🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ .
وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1163
وَعَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانٍ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا بِوَضُوءٍ وَهُوَ عَلَى بَابِ الْمَسْجِدِ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأَمَرَّ بِيَدَيْهِ عَلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ مَرَّ بِهِمَا عَلَى لِحْيَتِهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ: تَوَضَّأْتُ لَكُمْ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ رَكَعْتُ رَكْعَتَيْنِ كَمَا رَأَيْتُهُ رَكَعَ. قَالَ: ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ فَرَغَ مِنْ رَكْعَتَيْهِ:" مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لَا يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ - غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُمَا وَبَيْنَ صَلَاتِهِ بِالْأَمْسِ".
قُلْتُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
حمران بن ابان بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے وضو کے لئے پانی منگوایا، وہ اس وقت مسجد کے دروازے کے پاس موجود تھے، انہوں نے دونوں ہاتھ دھوئے، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، پھر انہوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا پھر انہوں نے دونوں بازو کہنیوں تک تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے اپنے سر کا مسح کیا، اور اپنے ہاتھ کان کے بیرونی حصے پر پھیرے، پھر انہیں اپنی داڑھی پر پھیرا، پھر انہوں نے دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین مرتبہ دھوئے، پھر انہوں نے اُٹھ کر دو رکعت ادا کیں اور پھر یہ فرمایا: میں نے تمہارے سامنے اسی طرح وضو کیا ہے، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، پھر میں نے اسی طرح دو رکعات ادا کی ہیں، جس طرح میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ادا کرتے ہوئے دیکھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ دو رکعات ادا کر کے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس طرح وضو کرے، جس طرح میں نے وضو کیا ہے اور پھر دو رکعات یوں ادا کرے کہ اس دوران اپنے خیالوں میں گم نہ ہو جائے، تو اس شخص کے ان دو رکعات، اور اس سے پچھلے دن کی نماز کے درمیان کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1163]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 162، وأخرجه سنن النسائي برقم: 116، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 106، وأخرجه مسند أحمد برقم: 491، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 693، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 10، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 723، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 328»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1164
وَعَنْ عُثْمَانَ أَنَّهُ دَعَا بِوَضُوءٍ، فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَطَهَّرَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ ضَحِكَ، قَالَ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: ضَحِكْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا بِوَضُوءٍ قَرِيبًا مِنْ هَذَا الْمَكَانِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ كَمَا ضَحِكْتُ، ثُمَّ قَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟" قُلْنَا: مَا أَضْحَكَكَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ:" أَضْحَكَنِي أَنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ - حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَ بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ كَانَ كَذَلِكَ، فَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر پر مسح کیا، اپنے پاؤں دھوئے اور پھر ہنس پڑے، انہوں نے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ دریافت نہیں کرو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میرے ہنسنے کی وجہ یہ ہے، ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے قریب وضو کا پانی منگوایا، پھر آپ نے اُسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے وضو کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح ہنس پڑے، جس طرح میں ہنس پڑا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس بات پر ہنسا ہوں کہ جب کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اُس کا ہر وہ گناہ ختم کر دیتا ہے، جس کا ارتکاب اس نے اپنے چہرے کے ذریعے کیا ہو، جب وہ بندہ اپنے بازو دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے، تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، اور یہ ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1164]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1165
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ، وَوَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے، دونوں بازو دو مرتبہ دھوئے، چہرہ تین مرتبہ دھویا اور سر پر دو مرتبہ مسح کیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اپنے سر پر دو مرتبہ مسح کیا“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1165]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 183، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 47، وأخرجه سنن النسائي برقم: 97، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 118، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16017، وأخرجه موطأ مالك برقم: 32، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 156»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1166
