الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
237. بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جمعہ کے حقوق جن کا تعلق غسل کرنے خوشبو لگانے اور اس طرح کے دیگر امور سے ہے
حدیث نمبر: 3045
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ غَسَّلَ وَاغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ دَنَا حَيْثُ يَسْتَمِعُ خُطْبَةَ الْإِمَامِ فَإِذَا خَرَجَ اسْتَمَعَ وَأَنْصَتَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَهُ كُتِبَتْ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا عِبَادَةُ سَنَةٍ، قِيَامُهَا وَصِيَامُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ عَجْلَانَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن سر کو دھوئے اور غسل کرے پھر وہ قریب آ جائے جہاں وہ امام کا خطہ سن سکتا ہو جب امام آ جائے تو وہ غور سے خطبہ سنے اور خاموش رہے، یہاں تک کہ امام کی اقتداء میں نماز ادا کرے تو اس کے اٹھائے ہوئے ہر ایک قدم کے عوض میں اس کے لئے ایک سال کی عبادت یعنی ایک سال کے قیام اور روزوں کا ثواب نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3045]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن عجلان ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3045]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4869»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3046
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ السِّوَاكُ وَغُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَأَنْ يَمَسَّ مِنْ طِيبِ أَهْلِهِ إِنْ كَانَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہر مسلمان پر جمعہ کے دن مسواک کرنا اور غسل کرنا لازم ہے، اور اگر اس کے اہل خانہ کے پاس خوشبو موجود ہو تو وہ لگانا بھی لازم ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں یہ امید رکھتا ہوں کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3046]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4171، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 696، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1512»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3047
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ جَاءَ مِنْكُمْ [ يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ ] الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ، وَإِنْ وَجَدَ طِيبًا فَلَا عَلَيْهِ أَنْ يَمَسَّ مِنْهُ وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے مسلمانوں کے گروہ! تم میں سے جو شخص جمعہ کی ادائیگی کے لئے آئے اسے غسل کر لینا چاہیے اور اگر اس کے پاس خوشبو ہو تو پھر اس پر کوئی حرج نہیں ہو گا کہ اگر وہ اسے لگا لے اور تم پر مسواک کرنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3047]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3047]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3971، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1514»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3048
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي جُمُعَةٍ مِنَ الْجُمَعِ:" مُعَاشِرَ الْمُسْلِمِينَ ؛ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ لَكُمْ عِيدًا فَاغْتَسِلُوا وَعَلَيْكُمْ بِالسِّوَاكِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جمعہ کے دن ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کے گروہ! بے شک یہ ایسا دن ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے عید بنایا ہے، تو تم لوگ غسل کرو اور تم پر مسواک کرنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3048]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم اور صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3048]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3457، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 332»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3049
وَعَنْ بُرَيْدَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص جمعہ کے لئے آئے اسے غسل کر لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3049]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3049]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الهيثمي:رواه الطبراني في الأوسط، وفيه عبد الله بن سفيان، وهو ضعيف (2/170) ولکن حدیث صحیح
حدیث نمبر: 3050
قَالَ الْعَقِيلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَرَوَى لَهُ حَدِيثًا جَيِّدًا وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يُخْطِئُ.
ان صحابی کے حوالے سے امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ روایت نقل کی ہے: (وہ بیان کرتے ہیں:) اللہ کے رسول نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم ہر ہفتے میں ایک دن غسل کیا کریں راوی کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ جمعہ کے دن ایسا کیا کریں۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی امام ذہبی کہتے ہیں: انہوں نے اس کے حوالے سے ایک عمدہ حدیث نقل کی ہے۔ ابن حبان نے اس راوی کا ذکر کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے: اور یہ بات بیان کی ہے: یہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3050]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 5727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3051
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَتَى الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو حَمْزَةَ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو حَمْزَةَ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص جمعہ کے لئے آئے اسے غسل کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن میمون ابوحمزہ ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3051]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالواحد بن میمون ابوحمزہ ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3051]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3052
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُحْتَلِمٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جمعہ کے دن غسل کرنا ہر بالغ شخص پر واجب ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن سعید بن ابومریم ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3052]

إسنادہ ضعیف جدا
حدیث نمبر: 3053
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سنت میں یہ چیز شامل ہے کہ جمعہ کے دن غسل کیا جائے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3053]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3053]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1932، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1764»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3054
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: غُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ سُنَّةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ قَالَ أَحْمَدُ: طَرَحَ النَّاسُ حَدِيثَهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: يَكْتُبُ حَدِيثَهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ قَالَ أَحْمَدُ: طَرَحَ النَّاسُ حَدِيثَهُ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: يَكْتُبُ حَدِيثَهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں: جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبحر بکراوی ہے امام أحمد کہتے ہیں: لوگوں نے اس کی حدیث کو پرے کر دیا تھا بعض حضرات نے یہ بات بیان کی ہے، اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3054]