الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
118. بَابُ زِيَارَةِ الْقُبُورِ .
قبروں کی زیارت کرنا
حدیث نمبر: 4307
وَعَنْ ثَوْبَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، وَاجْعَلُوا زِيَارَتَكُمْ لَهَا صَلَاةً عَلَيْهِمْ، وَاسْتِغْفَارًا لَهُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ فَكُلُوا مِنْهَا وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَمَّا يُنْبَذُ فِي الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ فَانْتَبِذُوا وَانْتَفِعُوا بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ رَبِيعَةَ الرَّحْبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو اور اپنی ان کی زیارت کو ان لوگوں کے لئے رحمت اور ان لوگوں کے دعائے استغفار بناؤ اور میں نے تمہیں تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا اب تم اسے کھا بھی لو اور ذخیرہ بھی کرو اور میں نے تمہیں اس چیز سے منع کیا تھا جو دباء یا حنتم یا نقیر میں نبیذ تیار کی جاتی ہے اب تم (ان برتنوں میں) نبیذ تیار کر لو اور ان کے ذریعے نفع حاصل کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4307]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ربیعہ رحبی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4307]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1419)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1419»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4308
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ثَلَاثٌ نَهَيْتُكُمْ عَنْهَا: زِيَارَةُ الْقُبُورِ، وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ، وَنَبْذٌ فِي الْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ، أَلَا فَزُورُوا إِخْوَانَكُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، فَإِنَّ فِيهِمْ عِبْرَةً، أَلَا وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا مِنْهَا وَادَّخِرُوا، أَلَا وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، أَلَا وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزوں سے میں نے تمہیں منع کیا تھا قبروں کی زیارت کرنے سے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے اور مزفت نقیر اور حنتم میں نبیذ تیار کرنے سے، خبردار! اب تم اپنے بھائیوں کی (قبروں کی) زیارت کرو اور ان پر سلام بھیجو کیونکہ اس میں عبرت پائی جاتی ہے خبردار اب تم قربانی کا گوشت کھاؤ بھی اور ذخیرہ بھی کرو خبردار ہر نشہ آور چیز خمر ہے، اور خبردار ہر خمر حرام ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں عبدالجبار کے حوالے سے
یہ روایت صرف محمد بن ابوخصیب نے نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4308]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5205»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4309
وَعَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى أَهْلِ الْبَقِيعِ، فَصَلَّى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلًا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْوَفَاءِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُطَوَّلًا، وَيَأْتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ فِي الْوَفَاءِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
سیدنا ابومویہبہ رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حکم دیا گیا کہ آپ اہل بقیع کے لئے دعائے رحمت کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے وقت تین مرتبہ ان کے لئے دعائے رحمت کی۔
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو یہ روایت علامات نبوۃ سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4309]
یہ روایت امام أحمد نے طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو یہ روایت علامات نبوۃ سے متعلق باب میں مکمل روایت کے طور پر آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4309]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (346/22) اخرجه الامام احمد فى المسند *(489488/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15566»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4310
وَلَفْظُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، انْطَلِقْ، فَإِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَسْتَغْفِرَ لِأَهْلِ الْبَقِيعِ". فَانْطَلَقْتُ، فَلَمَّا أَتَى الْبَقِيعَ قَالَ:" السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْمَقَابِرِ، لِيَهْنِ لَكُمْ مَا أَصْبَحْتُمْ فِيهِ بِمَا أَصْبَحَ النَّاسُ فِيهِ، لَوْ تَدْرُونَ مَا نَجَّاكُمُ اللَّهُ مِنْهُ، أَقْبَلَتِ الْفِتَنُ".
وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ كِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارِ كِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
امام بزار نے اس روایت کے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت ان کے پاس تشریف لائے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے ابومویہبہ! تم چلو مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اہل بقیع کے لئے دعائے مغفرت کروں“۔ میں چل پڑا جب آپ بقیع تشریف لائے تو آپ نے یہ دعا کی: ”اے قبرستان والو! تم پر سلام ہو لوگ جس حالت میں ہیں اور اس کے مقابلے میں تم جس حالت میں ہو تمہیں مبارک ہو کاش تم لوگ یہ بات جان لو کہ اللہ تعالی نے تمہیں کس چیز سے نجات عطا کی ہے کیونکہ فتنے آ رہے ہیں“۔ امام أحمد اور امام بزار دونوں کی سند کے راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4310]
تخریج الحدیث: «. اخرجه الامام البزار فى المسند (863)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4311
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَذْهَبُ إِلَى الْحَيَّانِ مَاشِيًا، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ: وَيَرْجِعُ مَاشِيًا، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَزَادَ فِيهِ: وَيَرْجِعُ مَاشِيًا، وَفِي إِسْنَادِهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پیدل حیان کی طرف تشریف لے جاتے تھے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی آپ کے ساتھ ہوتے تھے (یا سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی ایسا کیا کرتے تھے۔)
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”اور آپ پیدل واپس آتے تھے“ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4311]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13382) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (116 مجمع البحرين)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13382، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2888»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4312
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ زَارَ قَبْرَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدِهِمَا كُلَّ جُمُعَةٍ غُفِرَ لَهُ وَكُتِبَ بَرًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ہر جمعہ کے دن اپنے ماں باپ یا ان دونوں میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کرتا ہے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے اسے نیک نوٹ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4312]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4312]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (955)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6110، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 916»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4313
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: الْخُرُوجُ إِلَى الْحَيَّانِ فِي الْعِيدَيْنِ مِنَ السُّنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عیدین کے موقع پر قبرستان جانا سنت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4313]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4313]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4314
وَعَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ - يَعْنِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ - بِالْحُبَشِيِّ، فَلَمَّا حَجَّتْ عَائِشَةُ أَتَتْ قَبْرَهُ فَقَالَتْ:
وَكُنَّا كَنَدْمَانَيْ جَذِيمَةَ حِقْبَةً مِنَ الدَّهْرِ حَتَّى قِيلَ لَنْ يَتَصَدَّعَا فَلَمَّا تَفَرَّقْنَا كَأَنِّي وَمَالِكًا
لِطُولِ اجْتِمَاعٍ لَمْ نَبِتْ لَيْلَةً مَعَا أَمَا وَاللَّهِ لَوْ شَهِدْتُكَ مَا زُرْتُكَ وَلَدَفَنْتُكَ حَيْثُ مِتَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

ابن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کا حبشی میں انتقال ہو گیا تو جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا حج کے لئے جا رہی تھیں تو ان کی قبر پر آئیں اور بولیں: ”ہم جزیمہ کے دو ساتھیوں کی طرح ایک عرصے تک ایک ساتھ رہے یہاں تک کہ یہ کہا: گیا کہ یہ دونوں جدا نہیں ہوں گے اور جب ہم جدا ہوئے تو میں اور مالک طویل عرصہ ساتھ رہنے کے حوالے سے یوں تھے کہ جیسے ہم نے ایک رات بھی ساتھ نہیں گزاری“۔ اللہ کی قسم! اگر میں تمہارے پاس موجود ہوتی، تو میں تمہاری قبر کی زیارت کو نہ آتی اور تمہیں وہیں دفن کرتی، جہاں تمہارا انتقال ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4314]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4314]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
119. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا زَارَ الْقُبُورَ .
جب آدمی قبر کی زیارت کرے تو کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 4315
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْبَقِيعِ - بَقِيعِ الْغَرْقَدِ - فَقَالَ:" السَّلَامُ عَلَى أَهْلِ الدِّيَارِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَالْمُؤْمِنِينَ، وَرَحِمَ اللَّهُ الْمُسْتَقْدِمِينَ، وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَاحِقُونَ". - يَعْنِي: بِكُمْ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ غَالِبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع یعنی بقیع غرقد کی طرف تشریف لے گئے اور یہ پڑھا: ”اے مسلمانوں اور مومنوں کے علاقے والو! تم پر سلام ہو اللہ تعالیٰ پہلے چلے جانے والوں پر رحم کرے اگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی آ ملیں گئے“۔ راوی کہتے ہیں: یعنی تم لوگوں سے آ ملیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4315]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی غالب بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4315]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (864)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5886»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4316
وَعَنْهُ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مُصْعَبِ بْنِ عُمَيْرٍ حِينَ رَجَعَ مِنْ أُحُدٍ فَوَقَفَ عَلَيْهِ وَعَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ:" أَشْهَدُ أَنَّكُمْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ اللَّهِ، فَزُورُوهُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُسَلِّمُ عَلَيْهِمْ أَحَدٌ إِلَّا رَدُّوا عَلَيْهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے پاس سے ہوا جب آپ اُحد سے واپس تشریف لا رہے تھے۔ آپ ان کے اور ان کے ساتھیوں (کی قبروں کے پاس) ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زندہ ہو“ (پھر آپ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا:) تم ان کی (قبروں کی) زیارت کرو اور ان پر سلام بھیجو قسم ہے اس ذات کی جس کے دست قدرت میں میری جان ہے قیامت کے دن تک جو شخص بھی ان پر سلام بھیجے گا یہ جواب دیتے رہیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4316]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4316]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3712»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف