الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
245. بَابٌ مِنْهُ فِيمَنْ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ .
اس شخص کا بیان جو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے
حدیث نمبر: 3095
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: افْتَقَدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" أَيْنَ كُنْتَ فَإِنِّي لَمْ أَرَكَ، أَلَمْ تَشْهَدِ الصَّلَاةَ؟" قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي جِئْتُ وَقَدْ ثَبَتَ النَّاسُ فَكَرِهْتُ أَنْ أَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ قَالَ:" بَلَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کو غیر موجود پایا تو دریافت کیا: تم کہاں تھے میں نے تمہیں نہیں دیکھا کیا تم نماز میں شریک نہیں ہوئے انہوں نے عرض کی: جی ہاں! میں آیا تھا لوگ اس وقت اپنی جگہ پر بیٹھ چکے تھے تو مجھے اچھا نہیں لگا کہ میں لوگوں کی گردنیں پھلانگوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3095]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3095]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 280»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
246. بَابٌ فِيمَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ .
جو شخص جمعہ کے دن اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے اور پھر اس جگہ کی طرف واپس آ جائے
حدیث نمبر: 3096
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نَشْهَدَ الْجُمُعَةَ وَلَا نَتَغَيَّبَ عَنْهَا إِذَا انْتَدَبَ الْمُؤْمِنُونَ بِنُدْبَةِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَقَامُوا فَإِنَّ أَحَدَهُمْ هُوَ أَحَقُّ بِمَقْعَدِهِ إِذَا رَجَعَ إِلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جمعہ میں شریک ہوں، اور اس سے غائب نہ رہیں، اور جب جمعہ کے دن اہل ایمان کو کسی ضرورت کے لئے بلایا جائے اور وہ لوگ اٹھ جائیں تو ان میں سے جو شخص واپس آئے گا، تو وہ (اپنی جگہ کا) زیادہ حق دار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3096]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3096]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
247. بَابٌ فِيمَنْ نَعَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ بَابٌ فِيمَنْ نَعَسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
اس شخص کا بیان جسے جمعہ کے دن اونگھ آ جائے
حدیث نمبر: 3097
عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا نَعَسَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَلْيَتَحَوَّلْ إِلَى مَكَانِ صَاحِبِهِ وَيَتَحَوَّلْ صَاحِبُهُ إِلَى مَكَانِهِ"، قِيلَ لِإِسْمَاعِيلَ: وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ؟ قَالَ: نَعَمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب جمعہ کے دن کسی شخص کو اونگھ آ جائے تو اسے اپنے ساتھی کی جگہ پر چلے جانا چاہیے اور اس کے ساتھی کو اس کی جگہ پر آ جانا چاہیے“۔ اسماعیل نامی راوی سے دریافت کیا گیا: اگرچہ امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں!
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3097]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6956، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4601»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
248. بَابٌ فِي الْمِنْبَرِ .
منبر کا بیان
حدیث نمبر: 3098
عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: كَانَ جِذْعُ نَخْلَةٍ فِي الْمَسْجِدِ يُسْنِدُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ظَهْرَهُ إِلَيْهِ إِذَا تَكَلَّمَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوْ حَدَثَ أَمْرٌ يُرِيدُ أَنْ يُكَلِّمَ النَّاسَ فَقَالُوا: أَلَا نَجْعَلُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَقَدْرِ قِيَامِكَ قَالَ:" لَا عَلَيْكُمْ أَنْ تَفْعَلُوا" فَصَنَعُوا لَهُ مِنْبَرًا ثَلَاثَ مَرَاقٍ، فَجَلَسَ عَلَيْهِ فَخَارَ كَمَا تَخُورُ الْبَقَرَةُ جَزَعًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَالْتَزَمَهُ وَمَسَحَهُ حَتَّى سَكَنَ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي حُبَابٍ الْكَلْبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ طَرِيقِ أَبِي حُبَابٍ الْكَلْبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: مسجد میں کھجور کا ایک تنا موجود تھا جس کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن کلام کرنے کے دوران ٹیک لگا لیا کرتے تھے یا جب بھی کوئی معاملہ پیش آتا تھا جب بھی آپ نے لوگوں کے ساتھ کوئی بات چیت کرنی ہوتی تھی اس وقت ایسا کر لیتے تھے لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم آپ کے لئے ایسی چیز نہ بنا دیں کہ جو آپ کے قیام کی جگہ کفایت کر جائے آپ نے ارشاد فرمایا: اگر تم ایسا کر لو تو تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا، تو لوگوں نے تین سیڑھیوں کا منبر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار کروایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے تو کھجور کا وہ تنا یوں رونے لگا جس طرح کوئی گائے ڈکراتی ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدائی کی وجہ سے ایسا کر رہا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لپٹا لیا اور اس پر ہاتھ پھیرا یہاں تک کہ وہ پرسکون ہو گیا (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے
یہ روایت امام أحمد نے ابوحباب کلبی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ وہ ”ثقہ“ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے یہ روایت معنعن کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3098]
یہ روایت امام أحمد نے ابوحباب کلبی کے حوالے سے نقل کی ہے۔ وہ ”ثقہ“ ہے لیکن تدلیس کرنے والا ہے، اور اس نے یہ روایت معنعن کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3098]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5852»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3099
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي إِلَى جِذْعٍ وَكَانَ الْمَسْجِدُ عَرِيشًا، وَكَانَ يَخْطُبُ إِلَى ذَلِكَ الْجِذْعِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَجْعَلُ لَكَ شَيْئًا تَقُومُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حَتَّى تَرَى النَّاسَ - أَوْ قَالَ: يَرَاكَ النَّاسُ - وَحَتَّى يَسْمَعَ النَّاسُ خُطْبَتَكَ قَالَ:"نَعَمْ" فَصَنَعُوا لَهُ ثَلَاثَ دَرَجَاتٍ فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا كَانَ يَقُومُ فَصَغَا الْجِذْعُ إِلَيْهِ فَقَالَ لَهُ:" اسْكُنْ، [ ثُمَّ قَالَ لِأَصْحَابِهِ:" هَذَا الْجِذْعُ حَنَّ إِلَيَّ" فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اسْكُنْ ] إِنْ تَشَأْ غَرَسْتُكَ فِي الْجَنَّةِ فَيَأْكُلُ مِنْكَ الصَّالِحُونَ، وَإِنْ شِئْتَ أُعِيدُكَ كَمَا كُنْتَ رَطْبًا؟" فَاخْتَارَ الْآخِرَةَ عَلَى الدُّنْيَا فَلَمَّا قُبِضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دُفِعَ إِلَى أُبَيٍّ فَلَمْ يَزَلْ عِنْدَهُ حَتَّى أَكَلَتْهُ الْأَرَضَةُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ فِي الْمُسْنَدِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا أبي بن كعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ایک تنے کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کیا کرتے تھے مسجد پر چھت ڈالی گئی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے اس تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے آپ کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم آپ کے لئے کوئی چیز تیار کرتے ہیں جس پر آپ جمعہ کے دن کھڑے ہو جایا کریں تاکہ آپ لوگوں کو ملاحظہ فرما سکیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں اور لوگ آپ کے خطبے کو سن سکیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے لوگوں نے آپ کے لئے تین سیڑھیوں کا منبر بنا دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے جس طرح آپ پہلے کھڑے ہوا کرتے تھے تو کھجور کا وہ تنا آپ کے لئے رونے لگا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم پرسکون ہو جاؤ پھر آپ نے اپنے اصحاب سے فرمایا یہ تنا میری خاطر رو رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم پرسکون ہو جاؤ اگر تم چاہو تو میں تمہیں جنت میں لگوا دوں گا، اور نیک لوگ تم میں سے کھائیں گے اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں پہلے کی طرح ہرا بھرا درخت بنا دیتا ہوں تو اس نے دنیا کے مقابلے میں آخرت کو اختیار کیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو وہ تنا سیدنا ابی کو دے دیا گیا اور وہ مسلسل ان کے پاس رہا یہاں تک کہ دیمک نے اسے کھا لیا (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اسے عبداللہ نے مسند أحمد کی زیادات میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا اور ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3099]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1414، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20751، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 36»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3100
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ إِلَى خَشَبَةٍ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا يَخْطُبُ كُلَّ جُمُعَةٍ حَتَّى أَتَاهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ: إِنْ شِئْتَ جَعَلْتُ لَكَ شَيْئًا إِذَا قَعَدْتُ عَلَيْهِ كُنْتَ كَأَنَّكَ قَائِمٌ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: فَجُعِلَ لَهُ الْمِنْبَرُ، فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ عَلَى وَلَدِهَا حِينَ نَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ رَأَيْتُهَا قَدْ حُوِّلَتْ فَقُلْنَا: مَا هَذَا؟ قَالُوا: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَحَوَّلُوهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک لکڑی کے پاس کھڑے ہو کر اس کے ساتھ ٹیک لگا کر ہر جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے یہاں تک کہ ایک صاحب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے لئے ایک ایسی چیز بنا دیتا ہوں جس پر آپ تشریف فرما ہوں گے، تو یوں ہو گا جیسے آپ کھڑے ہوئے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھیک ہے، تو آپ کے لئے منبر بنایا گیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر تشریف فرما ہوئے تو لکڑی کا وہ ٹکڑا یوں رونے لگا جیسے اونٹنی اپنے بچے کی خاطر روتی ہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا جب اگلا دن آیا تو میں نے اس ٹکڑے کو دیکھا کہ اسے وہاں سے منتقل کر دیا گیا تھا ہم نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے، تو لوگوں نے بتایا گزشتہ رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تھے، اور انہوں نے اسے منتقل کر دیا ہے
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے ایک جماعت نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3100]

تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلى من مسند ابي سعيد الخدري حديث 1030»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3101
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَشَبَةٌ يَقُومُ إِلَيْهَا فَجَاءَ رَجُلٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَجْعَلَ لَهُ كُرْسِيًّا فَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَيْهِ فَحَنَّتِ الْخَشَبَةُ الَّتِي كَانَ يَقُومُ عِنْدَهَا حَتَّى سَمِعَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ حَنِينَهَا قَالَ: فَقُلْتُ لِلْعَوْفِيِّ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُهُ لَعَمْرِي، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْتَضَنَهَا فَسَكَنَتْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَطِيَّةَ وَكِلَاهُمَا مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک لکڑی تھی جس کے ساتھ ٹیک لگا کر آپ کھڑے ہوتے تھے ایک شخص آیا آپ نے اسے حکم دیا کہ وہ آپ کے لئے کرسی بنا دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو لکڑی کا وہ ٹکڑا رونے لگا جس کے پاس آپ پہلے کھڑے ہوا کرتے تھے یہاں تک کہ اہل مسجد نے اس کے رونے کی آواز سنی۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عوفی سے دریافت کیا: کیا تم نے خود یہ روایت ان کی زبانی سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے اپنی زندگی کی قسم ہے میں نے ان کی زبانی یہ روایت سنی ہے: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے یہاں تک کہ آپ نے اسے اپنے ساتھ لپٹا لیا یہاں تک کہ وہ پرسکون ہو گیا۔
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عطیہ سے نقل کی ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3101]
یہ روایت امام بزار نے محمد بن ابولیلی کے حوالے سے عطیہ سے نقل کی ہے، اور ان دونوں سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3101]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3102
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُومُ إِلَى خَشَبَةٍ يَتَوَكَّأُ عَلَيْهَا يَخْطُبُ كُلَّ جُمُعَةٍ حَتَّى أَتَاهُ رَجُلٌ مِنَ الرُّومِ وَقَالَ: إِنْ شِئْتَ جَعَلْتُ لَكَ شَيْئًا إِذَا قَعَدْتَ عَلَيْهِ كُنْتَ كَأَنَّكَ قَائِمٌ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: فَجُعِلَ لَهُ الْمِنْبَرُ فَلَمَّا جَلَسَ عَلَيْهِ حَنَّتِ الْخَشَبَةُ حَنِينَ النَّاقَةِ عَلَى وَلَدِهَا حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهَا فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ فَرَأَيْتُهَا قَدْ حُوِّلَتْ فَقُلْنَا: مَا هَذَا؟ قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَحَوَّلُوهَا.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَتَأْتِي لِجَابِرٍ أَحَادِيثُ فِي الْمِنْبَرِ أَيْضًا.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
وَتَأْتِي لِجَابِرٍ أَحَادِيثُ فِي الْمِنْبَرِ أَيْضًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لکڑی کے پاس کھڑے ہو کر اس پر ٹیک لگا کر ہر جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرمایا کرتے تھے روم سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے لئے ایک ایسی چیز تیار کر دیتا ہوں کہ آپ اس پر بیٹھ جایا کریں گے اور یوں ہو گا کہ جیسے آپ کھڑے ہوئے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے منبر بنایا گیا جب آپ اس پر تشریف فرما ہوئے تو لکڑی کا وہ ٹکڑا یوں رونے لگا جس طرح کوئی اونٹنی اپنے بچے کی خاطر روتی ہے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے اترے آپ نے اپنا دست مبارک اس پر رکھا راوی کہتے ہیں: جب اگلا دن آیا تو میں نے یہ دیکھا کہ اسے وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے ہم نے دریافت کیا: وہ کہاں گیا؟ تو لوگوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تھے، اور انہوں نے اسے منتقل کر دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بھی مذکور ہے، لیکن اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے سیدنا جابر کے حوالے سے منقول کچھ اور احادیث جو منبر کے بارے میں ہیں، وہ آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3102]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے سیدنا جابر کے حوالے سے منقول کچھ اور احادیث جو منبر کے بارے میں ہیں، وہ آگے آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3102]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 3103
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنْ أَتَّخِذُ الْمِنْبَرَ فَقَدِ اتَّخَذَهُ أَبِي إِبْرَاهِيمُ وَإِنْ أَتَّخِذُ الْعَصَا فَقَدِ اتَّخَذَهَا أَبِي إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر میں منبر استعمال کرتا ہوں تو میرے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے بھی اسے استعمال کیا تھا اور اگر میں عصا استعمال کرتا ہوں تو میرے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے بھی اسے استعمال کیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3103]

تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 706، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3104
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ خَطَبَ عَلَى الْمَنَابِرِ إِبْرَاهِيمُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ.
سعد بن ابراہیم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سب سے پہلے منبر پر خطبہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3104]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3104]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