🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابٌ فِيمَنْ رَمَى الصَّيْدَ فَغَابَ عَنْهُ .
جو شخص جانور کو تیر مارے اور جانور کا کچھ حصہ اس سے الگ ہو جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6019
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ يَكْرَهُ إِذَا بَاتَ الصَّيْدُ عَنْ صَاحِبِهِ لَيْلَةً أَنْ يَأْكُلَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ جب کوئی شکار رات بھر اپنے ساتھی سے الگ رہے، تو اسے کھایا جائے (یعنی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اسے مکروہ سمجھتے تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6019]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11970)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ صَيْدِ الْكَلْبِ .
کتے کا شکار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6020
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ فَأَكَلَ الصَّيْدَ فَلَا تَأْكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى نَفْسِهِ، وَإِذَا أَرْسَلْتَهُ فَقَتَلَ، وَلَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ، فَإِنَّمَا أَمْسَكَ عَلَى صَاحِبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اپنے کتے کو چھوڑو اور وہ شکار کو کھا لے تو تم اس شکار کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے یہ شکار اپنے لئے کیا ہو گا، اور جب تم اسے چھوڑو اور وہ شکار کو مار دے اور اس نے خود اس میں سے نہ کھایا ہو، تو تم اس شکار کو کھا لو کیونکہ وہ شکار اس نے اپنے آقا کے لئے کیا ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6020]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2049)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2050»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6021
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي أُرْسِلُ كَلْبِي فَيُمْسِكُ؟ قَالَ:" إِنْ أَكَلَ فَلَا تَأْكُلْ، وَإِنْ لَمْ يَأْكُلْ فَكُلْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں اپنے کتے کو چھوڑتا ہوں وہ (شکار کو) پکڑ لیتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ (کتا، اس میں سے) کھا لیتا ہے، تو تم اس (شکار) کو نہ کھاؤ اگر وہ نہیں کھاتا تو تم (اس شکار) کھا لو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حماد بن شعیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6021]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1212)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5070»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ النَّهْيِ عَنْ صَبْرِ الدَّوَابِّ، وَالتَّمْثِيلِ بِهَا .
جانوروں کو باندھ کر مارنے، یا ان کا مثلہ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6022
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَّهُ نَهَى عَنِ الرَّمِيَّةِ: أَنْ تُرْمَى الدَّابَّةُ، ثُمَّ تُؤْكَلُ، وَلَكِنْ تُذْبَحُ، ثُمَّ يَرْمُوا إِنْ شَاءُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ نے رمیہ سے منع کیا ہے یعنی جانور کو تیر مارا جائے (یعنی اس نشانہ بازی کر کے اسے مار دیا جائے) اور پھر اس کو کھایا جائے بلکہ اسے ذبح کیا جائے گا پھر اگر وہ چاہے، تو تیر مار لے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6022]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (402/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8975، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8612»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6023
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَتَّخِذُوا شَيْئًا فِيهِ الرُّوحُ غَرَضًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ خَلَّادُ بْنُ بَزِيعٍ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کسی بھی ایسی چیز کو نشانہ نہ بناؤ جس میں روح موجود ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خلاد بن بزیع ہے کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کی توثیق کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6023]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1219)، أخرجه مسند البزار برقم: 2254»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6024
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ تُصْبَرَ الْبَهِيمَةُ، وَأَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُهَا إِذَا صُبِرَتْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ خَلَّادُ بْنُ يَزِيدَ، كَذَا سَمَّاهُ، وَصَوَابُهُ خَلَّادُ بْنُ بَزِيعٍ كَمَا تَقَدَّمَ فِي الْحَدِيثِ قَبْلَهُ، وَلَمْ يَجْرَحْهُ أَحَدٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ جانوروں کو باندھ کر (ان پر نشانہ بازی کی جائے) اور جب انہیں باندھ کر (نشانہ بازی کر کے مارا جائے) تو اس کا گوشت کھانے (سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خلاد بن یزید ہے۔ انہوں نے اس کا یہ نام بیان کیا ہے لیکن درست یہ ہے کہ ان کا نام خلاد بن بزیع ہے جیسا کہ اس سے پہلے والی حدیث میں گزر چکا ہے کسی نے بھی اس پر جرح نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6024]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6960)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6960»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6025
وَعَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى نَفَرٍ مِنَ الْأَنْصَارِ يَرْمُونَ حَمَامَةً فَقَالَ:" لَا تَتَّخِذُوا الرُّوحَ غَرَضًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ انصار کے پاس سے ہوا جو ایک کبوتری پر تیراندازی کر رہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”کسی ذی روح چیز کو نشانہ نہ بناؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6025]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (385/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2103»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6026
وَعَنْ أَبِي صَالِحٍ الْحَنَفِيِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُرَاهُ ابْنَ عُمَرَ - قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَثَّلَ بِذِي رُوحٍ، ثُمَّ لَمْ يَتُبْ مَثَّلَ اللَّهُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوصالح حنفی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کے حوالے سے، میرا خیال ہے وہ صحابی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، ان کا یہ بیان نقل کیا ہے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ”جو شخص کسی ذی روح چیز کا مثلہ کرتا ہے اور پھر اس عملسے توبہ نہیں کرتا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس شخص کا مثلہ کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6026]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5661)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5628»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6027
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ - يَعْنِي أَبَاهُ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيْهِ أَطْمَارٌ فَقَالَ:" يَا عَوْفُ، أَلَيْسَ تُنْتِجُ إِبِلُكَ وَهِيَ صَحِيحَةٌ آذَانُهَا فَتَعْمِدُ إِلَى بَعْضِهَا فَتَجْدَعُهَا فَتَقُولُ: هَذِهِ بَحِيرَةٌ وَتَعْمِدُ إِلَى بَعْضِهَا [ فَتَشُقُّ آذَانَهَا ] فَتَقُولُ: هَذِهِ صُرُمٌ؟ فَلَا تَفْعَلْ. سَاعِدُ اللَّهِ أَشُدُّ مِنْ سَاعِدِكَ، وَمُوسَى اللَّهِ أَحُدُّ مِنْ مُوسَاكَ، كُلْ مَا آتَاكَ اللَّهُ حَلَالًا، وَلَا تُحَرِّمْ مِنْ مَالِكَ شَيْئًا" قَالَ لَهُ:" يَا عَوْفُ بْنَ مَالِكٍ، غُلَامُكَ الَّذِي يُطِيعُكَ وَيَتَّبِعُ أَمْرَكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ أَمْ غُلَامُكَ الَّذِي لَا يُطِيعُكَ، وَلَا يَتَّبِعُ أَمْرَكَ أَحَبُّ إِلَيْكَ؟" قَالَ: بَلْ غُلَامِيَ الَّذِي يُطِيعُنِي وَيَتَّبِعُ أَمْرِي. قَالَ:" فَكَذَلِكَ أَنْتُمْ عِنْدَ رَبِّكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَسَمَّاهُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَفِي السُّنَنِ بَعْضُهُ مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ نَضْلَةَ، أَبُو أَبِي الْمُلَيْحِ. وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
ابواحوض بیان کرتے ہیں: سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ یعنی راوی کے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے جسم پر چادریں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عوف کیا ایسا نہیں ہے کہ جب تمہاری اونٹنی بچے کو جنم دیتی ہے، تو اس بچے کے کان ٹھیک ہوتے ہیں اور پھر تم اس بچے کے پاس جا کر اس کے کان چیر دیتے ہو اور یہ کہتے ہو یہ بحیرہ ہے یا تم کسی بچے کے پاس جا کر اس کے کان شق کر دیتے ہو اور تم کہتے ہو یہ صرم ہے تم ایسا نہ کرو اللہ تعالیٰ کی کلائی تمہاری کلائی سے زیادہ مضبوط ہے اور اللہ تعالی کا استرا تمہارے استرے سے زیادہ تیز دھار والا ہے، جو چیز اللہ تعالیٰ نے تمہیں حلال کے طور پر عطا کی ہوئی ہے اسے کھا لو اور تم اپنے مال میں سے کسی چیز کو حرام نہ کرو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے عوف بن مالک تمہارا وہ غلام جو تمہاری فرمانبرداری کرتا ہے اور تمہارے حکم کی پیروی کرتا ہے وہ تمہارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو گا؟ یا تمہارا وہ غلام جو تمہاری فرمانبرداری بھی نہیں کرتا اور تمہارے حکم کی پیروی بھی نہیں کرتا وہ تمہارے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہو گا؟ تو سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں! بلکہ میرا وہ غلام جو میری فرمانبرداری کرتا ہے اور میرے حکم کی پیروی کرتا ہے (یقینا وہ زیادہ پسندیدہ ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے پروردگار کی بارگاہ میں تم لوگ بھی اسی طرح ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے اس حدیث میں صحابی کا نام سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کیا ہے: ”سنن“ میں اس روایت کا کچھ حصہ سیدنا مالک بن نضلہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کے طور پر مذکور ہے، جو ابوملیح نامی راوی کے والد ہیں امام طبرانی کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن مسعودی ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6027]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (280/19)، أخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3042»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابٌ فِيمَا قُطِعَ مِنَ الْبَهِيمَةِ وَهِيَ حَيَّةٌ .
جب زندہ جانور کے کسی حصے کو کاٹ لیا جائے، تو اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6028
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ قَطْعِ أَلْيَاتِ الْغَنَمِ وَجِبَابِ أَسْنِمَةِ الْإِبِلِ فَقَالَ:" كُلُّ شَيْءٍ قُطِعَ مِنْ بَهِيمَةٍ وَهِيَ حَيَّةٌ فَهُوَ مَيْتَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مِسْوَرُ بْنُ الصَّلْتِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےبکریوں کے پٹھوں (یا پیٹھ کے حصوں) اور اونٹوں کی کوہان کے حصے کاٹنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: زندہ جانور کا جو بھی حصہ کاٹا جائے وہ مردار شمار ہو گا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسور بن صلت ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 6028]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1220)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں