🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابٌ فِيمَنْ كَانَ عَلَى طَهَارَةٍ وَشَكَّ فِي الْحَدَثِ .
جو شخص با وضو ہو اور پھر اُسے حدث کے بارے میں شک ہو جائے شک ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1253
وَعَنْ وَائِلِ بْنِ دَاوُدَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ (عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ) قَالَ: الْوُضُوءُ مِمَّا خَرَجَ، وَلَيْسَ مِمَّا دَخَلَ. وَالصَّوْمُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وائل بن داؤد نے، ابراہیم نخی کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا یہ قول نقل کیا ہے: ”وضو اس چیز سے لازم ہوتا ہے، جو (انسان کے جسم سے) خارج ہوتی ہے، اُس سے لازم نہیں ہوتا، جو داخل ہوتی ہے اور روزہ (اُس چیز سے ٹوٹ جاتا ہے، جو انسان کے جسم میں) داخل ہوتی ہے، اُس سے نہیں ٹوٹتا، جو خارج ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1253]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. بَابُ الْوُضُوءِ مِنَ الرِّيحِ .
ہوا خارج ہونے پر وضو کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1254
عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: أَتَتْ سَلْمَى مَوْلَاةُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - امْرَأَةَ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَسْتَأْذِنُهُ عَلَى أَبِي رَافِعٍ قَدْ ضَرَبَهَا. قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي رَافِعٍ:" مَالَكَ وَلَهَا يَا أَبَا رَافِعٍ؟" قَالَ: تُؤْذِينِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِمَ آذَيْتِهِ يَا سَلْمَى؟" قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا آذَيْتُهُ بِشَيْءٍ، وَلَكِنَّهُ أَحْدَثَ وَهُوَ يُصَلِّي، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَمَرَ الْمُسْلِمِينَ إِذَا خَرَجَ مِنْ أَحَدِهِمُ الرِّيحُ أَنْ يَتَوَضَّأَ، فَقَامَ يَضْرِبُنِي. فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضْحَكُ وَيَقُولُ:" يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّهَا لَمْ تَأْمُرْكَ إِلَّا بِخَيْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، وَقَدْ قَالَ: حَدَّثَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز سلمی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ابورافع کی اہلیہ تھیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور آپ کو یہ بات بتائی کہ ابورافع نے اُس کی پٹائی کی ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابورافع سے کہا: اے ابورافع! تمہارا اس عورت کے ساتھ کیا معاملہ؟ انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! یہ مجھے اذیت پہنچاتی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: سلمی تم اُسے اذیت کیوں پہنچاتی ہو؟ اس عورت نے جواب دیا: یا رسول اللہ! میں انہیں کوئی اذیت نہیں پہنچاتی ہوں، یہ نماز ادا کرنے کے دوران بے وضو ہو گئے، تو میں نے کہا: اے ابورافع! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو یہ حکم دیا ہے، کہ جب اُن میں سے کسی کی ہوا خارج ہو جائے، تو وہ شخص وضو کر لے، تو یہ اس بات پر مجھے مارنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنسنا شروع کر دیا اور ارشاد فرمایا: اے ابورافع! یہ تمہیں صرف بھلائی کا حکم دیتی ہے۔

یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور اُس نے یہ کہا: ہے: ہشام بن عروہ نے مجھے حدیث بیان کی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1254]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25807»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1255
وَعَنْ حُصَيْنٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ إِلَّا الْحَدَثُ"، لَا أَسْتَحْيِيكُمْ مِمَّا لَا يَسْتَحْيِي مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْحَدَثُ أَنْ يَفْسُوَ أَوْ يَضْرِطَ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ فِي زِيَادَاتِهِ عَلَى أَبِيهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَحُصَيْنٌ، قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَا أَعْرِفُهُ.
حصین مزنی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے منبر پر ارشاد فرمایا: اے لوگو! میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”نماز، صرف حدث کی وجہ سے ٹوٹتی ہے“۔ جس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حیاء ظاہر نہیں کی، اُس کے حوالے سے میں بھی حیاء کا اظہار نہیں کروں گا ”حدث“ سے مراد یہ ہے کہ آدمی آواز کے بغیر، یا آواز کے ساتھ ہوا خارج کرے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اپنے والد (کی ”مسند“ پر اپنی ”زیادات“ میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، حصین نامی راوی کے بارے میں یحیی بن معین نے یہ کہا: ہے: میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1255]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1168، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1986»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1256
وَعَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نَكُونُ بِالْبَادِيَةِ وَتَكُونُ مِنْ أَحَدِنَا الرُّوَيْحَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَحِي مِنَ الْحَقِّ، إِذَا فَعَلَ أَحَدُكُمْ ذَلِكَ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَلَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَعْجَازِهِنَّ"، وَقَالَ مَرَّةً:" فِي أَدْبَارِهِنَّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَهُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ حَدِيثِ عَلِيِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِيِّ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَبْلَهُ كَمَا تَرَاهُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: یا رسول اللہ! ہم لوگ ویرانوں میں رہتے ہیں، بعض اوقات ہم میں سے کسی ایک کی معمولی سی ہوا خارج ہو جاتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ حق بات سے حیاء نہیں کرتا ہے، جب کوئی شخص ایسا کرے، (یعنی ہوا خارج کرے) تو اُسے وضو کر لینا چاہیے اور تم عورتوں کی پچھلی شرمگاہ میں صحبت نہ کرنا۔
یہاں راوی نے بعض اوقات ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے (تاہم اُس کا مطلب یہی ہے)۔ امام أحمد نے، اسے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ”سنن“ میں یہ روایت سیدنا علی بن طلق حنفی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث، اس سے پہلے گزر چکی ہے، جیسا کہ آپ نے اُسے ملاحظہ کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے، اور اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1256]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 657، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20950، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 4198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. بَابُ السَّتْرِ عَلَى مَنْ خَرَجَ مِنْهُ رِيحٌ .
اس شخص کی پردہ پوشی کرنا جس کی ہوا خارج ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1257
عَنْ جَرِيرٍ أَنَّ عُمَرَ صَلَّى بِالنَّاسِ، فَخَرَجَ مِنْ إِنْسَانٍ شَيْءٌ، فَقَالَ: عَزَمْتُ عَلَى صَاحِبِ هَذَا أَلَّا تَوَضَّأَ وَأَعَادَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ جَرِيرٌ: لَوْ تَعْزِمُ عَلَى كُلِّ مَنْ سَمِعَهَا أَنْ يَتَوَضَّأَ وَأَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ، قَالَ: نِعِمَّا، قُلْتَ: جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا فَأَمَرَهُمْ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النَّهْيِ عَنِ الضَّحِكِ مِنَ الضَّرْطَةِ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، اسی دوران کسی شخص کی ہوا خارج ہو گئی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس (ہوا خارج کرنے والے) شخص کو تاکید کرتا ہوں کہ وہ وضو کرے اور نماز دوبارہ ادا کرے، تو سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہر اس شخص کو تاکید کر دیں، جس نے یہ (آواز) سنی ہے، کہ وہ وضو کرے اور نماز دوبارہ ادا کرے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے بہت اچھی بات کہی ہے، اللہ تعالیٰ تمہیں جزائے خیر عطا کرے! پھر انہوں نے لوگوں کو اس بات کا حکم دے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، ہوا خارج ہونے پر ہنسنے کی ممانعت کے بارے میں ایک حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1257]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. بَابُ فِيمَنْ مَسَّ فَرْجَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے (یعنی کیا اُس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1258
عَنْ سَيْفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحِمْيَرَيِّ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَرِجَالٌ مَعِي عَلَى عَائِشَةَ، فَسَأَلْنَاهَا عَنِ الرَّجُلِ يَمْسَحُ فَرْجَهُ، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسِسْتُ أَوْ أَنْفِي".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَامَةِ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ دَفَّاعٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَيْفٍ، وَهَؤُلَاءِ مَجْهُولُونَ، وَهُوَ أَقَلُّ مَا يُقَالُ فِيهِمْ.
سیف بن عبداللہ حمیری بیان کرتے ہیں: میں، کچھ افراد کے ساتھ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، ہم نے اُن سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا: جو اپنی شرمگاہ پر ہاتھ لگا دیتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ میں نے اُسے (یعنی شرمگاہ کو) چھو لیا ہے، یا اپنی ناک کو (چھو لیا ہے)“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے، اہل یمامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے حسین بن دفاع کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، سیف سے نقل کی ہے، اور یہ سب لوگ مجہول ہیں، ان کے بارے میں، کم از کم یہ بات کہی جا سکتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1258]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1259
وَعَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ الْخَطْمِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: احْتَكَّ بَعْضُ جَسَدِي، فَأَدْخَلْتُ يَدِي أَحْتَكُّ، فَأَصَابَتْ يَدِي ذَكَرِي. قَالَ:" وَأَنَا يُصِيبُنِي ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عصمہ بن مالک خطمی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: میں اپنے جسم کے کسی حصے پر خارش کر رہا ہوتا ہوں، اور خارش کرتے ہوئے، میرا ہاتھ میری شرمگاہ پر لگ جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے ساتھ بھی کبھی ایسا ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، وہ منکر الحدیث ہے اور انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1259]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1260
وَعَنْ أَرْقَمَ بْنِ شُرَحْبِيلٍ قَالَ: حَكَّيْتُ جَسَدِي، وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ، فَأَفْضَيْتُ إِلَى ذَكَرِي، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، فَقَالَ لِي:" اقْطَعْهُ - وَهُوَ يَضْحَكُ - أَيْنَ تَعْزِلُهُ مِنْكَ؟ إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ارقم بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: میں نماز کے دوران اپنے جسم پر خارش کر رہا تھا، میرا ہاتھ میری شرمگاہ پر لگ گیا، میں نے اس بات کا ذکر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے کیا، تو انہوں نے ہنستے ہوئے فرمایا: تم اسے کاٹ دو! تم اُسے الگ کیسے کر سکتے ہو؟ وہ تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1260]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1261
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ: سُئِلَ ابْنَ مَسْعُودٍ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ، فَقَالَ: هَلْ هُوَ إِلَّا كَطَرَفِ أَنْفِكَ.
وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبدالرحمن بن علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا گیا: میں یہ بات سن رہا تھا، اُنہوں نے فرمایا: وہ تمہاری ناک کے کنارے کی طرح ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1261]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1262
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسِسْتُ أَوْ أَرْنَبَتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَسَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَكَذَلِكَ قَتَادَةَ، فَإِنَّهُ رَوَاهُ عَنْهُ أَيْضًا.
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس بات کی پرواہ نہیں کرتا، کہ میں نے اس کو چھو لیا ہے یا ناک کو چھو لیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، سعید بن جبیر نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، قتادہ کا حال بھی اسی طرح ہے، انہوں نے بھی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1262]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں