🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. بَابٌ مِنْهُ فِي التَّيَمُّمِ .
اس سے متعلق تیمم کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1423
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانُوا يَأْتُونَ الْغَابَةَ فَيُدْرِكُونَ الْمَغْرِبَ عِنْدَ مِرْبَدِ الْغَنَمِ، فَيَتَيَمَّمُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جنگل کی طرف جاتے تھے اور ”مربد غنم“ کے پاس انہیں مغرب کا وقت ہو جاتا، تو وہ تیمم کر لیتے تھے۔
یہی روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالمہیمن بن عباس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1423]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابُ التَّيَمُّمِ لِأَجْلِ شِدَّةِ الْبَرْدِ .
سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1424
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ وَهُوَ أَمِيرُ الْجَيْشِ، فَتَرَكَ الْغُسْلَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ قَالَ: إِنِ اغْتَسَلْتُ مُتُّ مِنَ الْبَرْدِ، فَصَلَّى بِمَنْ مَعَهُ جُنُبًا، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَرَّفَهُ مَا فَعَلَ، فَأَنْبَأَهُ بِعُذْرِهِ، فَأَقَرَّ وَسَكَتَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ایک مرتبہ جنابت لاحق ہو گئی، وہ لشکر کے امیر تھے، انہوں نے اس وجہ سے غسل ترک کر دیا کہ انہوں نے یہ سوچا: کہ اگر میں نے غسل کیا، تو سردی کی وجہ سے مر جاؤں گا، انہوں نے اپنے ساتھیوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھا دی، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے طرز عمل کے بارے میں بتایا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اندیشے سے آگاہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے برقرار رکھا اور خاموشی اختیار کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس روایت کو ابوبکر بن عبدالرحمن انصاری نے سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1424]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 878»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1425
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ذَكَرُوا ذَلِكَ لَهُ، [ فَدَعَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ ] فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خَشِيتُ أَنْ يَقْتُلَنِي الْبَرْدُ، وَقَدْ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - (وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا) ، فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے جنابت کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھا دی، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات بھی ذکر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ سردی مجھے مار ڈالے گی، اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو، بے شک اللہ تعالیٰ تم لوگوں کے لیے رحم کرنے والا ہے“ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی بات پر خاموش رہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1425]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17356، وأخرجه فتح الباري برقم: 338، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ التَّيَمُّمِ لِلْمَرَضِ .
بیماری کی وجہ سے تیمم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1426
عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ رَجُلًا كَانَ بِهِ جُدَرِيٌّ، فَأَمَرَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقُرِّبَ تُرَابٌ فِي طَسْتٍ أَوْ تَوْرٍ، فَتَمَسَّحَ بِالتُّرَابِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبَانُ بْنُ أَبِي عَيَّاشٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کو جدری کی بیماری تھی، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے حکم دیا ایک طشت یا پیالے میں، مٹی اس کے پاس لائی گئی اور اس نے مٹی کے ذریعہ مسح کر لیا (یعنی تیمم کر لیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابان بن ابوعیاش اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1426]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ التَّيَمُّمِ عَلَى الْجِدَارِ .
دیوار پر تیمم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1427
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا وَاقَعَ بَعْضَ أَهْلِهِ، فَكَسَلَ أَنْ يَقُومَ - ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى الْحَائِطِ، فَتَيَمَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات، جب اپنی اہلیہ کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کرتے، اور پھر آپ کا اُٹھنے کا ارادہ نہ ہوتا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا ہاتھ دیوار پر مار کر تیمم کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط سے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1427]
تخریج الحدیث: «المعجم الأوسط للطبراني باب الألف من اسمه احمد 651، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 649»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
76. بَابُ كَمْ يُصَلِّي بِالتَّيَمُّمِ .
آدمی تیمم کے ذریعے کتنی نمازیں ادا کرے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1428
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلَّا صَلَاةً وَاحِدَةً، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلْأُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عِمَارَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ آدمی تیمم کے ذریعے صرف ایک نماز ادا کرے، اور وہ دوسری نماز کے لیے پھر تیمم کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے، جسے شعبہ، سفیان اور أحمد بن حنبل نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1428]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11050، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 1638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
77. بَابٌ فِيمَنْ تَيَمَّمَ وَصَلَّى، ثُمَّ وَجَدَ الْمَاءَ .
جو شخص تیمم کر کے نماز ادا کر لے اور پھر وہ پانی پا لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1429
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ، فَأَجْنَبَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَلَمْ يَجِدْ مَاءً ثُمَّ صَلَّى، ثُمَّ أَتَى الْمَاءُ فِي وَقْتِ تِلْكَ الصَّلَاةِ، فَاغْتَسَلَ الرَّجُلُ، وَلَمْ يَأْمُرْهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِيدَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے، ایک شخص کو جنابت لاحق ہو گئی، اُسے پانی نہیں ملا، لیکن اس نے نماز ادا کر لی، لیکن پھر اسی نماز کے وقت کے دوران میں وہ پانی تک پہنچ گیا، تو اس شخص نے غسل کر لیا، تا ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے نماز دہرانے کا حکم نہیں دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1429]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. بَابٌ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْجَبِيرَةِ .
پٹی پر مسح کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1430
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ لَمَّا رَمَاهُ ابْنُ قَمِئَةَ يَوْمَ أُحُدٍ، رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَوَضَّأَ حَلَّ عَنْ عِصَابَتِهِ، وَمَسَحَ عَلَيْهَا بِالْوُضُوءِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر، جب ابن قمئہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تیر مارا، تو (اس کے بعد) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرنے لگتے تھے، تو پٹی کے اوپر سے کپڑا ہٹا کر اس پر مسح کر لیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن عمر عدنی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1430]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابٌ فِي قَوْلِهِ: الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ .
نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کا بیان: پانی (یعنی منی کے خروج سے) پانی (یعنی غسل لازم) ہوتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1431
عَنْ عِتْبَانَ - أَوِ ابْنِ عِتْبَانَ - الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ مَعَ أَهْلِي، فَلَمَّا سَمِعْتُ صَوْتَكَ أَقْلَعْتُ فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عتبان رضی اللہ عنہ، راوی کو شک ہے، یا شاید یہ لفظ ہے: سیدنا ابن عتبان انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنی بیوی کے ساتھ تھا، جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی، تو الگ ہوا، اور غسل کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پانی، صرف پانی سے لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1431]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18534»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1432
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: نَادَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي، فَقُمْتُ وَلَمْ أُنْزِلْ، فَاغْتَسَلْتُ، فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّكَ دَعَوْتَنِي وَأَنَا عَلَى بَطْنِ امْرَأَتِي وَلَمْ أُمْنِ، فَاغْتَسَلْتُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا عَلَيْكَ، الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلند آواز میں پکارا، میں اُس وقت اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر رہا تھا، ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں اُٹھا میں نے غسل کیا، (بعد میں) میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ جب آپ نے مجھے بلایا تھا، اُس وقت میں اپنی بیوی کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کر رہا تھا اور ابھی مجھے انزال نہیں ہوا تھا، میں نے غسل کر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تم پر لازم نہیں تھا، پانی، پانی کی وجہ سے لازم ہوتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1432]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16837، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4374»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں