)، «الصحيحة» (326). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
170. ذكر سعد بن معاذ الأنصاري رضوان الله عليه-
- ذکر سعد بن معاذ انصاری رضی اللہ عنہ اور اس پر اللہ کی رحمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7026
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ بْنَ سَهْلٍ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ بَنِي قُرَيْظَةَ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى سَعْدٍ، فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " قُومُوا إِِلَى خَيْرِكُمْ أَوْ إِِلَى سَيِّدِكُمْ، قَالَ: إِِنَّ هَؤُلاءِ قَدْ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ، قَالَ: فَإِِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرِّيَّتُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ ، وَقَالَ مَرَّةً: لَقَدْ حَكَمْتَ بِحُكْمِ الْمَلِكِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو قریظہ نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو ثالث تسلیم کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو پیغام بھجوایا، وہ گدھے پر سوار ہو کر آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے سب سے بہتر شخص (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنے سردار کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان لوگوں نے تمہیں ثالث تسلیم کیا ہے“، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان کے بارے میں فیصلہ دیتا ہوں کہ ان کے جنگجو افراد کو قتل کر دیا جائے اور بچوں کو قیدی بنا لیا جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ ایک مرتبہ راوی نے یہ الفاظ نقل کیے: ”تم نے بادشاہ (یعنی اللہ تعالیٰ) کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7026]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3043، 3804، 4121، 6262، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1768، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7026، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2585، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5905، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5215، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2964، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11433، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11338» «رقم طبعة با وزير 6987»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (67)، «تخريج فقه السيرة» (315): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
171. ذكر أمر المصطفى صلى الله عليه وسلم سعد بن معاذ بالكون معه في المسجد تلك الأيام قصدا لعيادته-
- ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد بن معاذ کو ان دنوں مسجد میں اپنے ساتھ رہنے کا حکم دیا تاکہ ان کی عیادت کا ارادہ رکھا جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7027
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ الْقَارِئُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " ضَرَبَ عَلَى سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ خَيْمَةً فِي الْمَسْجِدِ لِيَعُودَهُ مِنْ قَرِيبٍ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد میں خیمہ لگوایا تھا تاکہ قریب سے ہی ان کی عیادت کر لیا کریں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7027]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 463، 2813، 3217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1769، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7027، 7028، 7098، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4356، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3101، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2693 وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3696، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24919» «رقم طبعة با وزير 6988»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2715). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
172. ذكر وصف دعاء سعد بن معاذ لما فرغ من قتل بني قريظة-
- ذکر وصف کہ سعد بن معاذ کی دعا جب بنی قریظہ کے قتل سے فارغ ہوئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7028
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: خَرَجْتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ أَقْفُو أَثَرَ النَّاسِ، فَسَمِعْتُ وَئِيدَ الأَرْضِ مِنْ وَرَائِي، فَالْتَفَتُّ فَإِِذَا أَنَا بِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ وَمَعَهُ ابْنُ أَخِيهِ الْحَارِثُ بْنُ أَوْسٍ يَحْمِلُ مِجَنَّهُ، فَجَلَسْتُ إِِلَى الأَرْضِ، فَمَرَّ سَعْدٌ وَعَلَيْهِ دِرْعٌ قَدْ خَرَجَتْ مِنْهَا أَطْرَافُهُ، فَأَنَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أَطْرَافِ سَعْدٍ، وَكَانَ مِنْ أَعْظَمِ النَّاسِ وَأَطْوَلِهِمْ، قَالَتْ: فَمَرَّ وَهُوَ يَرْتَجِزُ، وَيَقُولُ: لَبِّثْ قَلِيلا يُدْرِكِ الْهَيْجَا حَمَلْ مَا أَحْسَنَ الْمَوْتَ إِِذَا حَانَ الأَجَلْ. قَالَتْ: فَقُمْتُ فَاقْتَحَمَتُ حَدِيقَةً، فَإِِذَا فِيهَا نَفَرٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ عُمَرُ: وَيْحَكِ مَا جَاءَ بِكِ، لَعَمْرِي وَاللَّهِ إِِنَّكِ لَجَرِيئَةٌ، مَا يُؤْمِنُكِ أَنْ يَكُونَ تَحَوُّزٌ أَوْ بَلاءٌ، قَالَتْ: فَمَا زَالَ يَلُومُنِي حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنَّ الأَرْضَ قَدِ انْشَقَّتْ فَدَخَلْتُ فِيهَا، وَفِيهِمْ رَجُلٌ عَلَيْهِ نَصِيفَةٌ لَهُ، فَرَفَعَ الرَّجُلُ النَّصِيفَ عَنْ وَجْهِهِ، فَإِِذَا طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ يَا عُمَرُ، إِِنَّكَ قَدْ أَكْثَرْتَ مُنْذُ الْيَوْمَ، وَأَيْنَ الْفِرَارُ إِِلا إِِلَى اللَّهِ؟ قَالَتْ: وَرَمَى سَعْدًا رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْعَرِقَةِ بِسَهْمٍ، قَالَ: خُذْهَا وَأَنَا ابْنُ الْعَرِقَةَ فَأَصَابَ أَكْحَلَهُ فَقَطَعَهَا، فَقَالَ: لا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ قُرَيْظَةَ، وَكَانُوا حُلَفَاءَهُ وَمَوَالِيهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَبَرَأَ كَلْمُهُ، وَبَعَثَ اللَّهُ الرِّيحَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ، فَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا، فَلَحِقَ أَبُو سُفْيَانَ بِتِهَامَةَ، وَلَحِقَ عُيَيْنَةَ وَمَنْ مَعَهُ بِنَجْدٍ، وَرَجَعَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ فَتَحَصَّنُوا بِصَيَاصِيهِمْ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى الْمَدِينَةِ، وَأَمَرَ بِقُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ فَضُرِبَتْ عَلَى سَعْدٍ فِي الْمَسْجِدِ وَوَضَعَ السِّلاحَ، قَالَتْ: " فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ، فَقَالَ: أَوَقَدْ وَضَعْتَ السِّلاحَ، فَوَاللَّهِ مَا وَضَعَتِ الْمَلائِكَةُ السِّلاحَ، اخْرُجْ إِِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ فَقَاتِلْهُمْ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّحِيلِ وَلَبِسَ لأْمَتَهُ، فَخَرَجَ فَمَرَّ عَلَى بَنِي غَنْمٍ وَكَانُوا جِيرَانَ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: مَنْ مَرِّ بِكُمْ؟ قَالُوا: مَرَّ بِنَا دِحْيَةُ الْكَلْبِيُّ، فَأَتَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَاصَرَهُمْ خَمْسًا وَعِشْرِينَ يَوْمًا، فَلَمَّا اشْتَدَّ حَصْرُهُمْ وَاشْتَدَّ الْبَلاءُ عَلَيْهِمْ، قِيلَ لَهُمُ: انْزِلُوا عَلَى حُكْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَشَارُوا أَبَا لُبَابَةَ، فَأَشَارَ إِِلَيْهِمْ أَنَّهُ الذَّبْحُ، فَقَالُوا: نَنْزِلُ عَلَى حُكْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ، فَنَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى سَعْدٍ فَحُمِلَ عَلَى حِمَارٍ وَعَلَيْهِ إِِكَافٌ مِنْ لِيفٍ وَحَفَّ بِهِ قَوْمُهُ، فَجَعَلُوا يَقُولُونَ: يَا أَبَا عَمْرٍو، حُلَفَاؤُكَ وَمَوَالِيكَ وَأَهْلُ النِّكَايَةِ وَمَنْ قَدْ عَلِمْتَ، فَلا يُرْجِعُ إِِلَيْهِمْ قَوْلا، حَتَّى إِِذَا دَنَا مِنْ ذَرَارِيِّهِمُ الْتَفَتَ إِِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: قَدْ آنَ لِسَعْدٍ أَنْ لا يُبَالِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمٍ، فَلَمَّا طَلَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُومُوا إِِلَى سَيِّدِكُمْ فَأَنْزِلُوهُ، قَالَ عُمَرُ: سَيِّدُنَا اللَّهُ، قَالَ: أَنْزِلُوهُ، فَأَنْزَلُوهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْكُمْ فِيهِمْ، قَالَ: فَإِِنِّي أَحْكُمُ فِيهِمْ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيِّهِمْ، وَتُقْسَمُ أَمْوَالُهُمْ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَقَدْ حَكَمْتَ فِيهِمْ بِحُكْمِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، ثُمَّ دَعَا اللَّهَ سَعْدٌ، فَقَالَ: اللَّهُمَّ إِِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ عَلَى نَبِيِّكَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا، فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ، فَاقْبِضْنِي إِِلَيْكَ، فَانْفَجَرَ كَلْمُهُ وَكَانَ قَدْ بَرَأَ مِنْهُ حَتَّى مَا بَقِيَ مِنْهُ إِِلا مِثْلَ الْحِمَّصِ، قَالَتْ: فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجَعَ سَعْدٌ إِِلَى بَيْتِهِ الَّذِي ضَرَبَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: فَحَضَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ، قَالَتْ: فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، إِِنِّي لأَعْرِفُ بُكَاءَ أَبِي بَكْرٍ مِنْ بُكَاءِ عُمَرَ وَأَنَا فِي حُجْرَتِي، وَكَانُوا كَمَا قَالَ اللَّهُ: رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ سورة الفتح آية 29، قَالَ عَلْقَمَةُ: فَقُلْتُ أَيْ أُمَّهْ، فَكَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ؟ قَالَتْ: كَانَ عَيْنَاهُ لا تَدْمَعُ عَلَى أَحَدٍ، وَلَكِنَّهُ إِِذَا وَجَدَ إِِنَّمَا هُوَ آخِذٌ بِلِحْيَتِهِ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ خندق کے موقع پر میں لوگوں کے پیچھے پیچھے جانے کے لیے نکلی، میں نے اپنے پیچھے زمین پر چلنے کی آواز سنی، میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ تھے، ان کے ساتھ ان کے بھتیجے حارث بن اوس رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے ان کی ڈھال اٹھائی ہوئی تھی، میں زمین پر بیٹھ گئی۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گزرے، تو ان کے جسم پر ایک زرہ تھی جس سے ان کے ہاتھ پاؤں باہر نکلے ہوئے تھے، مجھے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے (کھلے) ہاتھ پاؤں کے بارے میں اندیشہ ہوا، وہ لمبے تڑنگے آدمی تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب وہ گزرے، تو یہ رجز پڑھ رہے تھے: ”تھوڑی دیر ٹھہر جاؤ، حمل بھی جنگ میں آ پہنچے گا، اور وہ کتنی اچھی موت ہے جب آدمی کا وقت پورا ہو جائے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اٹھی اور میں ایک باغ کے اندر آ گئی، وہاں کچھ مسلمان موجود تھے ان میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تمہارا ستیاناس ہو! تم کیوں آئی ہو؟ اللہ کی قسم! تم نے بڑی جرأت کا مظاہرہ کیا ہے، کس چیز نے تمہیں اس بات سے مامون رکھا کہ کوئی مصیبت یا آزمائش آ سکتی ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ مسلسل مجھے ملامت کرتے رہے یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی کہ زمین شق ہو جائے اور میں اس میں داخل ہو جاؤں۔ ان لوگوں میں ایک شخص تھا جس نے اپنے چہرے پر کپڑا ڈالا ہوا تھا، انہوں نے اپنے چہرے سے کپڑا ہٹایا تو وہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے کہا: ”اے عمر! تمہارا ستیاناس ہو، آج آپ نے انتہا کر دی ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کہاں جایا جا سکتا ہے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: مشرکین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص ابن عرقہ نے سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو تیر مارا اور بولا: ”اسے سنبھالو، میں ابن عرقہ ہوں“، تو وہ تیر ان کی مخصوص رگ پر لگا اور اس نے اس رگ کو کاٹ دیا۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: «اللَّهُمَّ لَا تُمِتْنِي حَتَّى تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ» ”اے اللہ! تو مجھے اس وقت تک موت نہ دینا جب تک بنو قریظہ کے حوالے سے میری آنکھوں کو ٹھنڈا نہیں کر دیتا۔“ وہ لوگ اور ان کے موالی زمانہ جاہلیت میں ان کے حلیف رہے تھے، تو سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا زخم ٹھیک ہو گیا، پھر اللہ تعالیٰ نے مشرکین پر آندھی بھیجی۔ ﴿وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا﴾ [سورة الأحزاب: 25] ”اللہ تعالیٰ اہل ایمان کے لئے جنگ کی جگہ کافی ہو گیا اور اللہ تعالیٰ قوت والا اور غالب ہے۔“ ابوسفیان تہامہ چلا گیا، عیینہ اور اس کے ساتھی نجد چلے گئے، بنو قریظہ واپس آ گئے، وہ اپنے علاقے میں قلعہ بند ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف واپس تشریف لائے تو آپ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے لئے مسجد میں چمڑے سے بنے ہوئے خیمے کو لگانے کا حکم دیا، آپ نے ہتھیار اتارے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حتی کہ جبرائیل علیہ السلام آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے کہا: ”کیا آپ نے ہتھیار اتار دیئے ہیں؟ اللہ کی قسم! فرشتوں نے تو ابھی ہتھیار نہیں اتارے، آپ بنو قریظہ کی طرف تشریف لے جائیں اور ان کے ساتھ جنگ کریں“، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانگی کا حکم دیا، آپ نے جنگی لباس پہن لیا، آپ گھر سے باہر نکلے اور بنو غنم کے پاس سے گزرے جو مسجد کے پڑوسی تھے، آپ نے دریافت کیا: ”ابھی تمہارے پاس سے کون گزرا ہے؟“ ان لوگوں نے جواب دیا: ”دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے ہیں“ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کی شکل میں آئے تھے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنو قریظہ کے پاس تشریف لائے، آپ نے پچیس دن تک ان کا محاصرہ کیا، جب ان کا محاصرہ شدید ہو گیا اور ان پر آزمائش سخت ہو گئی تو ان سے یہ کہا گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ثالث مان لو۔ ان لوگوں نے ابولبابہ رضی اللہ عنہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے انہیں اشارہ کر کے بتایا کہ انہیں ذبح کر دیا جائے گا، تو ان لوگوں نے کہا: ”ہم سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو ثالث تسلیم کرتے ہیں“، تو ان لوگوں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے ثالثی فیصلے پر محاصرہ ختم کروایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو بلوایا، انہیں ایک گدھے پر سوار کر کے لایا گیا جس پر کھجور کی شاخوں سے بنی ہوئی چادر موجود تھی، ان کی قوم کے افراد نے انہیں گھیرا ہوا تھا اور وہ یہ کہہ رہے تھے: ”اے ابوعمرو! یہ تمہارے حلیف اور موالی ہیں اور لڑائیوں کے ساتھی ہیں اور وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں“، لیکن سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جب وہ ان کے بچوں کے قریب ہوئے تو وہ اپنی قوم کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: ”اب سعد کے لئے وہ وقت آ گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے لئے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کرے“، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے سردار کے لئے کھڑے ہو جاؤ اور اسے نیچے اتارو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”ہمارا سردار تو اللہ تعالیٰ ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نیچے اتارو۔“ انہوں نے اسے نیچے اتارا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم ان کے درمیان فیصلہ کرو۔“ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں ان کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ ان کے جنگجو لوگوں کو قتل کر دیا جائے اور ان کے بچوں کو قیدی بنا لیا جائے، ان کے اموال تقسیم کر دیئے جائیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے ان کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی، انہوں نے کہا: «اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَبْقَيْتَ مِنْ حَرْبِ قُرَيْشٍ شَيْئًا فَأَبْقِنِي لَهَا، وَإِنْ كُنْتَ قَطَعْتَ الْحَرْبَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُمْ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ» ”اے اللہ! اگر تو نے اپنے نبی کے لئے قریش سے جنگ کو باقی رکھنا ہے، تو مجھے بھی اس کے لیے باقی رکھ اور اگر تو نے اپنے نبی اور ان کے درمیان جنگ کو منقطع کر دیا ہے تو مجھے اپنی طرف قبض کر لے“، تو ان کے زخم سے خون جاری ہو گیا حالانکہ وہ اس سے پہلے ٹھیک ہو چکے تھے، یہاں تک کہ صرف معمولی سا زخم رہ گیا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اس خیمے میں واپس چلے گئے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے لگوایا تھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے پاس (ان کی وفات کے وقت) موجود تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے! میں اپنے حجرے میں ہی موجود تھی کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے رونے کی آواز سے الگ پہچان رہی تھی، تو اسی طرح ہوا تھا جس طرح اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے: ﴿رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة الفتح: 29] ”آپس میں ایک دوسرے کے لئے رحم دل ہیں۔“ راوی علقمہ رحمہ اللہ نے کہا: ”اے ام المؤمنین! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے تھے (یعنی رونے کے وقت کیا کرتے تھے)؟“ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی پر آنسو نہیں بہاتے تھے البتہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داڑھی مبارک پکڑ لیتے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7028]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 463، 2813، 3217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1769، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1333، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7027، 7028، 7098، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4356، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3101، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2693 وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3696، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24919» «رقم طبعة با وزير 6989»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (67). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
173. ذكر استبشار العرش وارتياحه لوفاة سعد بن معاذ-
- ذکر کہ عرش کا سعد بن معاذ کی وفات پر خوشی سے ہلنا اور اطمینان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7029
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى السِّخْتِيَانِيُّ ، حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ أَبِي تَوْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَّارُ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجِنَازَةُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ: " اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ"، يُرِيدُ بِهِ: اسْتَبْشَرَ وَارْتَاحَ، كَقَوْلِ اللَّهِ جَلَّ وَعَلا: فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ سورة الحج آية 5، يُرِيدُ بِهِ: ارْتَاحَتْ وَاخْضَرَّتْ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، حالانکہ اس وقت سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا جنازہ لوگوں کے سامنے رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”اس کے لیے رحمان کا عرش جھوم اٹھا ہے“ اس کے ذریعے آپ کی مراد یہ ہے کہ اس نے خوش خبری حاصل کی ہے اور راحت حاصل کی ہے، اس کی مثال اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فَإِذَا أَنْزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ﴾ [سورة الحج: 5] ”جب ہم اس پر پانی نازل کرتے ہیں تو وہ جھوم اٹھتا ہے اور پھلتا پھولتا ہے“، اس کے ذریعے مراد یہ ہے کہ وہ راحت حاصل کرتا ہے اور سرسبز ہو جاتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7029]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7029، 7031، 7033، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4952، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 158، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14370» «رقم طبعة با وزير 6990»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «ظلال الجنة» (1/ 247 / 561 - 562): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
174. ذكر البيان بأن قوله صلى الله عليه وسلم اهتز لها أراد به وفاته دون الجنازة-
- اس بیان کا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان «اهتز لها» (یعنی اس کے لیے عرش ہل گیا) سے مراد جنازہ نہیں بلکہ وفات ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7030
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سَمِعْتُ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " اهْتَزَّ الْعَرْشُ لِوَفَاةِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" .
محمد بن عمرو اپنے والد کے حوالے سے اور وہ اپنے دادا کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”سعد بن معاذ کے انتقال پر عرش جھوم اٹھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7030]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7030، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1802، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10484، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19401، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 32980» «رقم طبعة با وزير 6991»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (1288)، «الإرواء» (3/ 166 - 167)، «الظلال» (1/ 247 - 248) «مختصر الشمائل» (30/ 16). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
175. ذكر الخبر المدحض قول من زعم أن العرش في هذا الخبر هو السرير-
- باب اس روایت کا ذکر جو اس قول کی تردید کرتی ہے کہ اس حدیث میں «عرش» سے مراد تخت (یعنی بستر) ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7031
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَعْنٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ وَأَبِي سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمَنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «اهْتَزَّ عَرْشُ الرَّحْمٰنِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ» ”سعد بن معاذ کے انتقال پر رحمٰن کا عرش جھوم اٹھا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7031]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7029، 7031، 7033، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4952، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 158، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14370» «رقم طبعة با وزير 6992»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر (6990). تنبيه!! رقم (6990) = (7029) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
176. ذكر طعن المنافقين في جنازة سعد لخفتها-
- ذکر منافقین کے سعد کے جنازے پر اس کی ہلکی ہونے کی وجہ سے طعنہ زنی کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7032
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلافُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ وَجِنَازَةُ سَعْدٍ مَوْضُوعَةٌ: " اهْتَزَّ لَهَا عَرْشُ الرَّحْمَنِ"، فَطَفِقَ الْمُنَافِقُونَ فِي جِنَازَتِهِ، وَقَالُوا: مَا أَخَفَّهَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِِنَّمَا كَانَتْ تَحْمِلُهُ الْمَلائِكَةُ مَعَهُمْ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، جبکہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ رکھا ہوا تھا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اس کے لیے رحمن کا عرش جھوم اٹھا ہے۔“ منافقین نے ان کے جنازے کے بارے میں یہ کہنا شروع کیا کہ یہ کتنا ہلکا ہے، اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے ساتھ اسے فرشتوں نے اٹھایا ہوا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7032]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2467، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7032، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4955، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3849، وأحمد فى (مسنده) برقم: 13658» «رقم طبعة با وزير 6993»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «المشكاة» (6228)، «الصحيحة» (3347). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
177. ذكر فتح أبواب السماء لوفاة سعد بن معاذ رضي الله عنه-
- ذکر سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر آسمان کے دروازوں کے کھلنے کا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7033
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ يُوسُفَ بِدِمَشْقَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَيَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِسَعْدٍ: " هَذَا الرَّجُلُ الصَّالِحُ الَّذِي فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ شُدِّدَ عَلَيْهِ، ثُمَّ فُرِّجَ عَنْهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ”یہ وہ نیک شخص ہے جس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے گئے، اس پر (قبر میں) تنگی کی گئی، لیکن پھر اس کو کشادگی عطا کر دی گئی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7033]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3803، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2466، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7029، 7031، 7033، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4952، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8167، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3848، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 158، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2963، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14370» «رقم طبعة با وزير 6994»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (3348). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں