الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي النَّوْحِ .
نوحہ کرنا
حدیث نمبر: 4027
وَعَنِ الْحَسَنِ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أُغْمِيَ عَلَيْهِ، فَجَعَلَتْ أُخْتُهُ تَقُولُ: وَاجَبَلَاهْ أَوْ كَلِمَةً أُخْرَى، فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ: مَا زِلْتِ مُؤْذِيَةً لِي مُنْذُ الْيَوْمِ، قَالَتْ: لَقَدْ كَانَ يَعِزُّ عَلَيَّ أَنْ أُوذِيَكَ! قَالَ: مَا زَالَ مَلَكٌ شَدِيدُ الِانْتِهَارِ كُلَّمَا قُلْتِ: وَاكَذَا قَالَ: وَكَذَا أَنْتَ؟ فَأَقُولُ: لَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْحَسَنُ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ پر بے ہوشی طاری ہوئی تو ان کی بہن نے یہ کہنا شروع کر دیا: ہائے پہاڑ یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ کہا: جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے فرمایا: آج تم مجھے مسلسل اذیت پہنچا رہی ہو اس خاتون نے کہا: مجھ کو غم لاحق ہو، اگر میں آپ کو اذیت پہنچاؤں تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک فرشتہ جو زبردست ڈانٹ پھٹک کرنے والا تھا جب بھی تم کہتی تھی یہ ایسا ہے، تو وہ فرشتہ مسلسل یہ کہتا تھا کیا تم ایسے ہو، تو میں کہتا تھا جی نہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ حسن بصری نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4027]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ حسن بصری نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (35/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4028
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ نُوحٍ قَالَ: أَدْرَكْتُ عَجُوزًا لَنَا كَانَتْ فِيمَنْ بَايَعَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: فَأَتَيْنَاهُ يَوْمًا فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا تَنُحْنَ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
مصعب بن نوح بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی ایک بوڑھی خاتون کو پایا جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی تھی وہ بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ ہم (خواتین) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ نے ہم سے یہ عہد لیا کہ تم نوحہ نہیں کرو گی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4028]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4028]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4029
وَعَنْ سَمُرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِمَا نِيحَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَبْدِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میت کو اس چیز کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے، جو اس پر نوحہ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4029]
یہ روایت امام بزار نے اور امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ابراہیم عبدی ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4029]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27704»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4030
وَعَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَانَ الْكَافِرُ مِنْ كُفَّارِ قُرَيْشٍ يَمُوتُ فَيَبْكِيهِ أَهْلُهُ فَيَقُولُونَ: الْمُطْعِمُ الْجِفَانَ الْمُقَاتِلُ الَّذِي.. فَيَزِيدُهُ اللَّهُ عَذَابًا بِمَا يَقُولُونَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کفار قریش میں سے ایک کافر مر گیا اس کے اہل خانہ اس پر رو رہے تھے، اور یہ کہہ رہے تھے کھانا کھلانے والا جو ہنڈیاں کھلاتا تھا اور لڑائی کرنے والا جو ایسا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے کہی ہوئی بات کی وجہ سے اس کے عذاب میں اضافہ کر دیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4030]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4030]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23852»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
66. بَابٌ فِيمَا يُقَالُ فِي الْمَيِّتِ مِمَّا فِيهِ .
میت کے بارے میں کیا کہا جائے؟ اس چیز میں سے جو اس میں پائی جاتی ہے
حدیث نمبر: 4031
عَنْ أُمِّ عَبَّاسٍ قَالَتْ: جَعَلَتْ أُمُّ سَعْدٍ تَقُولُ: وَيْلَ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا صَرَامَةً وَجِدًّا" فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزِيدِينَ عَلَى هَذَا، لَا تَزِيدِينَ عَلَى هَذَا، وَكَانَ وَاللَّهِ مَا عَلِمْتُ حَازِمًا فِي أَمْرِ اللَّهِ، قَوِيًّا فِي أَمْرِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُسْلِمٌ الْمُلَائِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام عباس بیان کرتی ہیں: سیدہ ام سعد نے یہ کہنا شروع کیا: ام سعد کے لئے بربادی ہے، سعد بہادر اور مضبوط تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس سے زیادہ نہ کہنا، تم اس سے زیادہ نہ کہنا، اللہ کی قسم! میں یہ جانتا ہوں کہ وہ اللہ کے معاملے میں احتیاط کرنے والا تھا اور اللہ کے معاملے میں قوی تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4031]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم ملائی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4031]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5328»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4032
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ; قَالَتْ أُمُّ سَعْدٍ حِينَ احْتُمِلَ نَعْشُهُ وَهِيَ تَبْكِيهِ: وَيْلَ أُمِّ سَعْدٍ سَعْدًا صَرَامَةً وِجِدًّا، وَسَيِّدًا سُدَّ بِهِ مَسَدًّا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ بَاكِيَةٍ تَكْذِبُ إِلَّا بَاكِيَةَ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ".
انہوں نے یہ روایت محمد بن اسحاق کے حوالے سے نقل کی ہے: وہ یہ کہتے ہیں: جب اُن کی لاش کو اٹھایا گیا، تو ام سعد نے روتے ہوئے یہ کہا: ام سعد کے لئے بربادی ہے، سعد بہادر اور مضبوط تھا اور سردار تھا، جس کے ذریعے بچاؤ کیا جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر رونے والی جھوٹ بولتی ہے، البتہ سعد پر رونے والی کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4032]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4033
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَ بَنِي مَخْزُومٍ قَدْ أَقَمْنَ مَأْتَمَهُنَّ عَلَى الْوَلِيدِ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، فَأَذِنَ لَهَا، فَقَالَتْ وَهِيَ تَبْكِيهِ:"
أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ [ الْوَلِيدِ بْنَ ] الْمُغِيرَةِ أَبْكِي الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخَا الْعَشِيرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ثَابِتٌ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بنو مخزوم کی خواتین ولید بن ولید بن مغیرہ پر ماتم کرنے کے لئے تیار ہوئی ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے روتے ہوئے یہ شعر کہا: ”میں ولید بن ولید بن مغیرہ پر رو رہی ہوں، میں ولید بن ولید پر رو رہی ہوں، جو خاندان کا بھائی (یعنی ایک اہم فرد) تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4033]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ثابت ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (991)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6749، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 951»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
67. بَابٌ فِيمَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَغَيْرِ ذَلِكَ .
جو شخص گال پیٹے، یا اس کے علاوہ کرے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 4034
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ، وَشَقَّ الْجُيُوبَ، وَدَعَا بِدَعْوَى الْجَاهِلِيَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو (مصیبت کے وقت) گال پیٹتا ہے، یا گریبان پھاڑ دیتا ہے، یا زمانہ جاہلیت کی طرح چیخ و پکار کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، اور اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4034]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3979»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4035
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مِنْ حَلَقَ وَلَا سَلَقَ وَلَا خَرَقَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى أَيْضًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو (مصیبت کے وقت) سر مونڈ لے یا بلند آواز میں چیخ و پکار کرے، یا (کپڑے کو) پھاڑ دے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4035]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4035]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (2133) اخرجه الامام البزار فى المسند (801)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4036
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ خَرَجَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ فَقَالَ:" يَا مُعَاذُ إِنَّكَ عَسَى أَنْ لَا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا فَتَمُرُّ بِقَبْرِي وَمَسْجِدِي"، فَبَكَى مُعَاذٌ جَشَعًا لِفِرَاقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ، فَإِنَّ الْبُكَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ نکلے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اس وقت سوار تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا: اے معاذ عنقریب اس سال کے بعد تم میرے ساتھ ملاقات نہیں کرو گے تمہارا گزر میری قبر کے پاس سے ہو گا میری مسجد کے پاس سے ہو گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کے غم میں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رونے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ! تم نہ روؤ رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4036]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4036]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21547، وأخرجه مسند البزار برقم: 2647»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح