🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
205. بَابٌ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ .
(آدمی) رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2775
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ لَيْلَتِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْسَلَّ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ انْسَلَّ إِلَى بَعْضِ نِسَائِهِ فَخَرَجْتُ غَيْرَى فَإِذَا أَنَا بِهِ سَاجِدًا كَالثَّوْبِ الطَّرِيحِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" سَجَدَ لَكَ سَوَادِي وَخَيَالِي وَآمَنَ بِكَ فُؤَادِي رَبِّ هَذِهِ يَدِي وَمَا جَنَيْتُ عَلَى نَفْسِي، يَا عَظِيمُ تُرْجَى لِكُلِّ عَظِيمٍ فَاغْفِرِ الذَّنْبَ الْعَظِيمَ" قَالَتْ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" مَا أَخْرَجَكِ؟" قَالَتْ: ظَنًّا ظَنَنْتُهُ قَالَ:" إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ، فَاسْتَغْفِرِي اللَّهَ، إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي فَأَمَرَنِي أَنْ أَقُولَ هَذِهِ الْكَلِمَاتِ الَّتِي سَمِعْتِ فَقُولِيهَا فِي سُجُودِكِ، فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهَا لَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ حَتَّى يُغْفَرَ - أَظُنُّهُ قَالَ - لَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُمْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا میرے ہاں رہنے کا مخصوص دن تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بستر سے نکلے میں یہ سمجھی کہ شاید آپ اپنی کسی اور زوجہ محترمہ کے پاس جائیں گے میں بھی غیرت کے عالم میں نکلی تو میں نے دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی حالت میں ہیں یوں جیسے کپڑا ڈالا گیا ہوتا ہے میں نے آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنا: ”میرے وجود اور میرے خیال نے تیرے لئے سجدہ کیا ہے میرا دل تجھ پر ایمان لایا ہے اے میرے پروردگار! یہ میرا ہاتھ ہے، اور وہ ہے جو میں نے اپنے خلاف جس جرم کا ارتکاب کیا ہے اے عظیم ذات ہر عظیم چیز کے لئے تجھ سے امید رکھی جاتی ہے، تو بڑے گناہ کی مغفرت کر دے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور دریافت کیا: تم کیوں باہر آئی ہو؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ایک گمان میرے ذہن میں آیا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بعض گمان گناہ ہوتے ہیں تم اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرو جبرائیل میرے پاس آئے تھے انہوں نے مجھے یہ کہا: تھا کہ میں ان کلمات کو پڑھوں جو کلمات تم نے ابھی سنے ہیں تم بھی سجدے میں ان کو پڑھا کرو کیونکہ جو شخص ان کلمات کو پڑھے گا، اس کے سر اٹھانے سے پہلے اس کی مغفرت ہو جائے گی (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عطاء خراسانی ہے، جسے دحیم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2775]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2776
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثَلَاثًا وَفِي سُجُودِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، قَالَ الْبَزَّارُ: لَا يُرْوَى عَنْ جُبَيْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَعَبْدُ الْعَزِيزُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ صَالِحٌ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھا کرتے تھے، اور سجدے میں تین مرتبہ سُبحَانَ رَبِّي الأغلى پڑھا کرتے تھے
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار بیان کرتے ہیں: سیدنا جبیر کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عبیداللہ ہے، جو صالح ہے، لیکن قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2776]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3447، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 1417»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2777
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُسَبِّحُ فِي رُكُوعِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثَلَاثًا وَفِي سُجُودِهِ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ الْبَزَّارُ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بِكْرَةَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع میں تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيْمِ پڑھا کرتے تھے، اور سجدے میں تین مرتبہ سبحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی پڑھا کرتے تھے
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے امام بزار کہتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق سیدنا ابوبکرہ کے حوالے سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے عبدالرحمن بن ابوبکرہ نامی راوی صالح الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2777]
تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار بقية حديث ابي بكرة 3109، أخرجه مسند البزار برقم: 3686»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2778
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ فِي رُكُوعِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثَلَاثًا وَفِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ.
سیدنا عبدالله بن مسود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ آدمی رکوع میں تین مرتبہ سبحان ربی العظیم پڑھے اور سجدے میں تین مرتبہ «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَی پڑھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے، اور وہ محدثین کے نزدیک ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2778]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1947»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2779
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ فِي سُجُودِهِ إِذَا سَجَدَ:" سَجَدَ لَكَ سَوَادِي وَخَيَالِي وَآمَنَ بِكَ فُؤَادِي، أَبُوءُ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، هَذِهِ يَدِي وَمَا جَنَيْتُ عَلَى نَفْسِي".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدے میں جاتے تو سجدے میں یہ پڑھتے تھے: ”میری ذات اور میرے خیال نے تیرے لئے سجدہ کیا ہے میرا دل تجھ پر ایمان لایا ہے میں اپنے اوپر تیری نعمت کا اعتراف کرتا ہوں یہ میرا ہاتھ ہے، اور وہ چیز ہے، جو میں نے اپنے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2779]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2034»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2780
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فَلَمَّا رَكَعَ قَالَ:" سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَفِيهِ بَعْضُ كَلَامٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کی جب آپ رکوع میں گئے تو آپ نے سبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ تین مرتبہ پڑھا پھر آپ نے اپنے سر کو اٹھایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، جس کے بارے میں کچھ کلام کیا گیا ہے ایک سے زیادہ حضرات نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2780]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22399، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3421، 3422»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2781
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ: رَمَقْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاسْتَمَعْتُ إِلَيْهِ فَكَانَ أَكْثَرُ صَلَاتِهِ أَنْ يَقُولَ:" سُبْحَانَ رَبِّ الْعَالَمِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَغَيْرُهُمَا وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَدُحَيْمٌ وَغَيْرُهُمَا.
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا بغور جائزہ لینا شروع کیا میں نے آپ کو غور سے سنا تو آپ زیادہ تر نمازوں میں سبحَانَ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ پڑھا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے امام ابوحاتم اور دحیم اور دیگر حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2781]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْأَسَدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ وَهُوَ رَاكِعٌ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالله بن زیاد اسدی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود کو رکوع کے دوران یہ پڑھتے ہوئے سنا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2782]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2783
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُسَوِّي الْحَصَى بِيَدِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ وَهُوَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہاتھ کے ذریعے ایک مرتبہ کنکریاں برابر کرتے تھے جب وہ سجدے میں جانے لگتے تھے، اور وہ سجدے میں یہ پڑھتے تھے: ”میں حاضر ہوں، اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2783]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2784
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ وَشَدَّادُ بْنُ الْأَزْمَعِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اخْتَلَفَا فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ لَا رَبَّ غَيْرُكَ، وَقَالَ شَدَّادٌ: كَانَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِوَايَةُ أَبِي الْأَسْوَدِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَدَّادٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ابواسود اور شداد بن ازمع کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں حضرات کا اختلاف ہوا ہے ابواسود کا یہ کہنا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سجدے میں یہ پڑھتے تھے ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! تیرے علاوہ اور کوئی رب نہیں ہے“۔ جب کہ شداد کہتے ہیں: وہ یہ پڑھا کرتے تھے ”تو ہر عیب سے پاک ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابواسود کی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں جب کہ شداد کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2784]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں