الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ فِيمَنْ لَا يَتْبَعُ أَهْلَ الْعِلْمِ .
اس شخص کا بیان جو اہل علم کی پیروی نہیں کرتا
حدیث نمبر: 861
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اللَّهُمَّ لَا يُدْرِكُنِي زَمَانٌ - أَوْ لَا تُدْرِكُوا زَمَانًا - لَا يُتَّبَعُ فِيهِ الْعَلِيمُ، وَلَا يُسْتَحْيَا فِيهِ مِنَ الْحَلِيمِ، قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الْأَعَاجِمِ أَلْسِنَتُهُمْ أَلْسِنَةُ الْعَرَبِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی:) ”اے اللہ! مجھے ایسا زمانہ نہ ملے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) تم لوگوں کو ایسا زمانہ نہ ملے جس میں صاحب علم کی پیروی نہ کی جائے، جس میں بردبار شخص سے حیا نہ کی جائے، لوگوں کے دل، عجمیوں کے دلوں کی طرح ہوں گے اور ان کی زبانیں عربوں کی زبانوں جیسی ہوں گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 861]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 340/5، اورده المؤلف فى زوائد المسند 195، أخرجه مسند أحمد برقم: 22372»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
95. بَابُ عُلُوِّ السَّفِيهِ عَلَى الْعَلِيمِ .
بے وقوف کا عالم سے برتر ہو جانا
حدیث نمبر: 862
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ كَلْبَةً كَانَتْ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ مُجِحًّا، فَضَافَ أَهْلُهَا ضَيْفٌ، فَقَالَتْ: لَا أَنَبَحُ ضَيْفَ اللَّيْلَةَ، فَعَوَى جَرْوُهَا فِي بَطْنِهَا، فَأُوحِيَ إِلَى رَجُلٍ مِنْهُمْ أَنَّ مِثْلَ هَذِهِ الْكَلْبَةِ مِثْلُ أُمَّةٍ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِكُمْ، يَسْتَعْلِي سُفَهَاؤُهَا عَلَى عُلَمَائِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَى أَحْمَدُ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ: يَقْهَرُ سُفَهَاؤُهَا حُلَمَاءَهَا. - وَيَأْتِي فِي الْفِتَنِ، وَفِيهِ شُعَيْبُ بْنُ صَفْوَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى. وَعَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: بنی اسرائیل میں ایک کتیا تھی جو حاملہ تھی (اور اس کے بچے پیدا ہونے والے تھے)۔ ایک مرتبہ اس کے مالکان کے ہاں مہمان آ گئے، تو اس نے یہ سوچا آج رات میں مہمان کی وجہ سے نہیں بھونکوں گی، تو اس کے پیٹ میں موجود اس کے پلے نے بھونکنا شروع کر دیا، تو اُن میں سے ایک شخص کی طرف یہ بات وحی کی گئی: کہ اُس کتیا کی مثال اس امت کی مانند ہے، جو تم لوگوں کے بعد آئے گی، جس کے بے وقوف لوگ، اُس کے علماء پر غالب آ جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم امام أحمد کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اُس کے بے وقوف لوگ اُس کے بردبار لوگوں پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔“ یہ روایت فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اس کی سند میں ایک راوی شعیب بن صفوان ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے اور عطاء بن سائب نامی راوی اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 862]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 170/2 اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 5609 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4424، أخرجه مسند أحمد برقم: 6552، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5605»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
96. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَكُنْ فِيهِمْ مَنْ يَهَابُ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - .
اُن لوگوں کا بیان، جن کے درمیان کوئی ایسا شخص نہ ہو جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو
حدیث نمبر: 863
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: لَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثًا مُنْذُ زَمَانٍ" إِذَا كُنْتَ فِي قَوْمٍ عِشْرِينَ رَجُلًا وَأَقَلَّ أَوْ أَكْثَرَ، فَتَصَفَّحْتَ وُجُوهَهُمْ، فَلَمْ تَرَ فِيهِمْ رَجُلًا يَهَابُ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاعْلَمْ أَنَّ الْأَمْرَ قَدْ رَقَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَأَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فِيهِ الْبُخَارِيُّ: إِنَّهُ أَزْهَرُ بْنُ سَعِيدٍ. قَالَ فِيهِ الذَّهَبِيُّ: تَابِعِيٌّ حَسَنُ الْحَدِيثِ.

عبدالله بن بسر بیان کرتے ہیں: میں بڑے عرصے سے یہ حدیث سنتا رہا ہوں: کہ جب تم بیس ایسے افراد کے درمیان موجود ہو، یا وہ افراد اس سے کم ہوں، یا زیادہ ہوں، اور تم اُن کے چہروں کا جائزہ لو، اور اُن کے درمیان کوئی ایسا شخص نہ دیکھو، جو اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہو، تو تم یہ بات جان لو! کہ معاملہ کمزور ہو گیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، ازہر بن عبداللہ نامی راوی کے بارے میں امام بخاری رحمہ اللہ نے یہ کہا: ہے: یہ ازہر بن سعید ہے، اس کے بارے میں امام ذہبی نے یہ کہا: ہے: یہ تابعی ہے اور حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 863]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسئد 196، أخرجه مسند أحمد برقم: 17226»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن اور اس کے راوی ثقہ/موثق ہیں۔
97. بَابٌ فِيمَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِغَيْرِ اللَّهِ .
اس شخص کا بیان، جو غیر اللہ کے لئے علم حاصل کرتا ہے
حدیث نمبر: 864
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، أَوْ يَصْرِفَ بِهِ وُجُوهَ النَّاسِ إِلَيْهِ - فَهُوَ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ زِيَادٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ: تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ، زَادَ الطَّبَرَانِيُّ: وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ، وَقَالَ صَاحِبُ الْمِيزَانِ: لَا نَدْرِي مَنْ ذَا.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:“”“”جو شخص اس لئے علم حاصل کرے، تاکہ اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے، یا اُس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرے، اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لے، تو وہ شخص جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن زیاد واسطی ہے، امام طبرانی اور امام بزار فرماتے ہیں: سلیمان اس کو نقل کرنے میں منفرد ہے، امام طبرانی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے“”“”میزان“”“”کے مصنف فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم یہ کون ہے؟ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 864]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5708 اورده المؤلف فى كشف الاستار 178، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5704»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، سلیمان بن زیاد الواسطی کے مجہول ہونے اور عدمِ متابعت کی وجہ سے یہ اسناد ضعیف ہے۔
حدیث نمبر: 865
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَعَلَّمَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ - فَهُوَ فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اس لئے علم حاصل کرے، تاکہ اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے، یا اُس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرے، تو وہ جہنم میں جائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 865]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالخالق بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 865]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 866
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ لِيُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، أَوْ يُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ فِي الْمَجَالِسِ - لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ وَاقَدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ نُسِبَ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس لئے علم حاصل کرے، تاکہ اس کے ذریعے محافل میں علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرے، یا جہلاء کے ساتھ بحث کرے، تو وہ شخص جنت کی خوشبو نہیں پائے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن واقد ہے اور وہ ضعیف ہے، اُس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 866]

إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 867
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ لُقْمَانَ الْحَكِيمَ كَانَ يَقُولُ: يَا بُنَيَّ، لَا تَعَلَّمِ الْعِلْمَ لِتُبَاهِيَ بِهِ الْعُلَمَاءَ، وَتُمَارِيَ بِهِ السُّفَهَاءَ، وَتُرَائِيَ بِهِ فِي الْمَجَالِسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ كَمَا تَرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ كَمَا تَرَى.
عبداللہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: حکیم لقمان نے یہ کہا: تھا: ”اے میرے بیٹے! تم علم اس لیے حاصل نہ کرنا کہ تم اُس کے ذریعے علماء کے سامنے فخر کا اظہار کرو، یا اس کے ذریعے جہلاء کے ساتھ بحث کرو، یا اُس کے ذریعے محافل میں دکھاوا کرو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 867]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما رہے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 867]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 253»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
98. بَابٌ فِي عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ .
ایسے علم کا بیان جو نفع نہ دے
حدیث نمبر: 868
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مَثَلَ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ كَمَثَلِ كَنْزٍ لَا يُنْفَقُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایسا علم جو نفع نہ دے، اُس کی مثال ایسے خزانے کی مانند ہے، جسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا جائے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 868]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 499/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 254 اورده المؤلف فى كشف الاستار 176، أخرجه مسند أحمد برقم: 10098، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 556»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
99. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَنْتَفِعْ بِعِلْمِهِ .
ایسے شخص کا بیان جو اپنے علم کے ذریعے نفع حاصل نہ کرے
حدیث نمبر: 869
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ مَثَلُ الْفَتِيلَةِ، تُضِيءُ لِلنَّاسِ وَتَحْرِقُ نَفْسَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَاخْتِلَاطِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دے اور اپنے آپ کو بھول جائے، اُس کی مثال چراغ کی بتی کی طرح ہے، جو لوگوں کو روشنی فراہم کرتی ہے اور اپنے آپ کو جلا دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ اپنے حافظے کی خرابی اور اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 869]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ اپنے حافظے کی خرابی اور اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 869]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 870
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ، وَمَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ، اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ، فَإِنْ لَمْ يُنْهِكْ فَلَسْتَ تَقْرَؤُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور جس شخص کا علم اسے نفع نہ دے، اُس کی جہالت اسے نقصان پہنچاتی ہے، تم قرآن کو اُس وقت تک پڑھو، جب تک وہ تمہیں (شرعی احکام کی خلاف ورزی سے) روکے رکھے اگر وہ تمہیں (شرعی احکام کی خلاف ورزی سے) نہیں روکتا، تو (گویا) تم اُسے پڑھ ہی نہیں رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، وہ ضعیف ہے، تاہم اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 870]