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ - وَكَانَ أَمِيرًا بِعُمَانَ، فَكَانَ كَخَيْرِ الْأُمَرَاءِ - قَالَ: قَالَ أَبِي: اجْتَمِعُوا فَلْأُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ، وَكَيْفَ كَانَ يُصَلِّي ; فَإِنِّي لَا أَدْرِي مَا قَدْرُ صُحْبَتِي إِيَّاكُمْ. قَالَ: فَجَمَعَ بَنِيهِ وَأَهْلَهُ، وَدَعَا بِوَضُوءٍ، فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثًا، وَغَسَلَ هَذِهِ ثَلَاثًا - يَعْنِي الْيُسْرَى - ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا، وَغَسَلَ هَذِهِ الرِّجْلَ - يَعْنِي الْيُمْنَى - ثَلَاثًا، وَغَسَلَ هَذِهِ الرِّجْلَ - يَعْنِي الْيُسْرَى - ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا مَا أَلَوْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
یزید بن براء بن عازب، جو ”عمان“ کے گورنر تھے اور بہترین گورنر تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میرے والد نے یہ کہا: تم لوگ اکٹھے ہو جاؤ! تاکہ میں تم لوگوں کو یہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے اور آپ کس طرح نماز ادا کیا کرتے تھے؟ کیونکہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں اور کتنا عرصہ تمہارے ساتھ رہوں گا؟ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے اپنے بال بچوں کو اکٹھا کیا اور وضو کا پانی منگوایا، انہوں نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، اپنا دایاں بازو تین مرتبہ دھویا، اپنا یہ والا تین مرتبہ دھویا، اُن کی مراد بایاں بازو تھا، پھر انہوں نے اپنے سر کا اور کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، پھر انہوں نے یہ یعنی دایاں پاؤں تین مرتبہ دھویا، پھر یہ یعنی بایاں پاؤں تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے اس بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے کہ میں تمہیں یہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح وضو کیا کرتے تھے؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18066»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1167
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ (أَبِي) قُرَادٍ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجًّا قَالَ: فَرَأَيْتُهُ خَرَجَ لِلْخَلَاءِ، فَاتَّبَعْتُهُ بِالْأَدَاوَةِ أَوِ الْقَدَحِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ فَجَلَسْتُ لَهُ بِالطَّرِيقِ حَتَّى انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْوُضُوءُ، فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيَّ، فَصَبَّ عَلَى يَدِهِ فَغَسَلَهَا، ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فَكَفَأَهَا، فَصَبَّ عَلَى يَدِهِ وَاحِدَةً ثُمَّ مَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ قَبَضَ عَلَى يَدِهِ وَاحِدَةً، ثُمَّ قَبَضَ الْمَاءَ قَبْضًا بِيَدِهِ فَضَرَبَ بِهِ عَلَى ظَهْرِ قَدَمَيْهِ، فَنَضَحَ بِيَدِهِ عَلَى ظَهْرِ قَدَمَيْهِ.
قُلْتُ: هَكَذَا هُوَ الْأَصْلُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَرَوَى النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ: كَانَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ أَبْعَدَ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوقراد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کرنے کے لیے روانہ ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے ہیں، تو میں پانی کا مشکیزہ، راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں: پیالہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کا ارادہ کرتے تھے، تو آپ دور تشریف لے جاتے تھے، میں آپ کے لئے راستے میں بیٹھ گیا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! آپ وضو کریں گے؟ یہاں وضو کا پانی موجود ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف تشریف لائے، آپ نے اپنے ہاتھ پر پانی ڈال کر اُسے دھویا، پھر آپ نے اپنا ہاتھ پانی میں داخل کیا، اور چلو میں پانی لے کر اپنے بازو پر ایک مرتبہ بہایا، پھر آپ نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنی مٹھی میں پانی لیا اور اسے اپنے پاؤں کے اوپری حصے پر ڈالا، آپ نے اپنے ہاتھ کے ذریعے پاؤں کے اوپری حصے پر پانی چھڑکا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”اصل“ میں
یہ روایت اسی طرح مذکور ہے،
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام ابن ماجہ نے اس میں سے صرف یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جبکہ قضائے حاجت کرنے لگتے، تو آپ دور تشریف لے جاتے“ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1167]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 16، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 334، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15234، 17609، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 51»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، کیونکہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ تَمَضْمَضَ وَمَسَحَ لِحْيَتَهُ بِالْمَاءِ مِنْ تَحْتِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ وَاصِلُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کلی کرتے تھے اور پانی کے ذریعے اپنی داڑھی کا نیچے کی طرف سے مسح کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی واصل بن سائب ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23029»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1169
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِإِسْنَادٍ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهُ: وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، ایسی سند کے ساتھ،
یہ روایت منقول ہے، جس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے، تین مرتبہ سر کا مسح کیا، اور تین مرتبہ دونوں پاؤں دھوئے۔
علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1169]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 390، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8371، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5908»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1170
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ (ثَلَاثًا، وَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ) ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ سُمَيْعٍ عَنْهُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، وَسُمَيْعٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: لَا أَدْرِي مَنْ هُوَ، وَلَا ابْنَ مَنْ هُوَ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ اعْتَمَدَ فِي تَوْثِيقِهِ عَلَى غَيْرِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے اپنے ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں سمیع نامی راوی کے حوالے سے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، سمیع نامی راوی کا تذکرہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: مجھے نہیں معلوم یہ کون ہے اور کس کا بیٹا ہے؟ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) بظاہر یہ لگتا ہے کہ انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دینے میں کسی اور پر اعتماد کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1170]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 37، وأخرجه مسند أحمد برقم: 21714، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7554، 7990»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1171
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ تَوَضَّأَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَتِلْكَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّتِي لَا بُدَّ مِنْهَا، وَمَنْ تَوَضَّأَ اثْنَتَيْنِ فَلَهُ كِفْلَانِ مِنَ الْأَجْرِ، وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا فَذَاكَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ الْأَنْبِيَاءِ قَبْلِي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ زَيْدٌ الْعَمِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ حَدِيثٌ مُطَوَّلٌ فِي هَذَا، وَفِي كُلٍّ مِنَ الْحَدِيثَيْنِ مَا لَيْسَ فِي الْآخَرِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایک، ایک مرتبہ وضو کرتا ہے (یعنی وضو کرتے ہوئے، ہر عضو کو ایک مرتبہ دھوتا ہے) تو یہ وضو کا ایسا طریقہ ہے جس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، اور جو شخص دو مرتبہ وضو کرتا ہے، تو اسے اجر کے دو کفل ملیں گے، اور جو شخص تین مرتبہ وضو کرتا ہے، تو یہ میرا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کرام کا وضو کا طریقہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زید عمی ہے اور وہ ضعیف ہے، اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث امام ابن ماجہ نے بھی نقل کی ہے، اور وہ اس سے طویل حدیث ہے، تاہم دونوں روایات میں کچھ چیزیں ایسی ہیں، جو دوسری میں نہیں ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1171]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5701»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1172
وَعَنْ رَاشِدِ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِالزَّاوِيَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: أَخْبِرْنِي عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ كَانَ، فَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ كُنْتَ تُوَضِّئُهُ. قَالَ: نَعَمْ، فَدَعَا بِوُضُوءٍ، فَأُتِيَ بِطَسْتٍ وَبِقَدَحٍ نُحِتَ (يَقُولُ) كَمَا نُحِتَ (فِي أَرْضِهِ) فَوُضِعَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَكْفَأَ عَلَى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، فَأَنْعَمَ غُسْلَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلَاثًا، وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَخْرَجَ يَدَهُ الْيُمْنَى فَغَسَلَهَا ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّهُ أَمَرَّهَا عَلَى أُذُنَيْهِ، فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا، ثُمَّ أَدْخَلَ كَفَّيْهِ جَمِيعًا فِي الْمَاءِ. قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
راشد ابومحمد حمانی بیان کرتے ہیں: میں نے ”زاویہ“ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا، تو میں نے اُن سے کہا: آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں بتائیں کہ وہ کیسا ہوتا تھا؟ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروایا کرتے تھے، تو انہوں نے فرمایا: ٹھیک ہے، پھر انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، تو ایک طشت اور ایک پیالہ لایا گیا جو پتھر سے بنا ہے، وہ اُن کے سامنے رکھا گیا، انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی انڈیلا، اور پھر دونوں ہاتھ اچھی طرح دھوئے، پھر انہوں نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنا دایاں بازو (آستین سے) نکال کر اسے تین مرتبہ دھویا، پھر بایاں بازو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، البتہ انہوں نے اپنے کانوں پر بھی ہاتھ پھیرا اور ان پر مسح کیا، پھر انہوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں پانی میں داخل کیں،۔۔۔۔۔۔۔۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1172]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2926، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2117»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں