الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ السُّنْبُلَةِ .
مومن کی مثال سنبل (کھیت کی بالی) کی مانند ہے
حدیث نمبر: 3747
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ يَمِيلُ أَحْيَانًا وَيَقُومُ أَحْيَانًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمٍ صَاحِبُ السَّابِرِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہوتی ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، اور کبھی سیدھی ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فہد بن حبان ہے، اور وہ ضعیف ہے
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلم ہے، جو سابری کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3747]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3748
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَمَثَلِ رِيشَةٍ بِفَلَاةٍ تَقْلِبُهَا الرِّيحُ وَتُقِلُّهَا أُخْرَى".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: رَأَيْتُ أَهْلَ الْعِرَاقِ مُجْمِعِينَ عَلَى ضَعْفِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، وَثَّقَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: رَأَيْتُ أَهْلَ الْعِرَاقِ مُجْمِعِينَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال بے آب و گیاہ جگہ پر موجود ”پر“ کی طرح ہے، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عبدالجبار عطاردی ہے جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: میں نے اہل عراق کو دیکھا ہے کہ وہ اس کے ضعیف ہونے پر متفق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3748]

حدیث نمبر: 3749
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ يُضْعِفُهَا الْأَرْوَاحُ حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" حَتَّى يَهُبَّ لَهَا رِيحٌ فَيَصْرَعُهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال کھیت کی تازہ بالی کی مانند ہے، جسے ہوائیں الٹتی پلٹتی رہتی ہیں، یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”یہاں تک کہ کبھی ہوا اسے بچھاڑ بھی دیتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3749]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 5319، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2809، 2810»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3750
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ السُّنْبُلَةِ يَمِيلُ أَحْيَانًا وَيَقُومُ أَحْيَانًا، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَمَثَلِ أَرْزٍ يَخِرُّ وَلَا يَشْعَرُ بِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُهَلَّبُ بْنُ الْعَلَاءِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي فِي الْأَدَبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مومن کی مثال (کھیت کی) بالی کی مانند ہے، جو کبھی جھک جاتی ہے، اور کبھی کھڑی ہو جاتی ہے، اور کافر کی مثال صنوبر کے درخت کی مانند ہے کہ جو (ایک ہی مرتبہ) گر جاتا ہے، اور اس کا پتہ بھی نہیں چلتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مہلب بن العلاء ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ادب سے متعلق باب میں آگے چل کر کچھ احادیث آئیں گی جو اس کی مانند ہوں گی باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3750]

إسناده ضعيف
6. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَمْرَضْ .
جو شخص بیمار نہ ہو
حدیث نمبر: 3751
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنَةٌ لِي كَذَا وَكَذَا - ذَكَرَتْ مِنْ حُسْنِهَا وَجَمَالِهَا - أُتْرِبُكَ بِهَا قَالَ:" قَدْ قَبِلْتُهَا" فَلَمْ تَزَلْ تَمْدَحُهَا حَتَّى ذَكَرَتْ أَنَّهَا لَمْ تَصْدَعْ وَلَمْ تَشْتَكِ شَيْئًا قَطُّ قَالَ:" لَا حَاجَةَ فِي ابْنَتِكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری بیٹی ایسی ہے اس نے اپنی بیٹی کے حسن و جمال کا ذکر کیا، اور یہ کہا: کہ میں اس کا رشتہ آپ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اسے قبول کرتا ہوں وہ عورت مسلسل اس لڑکی کی تعریفیں بیان کرتی رہی یہاں تک کہ اس نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ لڑکی کبھی بیمار نہیں ہوئی اور اسے کبھی کسی بیماری کی شکایت نہیں ہوئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے تمہاری بیٹی میں کوئی دلچپسی نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3751]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3751]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند أنس بن مالك رضي الله تعالى عنه، 12353، مسند أبى يعلى الموصلي، أبو عمران الجونى، 4122، شعب الإيمان للبيهقى، التاسع والثلاثون من شعب الإيمان، فصل فى ذكر ما فى الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات، 9527، أخرجه مسند أحمد برقم: 12170»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3752
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ أَخَذَتْكَ أُمُّ مِلْدَمٍ؟" قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ:" حَرٌّ بَيْنَ الْجِلْدِ وَاللَّحْمِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ قَالَ:" فَهَلْ أَخَذَكَ هَذَا الصُّدَاعُ؟" قَالَ: وَمَا الصُّدَاعُ؟ قَالَ:" عِرْقٌ يَضْرِبُ عَلَى الْإِنْسَانِ فِي رَأْسِهِ" قَالَ: مَا وَجَدْتُ هَذَا قَطُّ!! فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَقَالَ أَحْمَدُ فِي رِوَايَةٍ: مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَأَعْجَبَهُ صِحَّتُهُ وَجِلْدُهُ فَدَعَاهُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: تمہیں کبھی بخار ہوا ہے؟ اس نے دریافت کیا: بخار کیا ہوتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک تپش ہوتی ہے، جو جلد اور گوشت کے درمیان ہوتی ہے اس نے کہا: میں نے یہ صورت حال کبھی نہیں پائی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کبھی صداع ہوا ہے؟ اس نے دریافت کیا: صداع کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک رگ ہے، جو انسان کے سر میں ضرب لگاتی ہے (شاید اس سے مراد بلند فشار دم ہے) اس نے کہا: میں نے یہ صورت حال بھی کبھی نہیں پائی ہے، جب وہ شخص چلا گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ کسی جہنمی کو دیکھے اسے اس شخص کو دیکھ لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ایک روایت میں امام أحمد نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک دیہاتی کے پاس سے ہوا اس کی صحت اور جسمانی حالت آپ کو اچھی لگی آپ نے اسے بلوایا“ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3752]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8194، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1323»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3753
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" الضُّعَفَاءُ الْمَظْلُومُونَ أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" كُلُّ شَدِيدٍ جَعْظَرِيٍّ هُمُ الَّذِينَ لَا يَأْلَمُونَ رُؤُوسَهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْغَنَوِيُّ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ عِنْدِي أَقْرَبُ إِلَى الصِّدْقِ.
قُلْتُ: وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ يَزِيدَ الْغَنَوِيُّ قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ عِنْدِي أَقْرَبُ إِلَى الصِّدْقِ.
قُلْتُ: وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں۔ یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضعیف اور مظلوم لوگ (اہل جنت ہیں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اہل جنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر سخت مزاج سرکش، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سر میں درد بھی نہیں ہوتا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی براء بن یزید غنوی ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ میرے نزدیک سچائی سے زیادہ قریب ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3753]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10220»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3754
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَتَى عَهْدُكَ بِأُمِّ مِلْدَمٍ؟" قَالَ: وَمَا أُمُّ مِلْدَمٍ؟ قَالَ:" حَرٌّ يَكُونُ بَيْنَ الْجِلْدِ وَالْعَظْمِ يَمُصُّ الدَّمَ وَيَأْكُلُ اللَّحْمَ" قَالَ: مَا اشْتَكَيْتُ قَطُّ!! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا"، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْرِجُوهُ عَنِّي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ: صَدُوقٌ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: صَدُوقٌ وَهُوَ مِمَّنْ لَمْ يَتَعَمَّدِ الْكَذِبَ وَلَهُ أَحَادِيثُ صَالِحَةٌ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں اُم ملدم آخری مرتبہ کب ہوا تھا؟ اس نے دریافت کیا: ام ملدم کیا ہوتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک تپش جو جلد اور ہڈیوں کے درمیان ہوتی ہے، اور خون چوس لیتی ہے، اور گوشت کو کھا لیتی ہے اس نے کہا: مجھے یہ بیماری کبھی لاحق نہیں ہوئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ جہنمی کو دیکھے اُسے اس شخص کو دیکھ لینا چاہیے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے میرے پاس سے لے جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر ہے، عمرو بن علی بیان کرتے ہیں: یہ صدوق اور منکر الحدیث ہے۔ ابن عدی کہتے ہیں: یہ صدوق ہے یہ ان افراد میں سے ایک ہے، جو جان بوجھ کر غلط بیانی نہیں کرتے ہیں اس کے حوالے سے صالح احادیث منقول ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3754]

7. بَابُ مَا اخْتَلَجَ عِرْقٌ إِلَّا بِذَنْبٍ 3755 عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا اخْتَلَجَ عِرْقٌ وَلَا عَيْنٌ إِلَّا بِذَنْبٍ، وَمَا يَغْفِرُ اللَّهُ أَكْثَرُ " .
کسی رگ میں اختلاج، کسی گناہ ہی کی وجہ سے ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3755
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اخْتَلَجَ عِرْقٌ وَلَا عَيْنٌ إِلَّا بِذَنْبٍ، وَمَا يَغْفِرُ اللَّهُ أَكْثَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ بَهْرَامَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مُرْجِئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَفِيهِ الصَّلْتُ بْنُ بَهْرَامَ وَهُوَ ثِقَةٌ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ مُرْجِئًا.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی رگ، یا آنکھ خرابی کا شکار کسی گناہ کی وجہ سے ہی ہوتی ہے، اور اللہ تعالیٰ جو مغفرت کرتا ہے وہ زیادہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن بہرام ہے وہ ثقہ ہے، تاہم وہ مرجئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3755]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صلت بن بہرام ہے وہ ثقہ ہے، تاہم وہ مرجئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3755]
تخریج الحدیث: «المعجم الصغير للطبراني، من اسمه محمد 1049»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
8. بَابُ إِظْهَارِ الْمَرِيضِ مَرَضَهُ .
بیمار کا، اپنی بیماری کا اظہار کرنا
حدیث نمبر: 3756
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: إِذَا اشْتَكَى عَبْدِي فَأَظْهَرَ الْمَرَضَ مِنْ قَبْلِ ثَلَاثٍ فَقَدْ شَكَانِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ بیمار ہو، اور تین دن سے پہلے بیماری کا اظہار کر دے تو گویا اس نے مجھ سے شکایت کی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر عمری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3756]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ بن عمر عمری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3756]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 879»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً