🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. بَابُ بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد تعمیر کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1955
وَعَنْ الْقَاسِمِ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَوَّلُ مَنِ اقْتَبَسَ الْقُرْآنَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، وَأَوَّلُ مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ يُصَلَّى فِيهِ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، وَأَوَّلُ مَنْ أَذَّنَ بِلَالٌ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي الْجِهَادِ فِي الرَّمْيِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بن عبدالرحن بن عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کے رسول کی زبانی جس شخص نے سب سے پہلے قرآن کا علم حاصل کیا وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، اور جس شخص نے سب سے پہلے مسجد بنائی جس میں نماز ادا کی جائے وہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ہیں، اور سب سے پہلے اذان دینے والے شخص سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ حدیث مکمل روایت کے طور پر جہاد سے متعلق باب میں تیراندازی سے متعلق باب میں آئے گی اگر اللہ نے چاہا اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1955]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1956
وَعَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: لَمَّا تُوُفِّيَتِ امْرَأَتُهُ جَعَلَ يَقُولُ: احْمِلُوهَا وَارْغَبُوا فِي حَمْلِهَا ؛ فَإِنَّهَا كَانَتْ تَحْمِلُ وَمَوَالِيهَا بِاللَّيْلِ حِجَارَةَ الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى، وَكُنَّا نَحْمِلُ بِالنَّهَارِ حَجَرَيْنِ حَجَرَيْنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابن ابواوفی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو انہوں نے یہ کہنا شروع کیا اسے اٹھاؤ اور اسے اٹھانے میں دلچسپی رکھو کیونکہ یہ اور اس کی کنیزیں رات کے وقت اس مسجد سے پتھر اٹھایا کرتی تھیں جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے، اور ہم لوگ دن کے وقت دو دو پتھر اٹھایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومالک نخعی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1956]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ تَنْظِيفِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد کو صاف کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1957
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ فَتُوُفِّيَتْ، فَلَمْ يُؤْذَنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدَفْنِهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَاتَ لَكُمْ مَيِّتٌ فَآذِنُونِي" وَصَلَّى عَلَيْهَا وَقَالَ:" إِنِّي رَأَيْتُهَا فِي الْجَنَّةِ [ لَمَّا كَانَتْ ] تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ فِي تَرَاجِمِ النِّسَاءِ: الْخَرْقَاءُ السَّوْدَاءُ الَّتِي كَانَتْ تُمِيطُ الْأَذَى عَنْ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَذَكَرَ بَعْدَ هَذَا الْكَلَامِ إِسْنَادًا عَنْ أَنَسٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَرِجَالُ إِسْنَادِ أَنَسٍ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَإِسْنَادُ ابْنِ عَبَّاسٍ فِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ فَائِدٍ وَهُوَ مَجْهُولٌ وَقِيلَ فِيهِ: فَائِدُ بْنُ عُمَرَ وَهُوَ وَهْمٌ.
قُلْتُ: وَحَدِيثُ أَبِي قِرْصَافَةَ فِي الْبَابِ قَبْلَ هَذَا فِي إِخْرَاجِ الْقُمَامَةِ مِنَ الْمَسْجِدِ وَأَنَّهُ مُهُورُ الْحُورِ الْعِينِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک خاتون مسجد سے کوڑا کرکٹ صاف کیا کرتی تھی اس کا انتقال ہو گیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے دفن کی اطلاع نہیں دی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کا انتقال ہو، تو مجھے اطلاع دیا کرو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کی نماز جنازہ ادا کی اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے اس عورت کو جنت میں دیکھا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے خواتین سے متعلق حالات میں یہ بات ذکر کی ہے کہ یہ ”خرقاء“ نام کی خاتون ہے، جو سیاہ فام تھی یہ اللہ کے رسول کی مسجد میں صفائی کیا کرتی تھی انہوں نے اس کلام کے بعد ایک سند نقل کی ہے، جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ہے وہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد راوی نے یہ حدیث ذکر کی ہے، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں جب کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی سند کے رجال میں ایک شخص عبدالعزیز بن فائد ہے، جو مجہول ہے، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا ہے کہ یہ فائد بن عمر ہے، لیکن یہ وہم ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابوقر صافہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث بھی اس باب سے تعلق رکھتی ہے، جو اس سے پہلے مسجد کی صفائی کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے، اس میں یہ مذکور ہے: یہ کام حورعین کا مہر ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1957]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ تَطْهِيرِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد کو پاک رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1958
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَبَايَعَهُ [ فِي الْمَسْجِدِ ] ثُمَّ انْصَرَفَ، فَقَامَ فَفَشَجَ فَبَالَ، فَهَمَّ النَّاسُ بِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقْطَعُوا عَلَى الرَّجُلِ بَوْلَهُ"، ثُمَّ دَعَا بِهِ فَقَالَ:" أَلَسْتَ بِمُسْلِمٍ؟" قَالَ: بَلَى، قَالَ:" فَمَا حَمَلَكَ عَلَى أَنْ بُلْتَ فِي الْمَسْجِدِ؟" قَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا ظَنَنْتُ إِلَّا أَنَّهُ صَعِيدٌ مِنَ الصُّعُدَاتِ فَبُلْتُ فِيهِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِذَنُوبٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ عَلَى بَوْلِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے مسجد میں آپ کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا پھر وہ مڑ گیا پھر وہ کھڑا ہوا، اس نے اپنی ٹانگیں پھیلائیں اور پیشاب کرنے لگا لوگ اس کی طرف بڑھنے لگے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کو پیشاب کرنے کے درمیان نہ روکو پھر آپ نے اس شخص کو بلایا اور فرمایا کیا تم مسلمان نہیں ہو؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم نے مسجد میں پیشاب کیوں کیا ہے، اس شخص نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے میں نے تو یہی گمان کیا ہے یہ بھی ایک زمین ہے، تو میں نے اس میں پیشاب کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا پانی کا ایک ڈول لایا گیا اور اس کے پیشاب پر بہا دیا گیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1958]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1959
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَبَالَ فِي الْمَسْجِدِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ وَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اس نے مسجد میں پیشاب کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ کے بارے میں حکم دیا اسے کھودا گیا پھر اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سمعان بن مالک ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1959]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ إِجْمَارِ الْمَسْجِدِ .
مسجد میں دھونی دینا (یا خوشبو سلگانا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1960
عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ كَانَ يُجْمِرُ الْمَسْجِدَ مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كُلَّ جُمُعَةٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ،، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں ہر جمعہ کے دن دھونی دیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمر عمری ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1960]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. بَابُ تَوْسِعَةِ الْمَسَاجِدِ .
مسجد میں توسیع کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1961
عَنْ عُمَرَ قَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"يَنْبَغِي أَنْ نَزِيدَ فِي مَسْجِدِنَا" مَا زِدْتُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَزِيدَ فِي قِبْلَتِنَا"، وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:"إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَزِيدَ فِي قِبْلَتِكُمْ"، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ مُنْقَطِعٌ بَيْنَ نَافِعٍ وَعُمَرَ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا: ”مناسب یہ ہے کہ ہم اپنی مسجد میں اضافہ کر دیں“ تو میں نے (مسجد نبوی کی تعمیر نو میں) اضافہ نہیں کرنا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بے شک ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے قبلہ میں اضافہ کر دیں (یعنی مسجد میں توسیع کر دیں)“۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم اس میں ان کے الفاظ یہ ہیں: ”میں یہ چاہتا ہوں کہ تم لوگوں کے قبلہ میں اضافہ کر دوں (یعنی مسجد میں توسیع کر دوں)“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ عمری ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے امام أحمد کی سند نافع اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1961]
تخریج الحدیث: «1961 مسند احمد بن حنبل مسند العشرة المبشرين بالجنة، مسند الخلفاء الراشدين اول مسند عمر بن الخطاب رضى الله عنه، 329 البحر الزخار مسند البزار ما روى عبد الله بن عمر، 167»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1962
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَبْنُونَ مَسْجِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوْسِعُوا مَسْجِدَكُمْ تَمْلَئُوهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ دِرْهَمٍ، وَرَوَى عَنْهُ شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ وَقَالَ: ثِقَةٌ وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے پاس سے ہوا جو مسجد تعمیر کر رہے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ مسجد کو کشادہ رکھو اور اسے بھر دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن درہم ہے، جس کے حوالے سے شبابہ بن ہوار نے روایت نقل کی ہے: وہ فرماتے ہیں: یہ ”ثقہ“ ہے یحیی بن معین اور دارقطنی نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1962]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. بَابُ اتِّخَاذِ الْمَسَاجِدِ فِي الدُّورِ وَالْبَسَاتِينِ .
محلوں اور باغات میں مساجد بنانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1963
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَمَّنْ حَدَّثَهُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُنَا أَنْ نَصْنَعَ الْمَسَاجِدَ فِي دُورِنَا وَأَنْ نُصْلِحَ صَنْعَتَهَا وَنُطَهِّرَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
عروہ بن زبیر نے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ حکم دیتے تھے کہ ہم اپنے محلوں میں مساجد بنائیں اور انہیں اچھی طرح سے بنائیں اور انہیں پاک و صاف رکھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1963]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22636»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1964
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبِي تَرَكَ دَيْنًا لِيَهُودِيٍّ، فَقَالَ:" سَآتِيكَ يَوْمَ السَّبْتِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ" وَذَلِكَ فِي زَمَنِ الثَّمَرِ مَعَ اسْتِجْدَادِ النَّخْلِ، فَلَمَّا كَانَ صَبِيحَةَ يَوْمِ السَّبْتِ جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيَّ فِي مَالِي دَنَا إِلَى الرَّبِيعِ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ دَنَوْتُ بِهِ إِلَى خَيْمَةٍ لِي فَبَسَطْتُ لَهُ نِجَادًا مِنْ شَعْرٍ، وَطَرَحْتُ لَهُ جَدِيَّةً مِنْ قَتَبٍ مِنْ شَعْرٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، فَاتَّكَأَ عَلَيْهَا فَلَمْ يَلْبَثْ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى طَلَعَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَكَأَنَّهُ نَظَرَ إِلَى مَا عَمِلَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَلَمْ أَلْبَثْ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى جَاءَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ نَظَرَ إِلَى صَاحِبَيْهِ، فَدَخَلَا فَجَلَسَ أَبُو بَكْرٍ عِنْدَ رَأْسِهِ وَعُمَرُ عِنْدَ رِجْلَيْهِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَبِي يَزِيدَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے والد نے ایک یہودی کا قرض چھوڑا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہفتے کے دن میں تمہاری طرف آؤں گا اگر اللہ نے چاہا راوی کہتے ہیں: یہ پھل اتارنے کے زمانے کی بات ہے، جب درخت سے پھل اتارا جاتا ہے، جب ہفتے کے دن کی صبح ہوئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے جب آپ میرے ہاں تشریف لائے تو آپ میرے کھجوروں کے باغ میں بھی آئے آپ صاف پانی کی نالی کی طرف بڑھے آپ نے اس میں سے وضو کیا پھر آپ مسجد کی طرف گئے اور دو رکعات ادا کیں پھر میں آپ کو ساتھ لے کر اپنے خیمے کی طرف آیا میں نے آپ کو بالوں سے بنا ہوا بچھونا بچھا دیا اور آپ کے لئے بالوں سے بنا ہوا تکیہ رکھا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے آپ نے اس کے ساتھ ٹیک لگا لی تھوڑی سی دیر کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے یوں لگتا تھا کہ جیسے انہوں نے یہ دیکھ لیا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ہے۔ انہوں نے بھی وضو کر کے دو رکعات ادا کیں تھوڑی سی دیر کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے انہوں نے بھی وضو کر کے دو رکعات ادا کیں گویا کہ انہوں نے پہلے دو حضرات کو دیکھ لیا تھا یہ دونوں حضرات اندر آئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سرہانے کی طرف بیٹھ گئے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پاؤں کی طرف بیٹھ گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن سلمہ بن ابویزید ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1964]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں