🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 431
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ ذَهَبَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ يَلْبَسُ ثِيَابَهُ لِيَلْحَقَنِي، فَقَالَ - وَنَحْنُ عِنْدَهُ -:" لَيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ لَعِينٌ"، فَوَاللَّهِ مَازِلْتُ وَجِلًا أَتَشَوَّفُ خَارِجًا وَدَاخِلًا حَتَّى دَخَلَ فُلَانٌ - يَعْنِي الْحَكَمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ لباس تبدیل کرنے کے لیے چلے گئے، اُن کا مجھ سے آ کے ملنے کا ارادہ تھا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے سامنے ایک ملعون شخص آئے گا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کی قسم! میں مسلسل پریشانی کا شکار رہا اور آنے جانے والے کا منتظر رہا، یہاں تک کہ وہ شخص اندر آیا (راوی بیان کرتے ہیں:) ان کی مراد حکم تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 431]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 163/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 2446، أخرجه مسند أحمد برقم: 6484، وأخرجه مسند البزار برقم: 2352»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 432
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَطَّلِعَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى غَيْرِ سُنَّتِي - أَوْ عَلَى غَيْرِ مِلَّتِي -" وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي فِي الْمَنْزِلِ، فَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَاطَّلَعَ رَجُلٌ غَيْرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ رَجُلًا لَمْ يُسَمَّ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابھی تمہارے سامنے ایک ایسا شخص آئے گا، جسے قیامت کے دن، میری سنت (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) میرے مذہب کے علاوہ پر زندہ کیا جائے گا“۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کو گھر چھو کر آیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ مراد نہ ہوں، لیکن پھر ان کی بجائے کوئی اور شخص آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ، یہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 432]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 433
وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ هَذَا الْفَجِّ مِنْ أَهْلِ النَّارِ" وَكُنْتُ تَرَكْتُ أَبِي يَتَوَضَّأُ، فَخَشِيتُ أَنْ يَكُونَ هُوَ، فَاطَّلَعَ غَيْرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُوَ هَذَا".
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس راستے سے ایک جہنمی شخص تم لوگوں کے سامنے آئے گا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں اپنے والد کو گھر وضو کرتا ہوا چھوڑ کر آیا تھا، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں وہ نہ آ جائیں، لیکن پھر کوئی اور شخص سامنے آ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ، یہ ہے“۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 433]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 434
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ مَنْ يَطْلُعُ مِنْ هَذَا الْبَابِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ" فَطَلَعَ فُلَانٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس دروازے سے آنے والا پہلا شخص جہنمی ہو گا“ راوی بیان کرتے ہیں: تو فلاں شخص سامنے آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 434]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 435
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: يَقُولُ أَحَدُهُمْ: أَبِي صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَنَعْلٌ خَلِقٌ خَيْرٌ مِنْ أَبِيهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اب کوئی شخص اُٹھ کر یہ کہہ دیتا ہے: میرے والد اللہ کے رسول کے ساتھ رہے ہیں، یا وہ اللہ کے رسول کے ساتھ تھے، حالانکہ ایک پرانا جوتا بھی اس کے باپ سے زیادہ بہتر ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 435]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 88»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 436
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّهُ قَالَ لِأَبِي الْأَعْوَرِ السُّلَمِيِّ: وَيْحَكَ، أَلَمْ يَلْعَنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رِعْلًا وَذَكْوَانَ وَعَمْرَو بْنَ سُفْيَانَ؟.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَوْفٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَذَكَرَ سَنَدًا آخَرَ إِلَى الْحَسَنِ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا بَيْتَ فَاطِمَةَ، قَالَ: وَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَكَتَبْنَاهُ فِي أَحَادِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ فِي الْإِمْلَاءِ.
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُنہوں نے ابواعور سلمی سے یہ کہا: تمہارا ستیاناس ہو! کیا اللہ کے رسول نے رعل اور ذکوان (قبیلوں) اور عمرو بن سفیان پر لعنت نہیں کی ہے؟
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبدالرحمن بن ابوعوف نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے (یعنی وہ صحیح کے رجال میں سے تو نہیں ہے، لیکن) ویسے وہ ثقہ ہے۔ انہوں نے ایک اور سند کے ساتھ، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں یعنی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لائے۔۔۔۔۔۔ اُس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، ہم نے اسے ابن نمیر کی نقل کردہ ان احادیث میں نوٹ کیا ہے جو املاء کے طور پر نقل کی گئی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الكبير 2699 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 6736 اورده المؤلف فى المقصد العلي 1787»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل،
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 437
وَعَنْ سَفِينَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا، فَمَرَّ رَجُلٌ عَلَى بَعِيرٍ وَبَيْنَ يَدَيْهِ قَائِدٌ وَخَلْفَهُ سَائِقٌ، فَقَالَ:" لَعَنَ اللَّهُ الْقَائِدَ وَالسَّائِقَ وَالرَّاكِبَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے، ایک شخص اونٹ پر سوار گزرا، جس کے آگے ایک شخص جانور کو چلا رہا تھا اور ایک شخص پیچھے سے اسے ہانک رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آگے سے چلانے والے، پیچھے سے ہانکنے والے، اور سوار شخص (یعنی ان تینوں افراد پر) لعنت کرے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 90، أخرجه مسند البزار برقم: 3839»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 438
وَعَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ، قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَةً عَلَى بَعِيرٍ، فَقَالَ:" الثَّالِثُ مَلْعُونٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین افراد کو ایک اونٹ پر سوار دیکھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: تیسرا فرد، ملعون ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 438]

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 439
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ يَوْمَ صِفِّينَ، وَذَكَرَ أَمْرَهُمْ وَأَمْرَ الصُّلْحِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا أَسْلَمُوا، وَلَكِنِ اسْتَسْلَمُوا وَأَسَرُّوا الْكُفْرَ، فَلَمَّا رَأَوْا عَلَيْهِ أَعْوَانًا أَظْهَرُوهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَسَعْدُ بْنُ حُذَيْفَةَ لَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سعد بن حذیفہ بیان کرتے ہیں: جنگ صفین کے موقع پر، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے ان لوگوں کا معاملہ اور صلح کا معاملہ ذکر کرتے ہوئے، یہ بات ارشاد فرمائی: اللہ کی قسم! یہ لوگ مسلمان نہیں ہوئے، انہوں نے اسلام ظاہر کیا اور کفر کو پوشیدہ رکھا، جب اُنہیں اس حوالے سے مدد گار مل گئے، تو اُنہوں نے اسے ظاہر کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، میں نے کسی کو سعد بن حذیفہ نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 439]

الحكم على الحديث:
إسناده سند
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 440
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: يُؤَذِّنُ الْمُؤَذِّنُ، وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ قَوْمٌ، وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مؤذن، اذان دیتا ہے، اور پھر کچھ ایسے لوگ بھی نماز پڑھتے ہیں، جو (درحقیقت) مؤمن نہیں ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک ایسا شخص ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 440]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں