🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
185. بَابٌ تَحْرِيمِ الصَّلَاةِ وَتَحْلِيلِهَا .
نماز کو شروع کرنا اور اسے ختم کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2605
وَعَنْ رَفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ: أَنَّ رَجُلًا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ فَصَلَّى فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُعِيدَ فَأَعَادَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا أَلَوْتُ بَعْدُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ لَا تَتِمُّ صَلَاةٌ لِأَحَدٍ مِنَ النَّاسِ حَتَّى يَتَوَضَّأَ، فَيَضَعَ الْوُضُوءَ مَوَاضِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ".
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ فِي السُّنَنِ الْأَرْبَعَةِ غَيْرَ قَوْلِهِ: اللَّهُ أَكْبَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص مسجد میں داخل ہوا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تشریف فرما تھے اس نے نماز ادا کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ نماز کو دہرائے اس نے دو یا شاید تین مرتبہ نماز کو دہرایا پھر اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے (یعنی میں صرف اسی طرح نماز پڑھ سکتا ہوں) ایسا اس نے دو یا شاید تین مرتبہ کے بعد کہا:، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کسی بھی شخص کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ وضو نہیں کر لیتا وہہ وضو کو صیح طریقے سے کرے گا، پھر وہ اللہ اکبر کہے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو چاروں ”سنن“ میں منقول ہے، تاہم اس میں اللہ اکبر کے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2605]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 856، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18516، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1329، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 917، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4526»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
186. بَابٌ وَضْعِ الْيَدِ عَلَى الْأُخْرَى .
ایک ہاتھ دوسرے پر رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2606
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ غُطَيْفٍ - أَوْ غُطَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ - قَالَ: مَا نَسِيتُ مِنَ الْأَشْيَاءِ لَمْ أَنْسَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن غطیف رضی اللہ عنہ (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا غطیف بن حارث بیان کرتے ہیں: کچھ چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں بھولا ہوں اور میں یہ نہیں بھولا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2606]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16520، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3400»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2607
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِرَجُلٍ وَهُوَ يُصَلِّي قَدْ وَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى الْيُمْنَى فَانْتَزَعَهَا وَوَضَعَ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو نماز ادا کر رہا تھا اس نے بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں الگ کیا اور دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2607]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14671، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7853»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2608
وَعَنْ شَدَّادِ بْنِ شُرَحْبِيلَ قَالَ: مَا نَسِيتُ فَلَمْ أَنْسَ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمًا يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى قَابِضًا عَلَيْهَا، يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبَّاسُ بْنُ يُونُسَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَقَالَ الْبَزَّارُ: وَلَمْ يَرْوِ شَدَّادُ بْنُ شُرَحْبِيلَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ.
سیدنا شداد بن شرحبیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نہیں بھولا اور میں یہ بات نہیں بھولا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھڑے ہوئے دیکھا آپ نے اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھ کر اس کو پکڑا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں: یعنی نماز کے دوران ایسا کیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباس بن یونس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے امام بزار کہتے ہیں: شداد بن شرحبیل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف یہی حدیث روایت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2608]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7111، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1245/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2609
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّا مَعَاشِرَ الْأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا بِتَعْجِيلِ فِطْرِنَا وَتَأْخِيرِ سُحُورِنَا وَأَنْ نَضَعَ أَيْمَانَنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِي الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک ہمیں یعنی انبیاء کے گروہ کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ افطاری جلدی کریں سحری تاخیر سے کریں اور نماز کے دوران اپنے دائیں ہاتھ بائیں ہاتھوں پر رکھیں“۔ یہ ہدایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2609]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11485، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1905»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2610
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ يُحِبُّهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: تَعْجِيلُ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرُ السُّحُورِ وَضَرْبُ الْيَدَيْنِ إِحْدَاهُمَا بِالْأُخْرَى فِي الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ہیں جنہیں اللہ تعالی پسند کرتا ہے افطاری جلدی کرنا سحری تاخیر سے کرنا اور نماز کے دوران دونوں ہاتھ ایک دوسرے پر رکھنا (یعنی دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھنا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن عبداللہ بن یعلی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7466»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2611
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، رَفَعَهُ قَالَ:" ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ النُّبُوَّةِ: تَعْجِيلُ الْإِفْطَارِ وَتَأْخِيرُ السُّحُورِ وَوَضْعُ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ فِي الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا عَلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، وَالْمَوْقُوفُ صَحِيحٌ، وَالْمَرْفُوعُ فِي رِجَالِهِ مَنْ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي شَيْءٌ مِنْ نَوْعِ هَذِهِ الْأَحَادِيثِ فِي الصِّيَامِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں نبوت کے اخلاق کا حصہ ہیں، افطاری جلدی کرنا سحری تاخیر سے کرنا اور نماز کے دوران دایاں ہاتھ بائیں پر رکھنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”مرفوع“ حدیث کے طور پر بھی نقل کی ہے، اور سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ پر ”موقوف“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے ”موقوف“ ہونا مستند ہے ”مرفوع“ روایت کے رجال میں ایک ایسا شخص بھی کہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث روزوں سے متعلق باب میں آگے آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2611]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1283»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2612
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَابِرٍ الْبَيَاضِيَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضَعُ إِحْدَى يَدَيْهِ عَلَى ذِرَاعَيْهِ فِي الصَّلَاةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
عقبہ بن ابوعائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن جابر بیاضی رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، میں نے دیکھا کہ انہوں نے نماز کے دوران ایک ہاتھ دوسری کلائی پر رکھا ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2612]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
187. بَابٌ مَا يَسْتَفْتِحُ بِهِ الصَّلَاةَ .
نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2613
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلًا قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ وَدَخَلَ فِي الصَّلَاةِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ مَلْءَ السَّمَاءِ وَسَبَّحَ وَدَعَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَائِلُهُنَّ؟" فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَقَدْ رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَلْقَى بِهِ بَعْضُهُمْ بَعْضًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَهُوَ ثِقَةٌ اخْتَلَطَ، وَلَكِنَّهُ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَطَاءٍ، وَحَمَّادٌ سَمِعَ مِنْهُ قَبْلَ الِاخْتِلَاطِ - قَالَهُ أَبُو دَاوُدَ فِيمَا رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدٍ الْآجُرِّيُّ عَنْهُ - وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ، وَيَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ الْعَامِرِيُّ وَأَبُوهُ ثِقَتَانِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ایک شخص نے نماز میں داخل ہونے کے بعد یہ پڑھا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو آسمان کو بھر دے اس نے سبحان اللہ کے کلمات بھی اس کی مانند کہے، اور دعا بھی کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کلمات کو کہنے والا شخص کون ہے، اس شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے فرشتوں کو دیکھا کہ وہ اس کو لے کر ایک دوسرے کو مل رہے تھے (یا وہ ایک دوسرے کو یہ کلمات پکڑا رہے تھے)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے وہ ”ثقہ“ ہے، اور اختلاط کا شکار ہے، اور حماد بن سلمہ نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے۔ حماد نے ان سے اختلاط کا شکار ہونے سے پہلے سماع کیا تھا ابوعبید آجری نے ان کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے، اس کے بارے میں امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں حماد بن سلمہ کے حوالے سے یعلی بن عطاء کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کی ہے، اور اس کی سند عمدہ ہے یعلی بن عطاء عامری اور اس کے والد دونوں ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2613]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6595، وأخرجه مسند البزار برقم: 2480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
188. بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ " .
نماز کا آغاز کس چیز سے کیا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2614
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَنَحْنُ فِي الصَّفِّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ فِي الصَّفِّ فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرَا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا.
قَالَ: فَرَفَعَ الْمُسْلِمُونَ رُؤُسَهُمْ وَاسْتَنْكَرُوا الرَّجُلَ وَقَالُوا: مَنِ الَّذِي رَفَعَ صَوْتَهُ فَوْقَ صَوْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ هَذَا الْعَالِي الصَّوْتِ؟" فَقِيلَ: هُوَ ذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ:" وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ كَلَامَكَ يَصْعَدُ فِي السَّمَاءِ حَتَّى فُتِحَ بَابٌ فَدَخَلَ فِيهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا ہم اس وقت صف میں موجود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز ادا کر رہے تھے وہ شخص صف میں شامل ہوا اور اس نے کہا: ”اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، جو بڑائی والا ہے، اور صبح و شام میں اللہ تعالی کے ہر عیب سے پاک ہونے کا اعتراف کرتا ہوں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: مسلمانوں نے اپنے سر اٹھا کر اس شخص کے سامنے ناگواری کا اظہار کیا مسلمانوں نے یہ کہا: یہ کون شخص ہے، جو اللہ کے رسول کی آواز سے اپنی آواز کو بلند کر رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب نماز مکمل کی تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ بلند آواز والا شخص کون ہے؟ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ یہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم میں نے تمہارے کلام کو دیکھا کہ وہ آسمان کی طرف بلند ہوا یہاں تک کہ اس کے لئے دروازہ کھولا گیا تو وہ اس میں داخل ہو گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2614]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18655، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں