🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابٌ فِي شُهُورِ الْبَرَكَةِ وَفَضْلِ شَهْرِ رَمَضَانَ .
برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4781
وَعَنِ [ ابْنِ ] مَسْعُودٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ يَقُولُ - وَقَدْ أَهَلَّ رَمَضَانُ -:" لَوْ يَعْلَمُ الْعِبَادُ مَا فِي رَمَضَانَ لَتَمَنَّتْ أُمَّتِي أَنْ تَكُونَ السَّنَةُ كُلُّهَا رَمَضَانَ" فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ: حَدِّثْنَا بِهِ! قَالَ:" إِنَّ الْجَنَّةَ تُزَيَّنُ لِرَمَضَانَ مِنْ رَأْسِ الْحَوْلِ إِلَى الْحَوْلِ، حَتَّى إِذَا كَانَ أَوَّلُ يَوْمِ رَمَضَانَ هَبَّتْ رِيحٌ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ فَصَفَّقَتْ وَرَقُ الْجَنَّةِ، فَنَظَرَ الْحُورُ الْعِينُ إِلَى ذَلِكَ فَقُلْنَ: يَا رَبِّ، اجْعَلْ لَنَا مِنْ عِبَادِكَ فِي هَذَا الشَّهْرِ أَزْوَاجًا تَقَرُّ أَعْيُنُنَا بِهِمْ وَتَقَرُّ أَعْيُنُهُمْ بِنَا، فَمَا مِنْ عَبْدٍ يَصُومُ رَمَضَانَ إِلَّا زُوِّجَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ فِي خَيْمَةٍ مِنْ دُرَّةٍ مُجَوَّفَةٍ مِمَّا نَعَتَ اللَّهُ: (حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ) عَلَى كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ سَبْعُونَ حُلَّةً لَيْسَ فِيهَا حُلَّةٌ عَلَى لَوْنِ الْأُخْرَى، وَتُعْطَى سَبْعِينَ لَوْنًا مِنَ الطِّيبِ لَيْسَ مِنْهَا لَوْنٌ عَلَى رِيحِ الْآخَرِ، لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ سَبْعُونَ سَرِيرًا مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ مُوَشَّحَةٍ بِالدُّرِّ، عَلَى كُلِّ سَرِيرٍ سَبْعُونَ فِرَاشًا بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ، وَفَوْقَ السَّبْعِينَ فِرَاشًا سَبْعُونَ أَرِيكَةً، لِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ سَبْعُونَ أَلْفَ وَصِيفَةٍ لِحَاجَاتِهَا، وَسَبْعُونَ أَلْفَ وَصَيْفٍ مَعَ كُلِّ وَصَيْفٍ صَحْفَةٌ مَنْ ذَهَبٍ فِيهَا لَوْنُ طَعَامٍ يَجِدُ لِآخَرِ لُقْمَةٍ مِنْهُ لَذَّةً لَا يَجِدُ لِأَوَّلِهِ، وَيُعْطَى زَوْجُهَا مِثْلَ ذَلِكَ عَلَى سَرِيرٍ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ عَلَيْهِ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ مُوَشَّحٍ بِيَاقُوتٍ أَحْمَرَ، هَذَا لِكُلِّ يَوْمٍ صَامَ رَمَضَانَ سِوَى مَا عَمِلَ مِنَ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اس وقت رمضان کا چاند نظر آ گیا تھا آپ نے فرمایا: ”اگر بندوں کو یہ پتہ چل جائے کہ رمضان میں (کیا اجر و ثواب اور فضیلت) ہوتی ہے، تو میری امت یہ آرزو کرے کہ پورا سال رمضان رہے خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے عرض کی: آپ ہمیں اس کے بارے میں بتائیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رمضان کے لئے جنت سال کے آغاز سے لے کے اگلے سال تک آراستہ ہوتی رہتی ہے یہاں تک کہ جب رمضان کا پہلا دن آتا ہے، تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے، جس کی وجہ سے جنت کے پتے ملتے ہیں حورعین ان کی طرف دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں: اے ہمارے پروردگار! اس مہینے میں تو اپنے بندوں میں سے ہمارے لئے شوہر مقرر کر دے جن کے ذریعے آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ہمارے ذریعے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو جو بھی بندہ رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کی شادی حورعین سے تعلق رکھنے والی ایک بیوی کے ساتھ کر دی جاتی ہے، جو کھوکھلے موتی سے بنے ہوئے خیمے کے اندر موجود ہوتی ہے، جس کی صفت اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں بیان کی ہے: ”وہ حوریں جو خیموں میں پردہ نشین ہیں“۔ ان میں سے ہر ایک نے ستر حلے پہنے ہوئے ہوتے ہیں جن میں سے کسی ایک حلے کا رنگ دوسرے سے ملتا نہیں ہے، اور اسے ستر مختلف قسم کی خوشبو دی گئی ہوتی ہے کہ ایک خوشبو کسی دوسری سے نہیں ملتی ہے، ان میں سے ہر ایک عورت کے لئے ستر پلنگ ہوتے ہیں جو سرخ یاقوت سے بنے ہوتے ہیں اور قیمتی پتھروں سے آراستہ ہوتے ہیں ہر پلنگ پر ستر پچھونے ہوتے ہیں جن کا استر، استبرق کا ہوتا ہے، اور ستر بچھونوں کے اوپر ستر تکیے ہوتے ہیں ان میں سے ہر عورت کے ستر ہزار ملازمین ہوتے ہیں جو اس کے کام کاج کے لئے مخصوص ہوتے ہیں اور ستر ہزار ملازمین میں سے ہر ایک ملازم کے پاس سونے کا بنا ہوا پیالہ ہوتا ہے، جن میں سے ہر ایک میں مختلف قسم کا کھانا ہوتا ہے، اور وہ ایسا ہوتا ہے کہ آدمی اس کے آخری (یا دوسرے) لقے میں وہ لذت پاتا ہے، جو اس سے پہلے میں نہیں ملی ہوتی اور اس کے شوہر کو بھی سرخ یاقوت کے پلنگ دیے جاتے ہیں اور اس کے شوہر کو سونے کے بنے ہوئے کنگن پہنائے جائیں گے جو سرخ یاقوت سے سجے ہوئے ہوں گے اور ایسا اس شخص کے لئے رمضان کے ہر اس دن کے بدلے میں ہوتا ہے، جس میں اس نے روزہ رکھا ہو، اس کے علاوہ جو اس نے نیکیاں کی ہوں گی وہ اس کے علاوہ ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4781]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5273)، أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1886، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1010، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2199»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4782
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْغِفَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ - وَقَدْ أَهَلَّ شَهْرُ رَمَضَانَ -:" لَوْ يَعْلَمُ الْعِبَادُ مَا فِي شَهْرِ رَمَضَانَ لَتَمَنَّى الْعِبَادُ أَنْ يَكُونَ شَهْرُ رَمَضَانَ سَنَةً". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنَا! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَتُزَيَّنُ لِشَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ رَأْسِ الْحَوْلِ إِلَى رَأْسِ الْحَوْلِ، حَتَّى إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ هَبَّتْ رِيحٌ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ فَصَفَّقَتْ وَرَقُ الْجَنَّةِ فَنَظَرَتِ الْحُورُ الْعِينُ إِلَى ذَلِكَ فَقُلْنَ: يَا رَبِّ، اجْعَلْ لَنَا مِنْ عِبَادِكَ فِي هَذَا الشَّهْرِ أَزْوَاجًا تَقَرُّ أَعْيُنُنَا بِهِمْ وَتَقَرُّ أَعْيُنُهُمْ بِنَا، وَمَا مِنْ عَبْدٍ صَامَ شَهْرَ رَمَضَانَ إِلَّا زَوَّجَهُ اللَّهُ زَوْجَةً فِي كُلِّ يَوْمٍ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ فِي خَيْمَةٍ مِنْ دُرَّةٍ مُجَوَّفَةٍ مِمَّا نَعَتَ اللَّهَ بِهِ الْحُورَ الْعِينَ الْمَقْصُورَاتِ فِي الْخِيَامِ، عَلَى كُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ سَبْعُونَ حُلَّةً لَيْسَ مِنْهَا حُلَّةٌ عَلَى لَوْنِ الْأُخْرَى، وَتُعْطَى سَبْعِينَ لَوْنًا مِنَ الطِّيبِ لَيْسَ مِنْهُنَّ لَوْنٌ يُشْبِهُ الْآخَرَ، وَكُلُّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ عَلَى سَرِيرٍ مِنْ يَاقُوتٍ مُوَشَّحٍ بِالدُّرِّ، عَلَى سَبْعِينَ فِرَاشًا بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ، وَفَوْقَ السَّبْعِينَ فِرَاشًا سَبْعُونَ أَرِيكَةً، وَلِكُلِّ امْرَأَةٍ مِنْهُنَّ سَبْعُونَ وَصِيفًا لِخِدْمَتِهَا، وَسَبْعُونَ لِلُقْيِهَا زَوْجَهَا، مَعَ كُلِّ وَصَيْفٍ صَحْفَةٌ مِنْ ذَهَبٍ فِيهَا لَوْنٌ مِنَ الطَّعَامِ يَجِدُ لِآخِرِهِ مِنَ اللَّذَّةِ مِثْلَ الَّذِي لِأَوَّلِهِ، وَيُعْطَى زَوْجُهَا مِثْلَ ذَلِكَ عَلَى سَرِيرٍ مِنْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ عَلَيْهِ سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ مُوَشَّحٍ بِالْيَاقُوتِ الْأَحْمَرِ، هَذَا لِكُلِّ يَوْمٍ صَامَهُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، سِوَى مَا عَمِلَ مِنَ الْحَسَنَاتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْهَيَّاجُ بْنُ بِسْطَامٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومسعود غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: اس وقت رمضان کا چاند نظر آ گیا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اگر بندوں کو پتہ چل جائے کہ رمضان کے مہینے میں (کیا اجر و ثواب اور نعمتیں) حاصل ہوتے ہیں تو بندے یہ آرزوں کریں کہ پورا سال رمضان رہے خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت رمضان کے لئے مہینے کے لئے سال کے آغاز سے لے کر اگلے سال کے آغاز تک آراستہ ہوتی رہتی ہے یہاں تک کہ جب (رمضان کی) پہلی رات آتی ہے، تو عرش کے نیچے سے ایک ہوا چلتی ہے، جس سے جنت کے پتے ہلنے لگتے ہیں حورعین ان کی طرف دیکھتی ہیں اور کہتی ہیں: اے ہمارے پروردگار اس مہینے میں تو اپنے بندوں میں سے ہمارے لئے ایسے شوہر مقرر کر دے کہ ان کے ذریعے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ہمارے ذریعے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) جو بھی بندہ رمضان کے مہینے کے روزے رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ ہر دن کے بدلے میں اس کی شادی ایک زوجہ کے ساتھ کروا دیتا ہے، جس کا تعلق حورعین کے ساتھ ہوتا ہے، اور وہ کھوکھلے موتی کے بنے ہوئے خیمے میں رہتی ہے، جس کی صفت اللہ تعالیٰ نے یوں بیان کی ہے: ”وہ حورعین ہیں جو خیموں میں پردہ نشین ہیں“۔ ان میں سے ہر ایک عورت نے ستر حلے پہنے ہوئے ہوتے ہیں جن میں سے ہر حلے کا رنگ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے، اور اس عورت کو ستر مختلف قسم کی خوشبوئیں دی گئی ہوتی ہیں جن میں سے ہر ایک کی خوشبو دوسری سے مختلف ہوتی ہے، ان میں سے ہر ایک عورت یاقوت کے بنے ہوئے پلنگ پر موجود ہوتی ہے، جو قیمتی پتھروں سے آراستہ ہوتا ہے، اور اس پر ستر بچھونے ہوتے ہیں جن کا استر، استبرق کا ہوتا ہے، اور ان ستر بچھونوں پر ستر تکیہ ہوتے ہیں ان میں سے ہر ایک عورت کے ستر ملازمین ہوتے ہیں جو اس کی خدمت کے لئے مخصوص ہیں اور ستر اس کے شوہر کی خدمت کے لئے مخصوص ہوتے ہیں ان میں سے ہر ایک ملازم کے پاس سونے کا پیالہ ہوتا ہے، جس میں مختلف قسم کے کھانے موجود ہوتے ہیں اس کے آخری لقمے میں بھی وہی لذت آتی ہے جو پہلے لقمے میں آتی ہے اس کے شوہر کو بھی اس کی مانند سرخ یاقوت سے بنا ہوا پلنگ دیا جائے گا، اور اسے سونے کے بنے ہوئے کنگن پہنائے جائیں گے جو سرخ یاقوت سے آراستہ ہوں گے ایسا ہر اس دن میں ہوتا ہے کہ رمضان کے مہینے کے جس دن میں آدمی نے روزہ رکھا ہو اس نے اس کے علاوہ جو نیکیاں کی ہوں ان کا اجر مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4782]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (388/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4783
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا وَحَضَرَ رَمَضَانَ:" أَتَاكُمْ رَمَضَانُ، شَهْرُ بَرَكَةٍ يُغْنِيكُمُ اللَّهُ فِيهِ، فَيُنْزِلُ الرَّحْمَةَ وَيَحُطُّ الْخَطَايَا، وَيَسْتَجِيبُ فِيهِ الدُّعَاءَ، يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى تَنَافُسِكُمْ، وَيُبَاهِي بِكُمْ مَلَائِكَتَهُ، فَأَرُوا اللَّهَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خَيْرًا، فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ فِيهِ رَحْمَةَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس دن رمضان آ چکا تھا: ”تمہارے پاس رمضان آ چکا ہے جو برکت والا مہینہ ہے اللہ تعالیٰ اس میں تمہیں بے نیاز کر دے گا وہ رحمت کو نازل کرتا ہے، اور خطائیں مٹا دیتا ہے، اور اس مہینے میں دعا کو قبول کرتا ہے اللہ تعالیٰ تمہاری رغبت کی طرف دیکھتا ہے، اور فرشتوں کے سامنے تم لوگوں کے حوالے سے فخر کا اظہار کرتا ہے، تو تم لوگ اللہ تعالیٰ کو اپنی ذات کے حوالے سے بھلائی دکھاؤ کیونکہ وہ شخص بدنصیب ہے، جو اس میں اللہ کی رحمت سے محروم رہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوقیس ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4783]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4784
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْجَنَّةَ لَتُزَخْرَفُ لِرَمَضَانَ مِنْ رَأَسِ الْحَوْلِ إِلَى الْحَوْلِ الْمُقْبِلِ، فَإِذَا كَانَ أَوَّلُ يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ هَبَّتْ رِيحٌ مِنْ تَحْتِ الْعَرْشِ فَصَفَّقَتْ وَرَقُ الْجَنَّةِ، وَيَجِيءُ الْحُورُ الْعِينُ يَقُلْنَ: يَا رَبِّ، اجْعَلْ لَنَا مِنْ عِبَادِكَ أَزْوَاجًا تَقَرُّ بِهِمْ أَعْيُنُنَا، وَتَقَرُّ أَعْيُنُهُمْ بِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَلَانِسِيُّ ; وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت رمضان کے لئے سال کے آغاز سے لے کر اگلے سال تک آراستہ ہوتی رہتی ہے، جب رمضان کے مہینے کا پہلا دن آتا ہے، تو عرش کے نیچے سے ہوا چلتی ہے، جو جنت کے پتوں کو ہلاتی ہے پھر حورعین آتی ہیں اور یہ کہتی ہیں: اے ہمارے پروردگار! تو اپنے بندوں میں سے ہمارے لئے شوہر مقرر کر دے جن کے ذریعے ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور ہمارے ذریعے ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ولید قلانسی ہے، جسے امام ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4784]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6796»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4785
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَامَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُحْتَسِبًا كَانَ لَهُ بِصَوْمِهِ مَا لَوْ أَنَّ أَهْلَ الدُّنْيَا اجْتَمَعُوا مُنْذُ كَانَتِ الدُّنْيَا إِلَى أَنْ تَنْقَضِيَ لَأَوْسَعَهُمْ طَعَامًا وَشَرَابًا لَا يَطْلُبُ إِلَى أَهْلِ [ الْجَنَّةِ ] شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَلَانِسِيُّ ; وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے مہینے میں ایک روزہ رکھتا ہے، تو اس کے عوض میں وہ کچھ ملتا ہے کہ جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے لے کر اس دنیا کے ختم ہونے تک اگر تمام اہل دنیا اکٹھے ہو جائیں تو وہ ان سب کے کھانے پینے کا بندوبست کر سکتا ہے وہ اس سلسلے میں اہل جنت میں سے کسی سے کوئی چیز نہیں مانگے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید بن ولید قلانسی ہے، جسے ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11199)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11199»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4786
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صِيَامُ رَمَضَانَ إِلَى رَمَضَانَ كَفَّارَةُ مَا بَيْنَهُمَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قُرَيْظٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: يَرْوِي عَنْهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رمضان کے روزے اگلے رمضان تک کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قریظ ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے وہ فرماتے ہیں یحیی بن ایوب نے اس سے روایت نقل کی ہے، اور اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4786]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5445»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4787
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ:" إِنَّ أَبْوَابَ السَّمَاءِ تُفْتَحُ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ فَلَا تُغْلَقُ إِلَى آخِرِ لَيْلَةٍ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْوَانَ السُّدِّيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا: ”رمضان کے مہینے کی پہلی رات میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس کی آخری رات تک انہیں بند نہیں کیا جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مروان سدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (323)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 297»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4788
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" هَذَا رَمَضَانُ قَدْ جَاءَ، تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَتُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ، وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ، بُعْدًا لِمَرْءٍ أَدْرَكَ رَمَضَانَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ، إِذَا لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِيهِ فَمَتَى؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ رمضان آ گیا ہے اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور اس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور اس میں شیاطین کو بند کر دیا جاتا ہے، تو وہ شخص دور ہو جائے جو رمضان کا مہینہ پائے اور پھر اس کی مغفرت نہ ہو اگر اس کی مغفرت اس مہینے میں نہیں ہو گی تو پھر کب ہو گی؟“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4788]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7623، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2197/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ " .
برکت والے مہینوں اور رمضان کے مہینے کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4789
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجِنَانِ كُلُّهَا، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَغْلِقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب رمضان کا مہینہ آتا ہے، تو جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ بند نہیں کیا جاتا اور جہنم کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی بھی دروازہ کھولا نہیں جاتا اور سرکش شیاطین کو پابند سلاسل کر دیا جاتا ہے، اور ہر افطاری کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزاد ہونے والے کچھ لوگ ہوتے ہیں جنہیں وہ جہنم سے آزاد کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4789]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8135»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4790
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سُبْحَانَ اللَّهِ مَاذَا اسْتَقْبَلَكُمْ؟ وَمَاذَا تَسْتَقْبِلُونَ؟" ثَلَاثًا. قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: أَوَحْيٌ نَزَلَ أَمْ عَدُوٌ حَضَرَ؟ قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ لِكُلِّ أَهْلِ هَذِهِ الْقِبْلَةِ". قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يَهُزُّ رَأْسَهُ: بَخٍ بَخٍ.
فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كَأَنَّهُ ضَاقَ صَدْرُكَ؟". قَالَ: لَا وَلَكِنْ ذَكَرْتُ الْمُنَافِقَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْمُنَافِقُ كَافِرٌ، وَلَيْسَ لِكَافِرٍ فِي ذَلِكَ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَلَفٌ أَبُو الرَّبِيعِ ; وَلَمْ أَجِدْ لَهُ رَاوٍ غَيْرَ عَمْرِو بْنِ حَمْزَةَ كَمَا ذَكَرَ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے کیا چیز تمہارے سامنے آ رہی ہے، اور تم کس چیز کا استقبال کرنے لگے ہو؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا کوئی وحی نازل ہوئی ہے، یا دشمن آنے والا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ رمضان کے مہینے کی پہلی رات میں اس قبلہ والے تمام افراد کی مغفرت کر دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ایک صاحب جو آپ کے پاس موجود تھے انہوں نے سر کو ہلاتے ہوئے کہا: بہت خوب بہت خوب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شاید تم کسی پریشانی کا شکار ہوئے ہو اس نے عرض کی: جی نہیں، لیکن مجھے ایک منافق کا خیال آ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: منافق کافر ہوتا ہے، اور کافر کو اس میں سے کچھ نہیں ملتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف ابوربیع ہے میں نے عمرو بن حمزہ کے علاوہ اور کسی کو اس سے روایت نقل کرتے ہوئے نہیں پایا ہے جیسا کہ یہ بات ابن ابوحاتم نے ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4790]
تخریج الحدیث: «أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1008، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2197/2»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں