الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا .
اس بات کی ممانعت کہ کوئی شخص (طویل سفر سے واپسی پر) رات کے وقت اپنی بیوی کے پاس جائے
حدیث نمبر: 7735
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَطْرُقُ أَهْلَهُ لَيْلًا كَانَ يَدْخُلُ غُدْوَةً أَوْ عِشَاءً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِعَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ سَمَاعًا مِنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنِّي لَمْ أَجِدْ لِعَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ سَمَاعًا مِنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (طویل سفر سے واپسی پر) رات کے وقت اپنے گھر نہیں جایا کرتے تھے آپ دن کے وقت یا شام کے وقت چلے جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ میں نے عبدالصمد بن عبدالوارث کے اسحاق بن عبداللہ بن ابوطلحہ سے سماع کے بارے میں کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7735]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (125/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11854، 13114، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2631»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7736
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَزَلَ الْعَقِيقَ فَنَهَى عَنْ طُرُوقِ النِّسَاءِ [ اللَّيْلَةَ الَّتِي يَأْتِي فِيهَا ] فَعَصَاهُ رَجُلَانِ فَكِلَاهُمَا رَأَى مَا يَكْرَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیق کے مقام پر پڑاؤ کیا اور آپ نے رات کے وقت خواتین کے پاس جانے سے منع کر دیا دو آدمیوں نے آپ کی نافرمانی کی، تو ان دونوں نے ناپسندیدہ صورت حال پائی۔
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7736]
یہ روایت امام أحمد نے امام بزار نے اور طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7736]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1485) اخرجه احمد فى المسند (5814)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5780»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7737
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا بَعْدَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کوئی شخص (طویل سفر سے واپسی پر) رات کے وقت عشاء کے بعد اپنی بیوی کے پاس جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ زہری نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7737]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ زہری نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7737]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1516»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7738
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ أَنَّهُ قَدِمَ مِنَ السَّفَرِ فَتَعَجَّلَ فَإِذَا فِي بَيْتِهِ مِصْبَاحٌ، وَإِذَا مَعَ امْرَأَتِهِ شَيْءٌ فَأَخَذَ السَّيْفَ فَقَالَتْ: إِلَيْكَ عَنِّي فُلَانَةُ تُمَشِّطُنِي فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَنَهَى أَنْ يَطْرُقَ الرَّجُلُ أَهْلَهُ لَيْلًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ رَوَاحَةَ..
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ لَمْ يَلْقَ ابْنَ رَوَاحَةَ..
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ ایک سفر سے واپس آئے، اور اپنی بیوی کے پاس چلے گئے گھر میں چراغ موجود تھا، اور ان کی بیوی کے ساتھ کوئی موجود تھا انہوں نے تلوار پکڑ لی، تو ان کی بیوی نے کہا: آپ پیچھے رہیں یہ فلاں عورت ہے جو میری کنگھی کیا کرتی ہے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کر دیا کہ کوئی شخص (طویل سفر سے واپسی پر) رات کے وقت اپنی بیوی کے پاس جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7738]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7738]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7739
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَطْرُقُوا النِّسَاءَ لَيْلًا" يَعْنِي إِذَا قَدِمَ أَحَدُكُمْ مِنْ سَفَرٍ لَا يَأْتِي أَهْلَهُ إِلَّا نَهَارًا، قَالَ: فَقَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَافِلًا مِنْ سَفَرٍ وَذَهَبَ رَجُلَانِ فَسَبَقَا بَعْدَ قَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَيَا أَهْلَيْهِمَا فَوَجَدَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مَعَ أَهْلِهِ رَجُلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کے وقت خواتین کے پاس نہ جاؤ“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) یعنی جب کوئی سفر سے آئے، تو وہ صرف دن کے وقت اپنی بیوی کے پاس جائے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر سے واپس تشریف لائے تھے دو آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد بھی اپنی بیویوں کے پاس چلے گئے، تو ان میں سے ہر ایک نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو پایا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے، اور وہ ضعیف ہے ایسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7739]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1487) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11626)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 444، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11626، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 428»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
84. بَابُ إِبْعَادِ أَهْلِ الرِّيَبِ
حدیث نمبر: 7739M
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ. تَقَدَّمَ فِي النَّظَرِ إِلَى مَنْ يُرِيدُ تَزْوِيجَهَا.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ؛ یہ (مضمون) اس عورت کو دیکھنے کے باب میں گزر چکا ہے جس سے کوئی نکاح کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7739M]
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7739M]
85. بَابُ النُّشُوزِ .
(عورت کا شوہر کی) نافرمانی کرنا
حدیث نمبر: 7740
عَنْ نَضْلَةَ بْنِ طَرِيفٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ: الْأَعْشَى وَاسْمُهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَعْوَرِ كَانَتْ عِنْدَهُ امْرَأَةٌ يُقَالُ لَهَا: مُعَاذَةُ خَرَجَ فِي رَجَبٍ يَمِيرُ أَهْلَهُ مِنْ هَجَرَ، فَهَرَبَتِ امْرَأَتُهُ بَعْدَهُ، نَاشِزًا عَلَيْهِ فَعَاذَتْ بِرَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ: مُطَرِّفُ بْنُ بُهْصُلِ بْنِ كَعْبِ بْنِ قُمَيْشَعِ بْنِ دُلَفَ بْنِ أَهْصَمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحِرْمَازِ، فَجَعَلَهَا خَلْفَ ظَهْرِهِ فَلَمَّا قَدِمَ لَمْ يَجِدْهَا فِي بَيْتِهِ، وَأَخْبَرَتْ أَنَّهَا نَشَزَتْ عَلَيْهِ، وَإِنَّهَا عَاذَتْ بِمُطَرِّفِ بْنِ بُهْصُلٍ فَأَتَاهُ فَقَالَ: يَا ابْنَ عَمِّ عِنْدَكَ امْرَأَتِي مُعَاذَةُ فَادْفَعْهَا لِي، قَالَ: لَيْسَتْ عِنْدِي وَلَوْ كَانَتْ عِنْدِي لَمْ أَدْفَعْهَا إِلَيْكَ، قَالَ: وَكَانَ مُطَرِّفٌ أَعَزَّ مِنْهُ فَخَرَجَ حَتَّى أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَاذَ بِهِ، وَأَنْشَأَ يَقُولُ:
يَا سَيِّدَ النَّاسِ وَدَيَّانَ الْعَرَبْ إِلَيْكَ أَشْكُو ذِرْبَةً مِنَ الذِّرَبْ.
كَالذِّئْبَةِ الْعَلْسَاءِ فِي ظِلِّ السَّرَبْ
خَرَجْتُ أَبْغِيهَا الطَّعَامَ فِي رَجَبْ.
فَخَلَّفَتْنِي بِنِزَاعٍ وَهَرَبْ
أَخْلَفَتِ الْعَهْدَ وَلَطَّتْ بِالذَّنَبْ.
وَقَذَفَتْنِي بَيْنَ عِيصٍ وَمُؤْتَشَبْ
وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبْ.
فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ عِنْدَ ذَلِكَ ] :" وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبَ".
فَشَكَا إِلَيْهِ امْرَأَتَهُ وَمَا صَنَعَتْ [ بِهِ ] ، وَإِنَّهَا عِنْدَ رَجُلٍ مِنْهُمْ يُقَالُ لَهُ: مُطَرِّفُ بْنُ بُهْصُلٍ فَكَتَبَ لَهُ إِلَيْهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلَى مُطَرِّفٍ امْرَأَةُ هَذَا مُعَاذَةُ فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ" فَأَتَاهُ كِتَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُرِئَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهَا: يَا مُعَاذَةُ هَذَا كِتَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيكِ فَأَنَا دَافِعُكِ إِلَيْهِ، فَقَالَتْ: خُذْ لِي عَلَيْهِ الْعَهْدَ وَالْمِيثَاقَ وَذِمَّةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا يُعَاقِبَنِي بِمَا صَنَعْتُ فَأَخَذَ لَهَا ذَلِكَ عَلَيْهِ وَدَفَعَهَا مُطَرِّفٌ إِلَيْهِ، فَأَنْشَأَ يَقُولُ:
لَعَمْرُكَ مَا حُبِّي مُعَاذَةَ بِالَّذِي يُغَيِّرُهُ الْوَاشِي وَلَا قِدَمُ الْعَهْدِ.
وَلَا سُوءُ مَا جَاءَتْ بِهِ إِذْ أَزَالَهَا غُوَاةُ الرِّجَالِ إِذْ تَنَاجَوْا بِهَا بَعْدِي
.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.

نضلہ بن طریف بیان کرتے ہیں: ان میں سے ایک شخص کا نام اعشی تھا اس کا نام عبداللہ بن اعور تھا اس کی ایک بیوی تھی جس کا نام معاذہ تھا وہ شخص رجب کے مہینے میں حجر سے اپنے اہل خانہ کے لئے سامان لانے کے لئے نکلا اس کی غیر موجودگی میں اس کی بیوی بھاگ گئی وہ اس کی نافرمانی کرتے ہوئے بھاگ گئی تھی اس نے ان لوگوں میں سے ایک شخص کی پناہ لے لی جس کا نام مطرف بن بہصل بن کعب بن قمیشع بن دلف بن اہصم بن عبدالله بن حرماز تھا تو اس شخص نے اسے اپنی پشت کے پیچھے کر لیا جب اعشی واپس آیا اور اس نے اپنی عورت کو اس گھر میں نہیں پایا اور اسے یہ بات پتہ چلی کہ اس عورت نے اس کی نافرمانی کی ہے، اور مطرف بن بہصل کی پناہ لی ہے، تو وہ شخص مطرف کے پاس آیا اور بولا: میری بیوی معاذہ تمہارے پاس ہے تم اسے میرے حوالے کر دو اس نے کہا: میرے پاس نہیں ہے اگر میرے پاس ہوتی بھی، تو میں نے اسے تمہارے حوالے نہیں کرنا تھا راوی کہتے ہیں: مطرف اس کے مقابلے میں زیادہ صاحب حیثیت تھا وہ شخص وہاں سے نکلا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی پناہ مانگی اور یہ اشعار پڑھے: ”اے لوگوں کے سردار، اور عربوں کے آقا، میں آپ کے سامنے ایک زیادتی (یا اپنی بیوی کی) شکایت کرنا چاہتا ہوں، جو اپنی کچھار کے سائے میں موجود تاریک رات جیسی، بھیڑیے کی مادہ کی طرح ہے، میں رجب کے مہینے میں اناج حاصل کرنے کے لیے نکلا تھا، تو اس نے میری غیر موجودگی میں زیادتی کی اور بھاگ گئی، اس نے عہد کی خلاف ورزی کی اور روپوش ہو گئی، اور اس نے مجھے اس صورتحال کا شکار کر دیا جس طرح ”عیص“ نامی درخت ہوتا ہے جس کے پتے اتر جاتے ہیں، (یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں“۔ اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: (یعنی یہ الفاظ دہرائے:) ”(یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے، غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں“۔ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنی بیوی کی شکایت کی اور اس نے بیوی کے طرز عمل کے بارے میں بتایا اور یہ بھی بتایا کہ وہ ان میں سے ایک شخص کے پاس ہے جس کا نام مطرف بن بہصل ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لئے مطرف کے نام ایک خط لکھا کہ اس شخص کی بیوی معاذہ ہے تم اس عورت کو اس کے حوالے کر دو اس شخص کے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب آیا وہ اس شخص کے سامنے پڑھا گیا تو اس نے اس عورت سے کہا: اے معاذہ! یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب تمہارے بارے میں آ گیا ہے اب میں تمہیں اس شخص کے حوالے کر دوں گا اس عورت نے کہا: پھر تم اس شخص سے عہد اور میثاق لینا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذمہ لینا کہ وہ میرے اس عمل پر مجھے کوئی سزا نہیں دے گا اس شخص نے اس عورت کے لئے اس بارے میں عہد لیا اور پھر مطرف نے اس عورت کو اس شخص کے حوالے کر دیا تو اس شخص نے یہ اشعار پڑھے: ”آپ کی زندگی کی قسم ہے معاذہ کے ساتھ میری محبت ایسی نہیں ہے، کہ کوئی شخص یا زمانے کا گزرنا، یا جو برائی اس نے کی ہے وہ اس (محبت) کو ختم کر دے، جبکہ بھٹکے ہوئے لوگوں نے، میرے بعد اس کو سرگوشی میں بات کر کے بہکا دیا تھا“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7740]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7740]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6886)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7741
وَعَنِ الْأَعْشَى الْمَازِنِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْشَدْتُهُ:
يَا مَالِكَ النَّاسِ وَدَيَّانَ الْعَرَبْ إِنِّي لَقِيتُ ذِرْبَةً مِنَ الذِّرَبِ.
غَدَوْتُ أَبْغِيهَا الطَّعَامَ فِي رَجَبْ
فَخَلَّفَتْنِي بِنِزَاعٍ وَهَرَبْ.
أَخْلَفَتِ الْعَهْدَ وَلَطَّتْ بِالذَّنَبْ
وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبْ.
قَالَ: فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ [ عِنْدَ ذَلِكَ ] :" وَهُنَّ شَرُّ غَالِبٍ لِمَنْ غَلَبَ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا اعشی مازنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ کو یہ اشعار سنائے: ”اے لوگوں کے سردار، اور عربوں کے آقا، میں نے ایک زیادتی کا سامنا کیا ہے، میں رجب کے مہینے میں اناج حاصل کرنے کے لیے نکلا تھا، تو اس نے میری غیر موجودگی میں زیادتی کی اور بھاگ گئی، اس نے عہد کی خلاف ورزی کی اور روپوش ہو گئی“ (یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں“۔ راوی کہتے ہیں: تو اس موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہنا شروع کیا، (یعنی یہ الفاظ، دہرائے:) ”(یہ عورتیں) مغلوب شخص کے لیے، غالب آنے والی سب سے بری چیز ہیں“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7741]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7741]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6871) اخرجه احمد فى المسند (6885)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
86. بَابٌ فِيمَنْ أَفْسَدَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا .
اس شخص کا بیان، جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے لئے خراب کر دے
حدیث نمبر: 7742
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَلَفَ بِالْأَمَانَةِ وَمَنْ خَبَّبَ عَلَى امْرِئٍ زَوْجَتَهُ أَوْ مَمْلُوكَهُ فَلَيْسَ مِنَّا".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ النَّهْيَ عَنِ الْحَلِفِ بِالْأَمَانَةِ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْوَلِيدَ بْنَ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ النَّهْيَ عَنِ الْحَلِفِ بِالْأَمَانَةِ فَقَطْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْوَلِيدَ بْنَ ثَعْلَبَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ ہم میں سے نہیں جو امانت کے نام کا حلف اٹھاتا ہے، اور جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے یا کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دیتا ہے وہ بھی ہم میں سے نہیں ہو سکتا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف امانت کے نام پر حلف اٹھانے کی ممانعت والا حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ولید بن ثعلبہ کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7742]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1500) اخرجه احمد فى المسند (352/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22471»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7743
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَى زَوْجِهَا وَلَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ عَبْدًا عَلَى سَيِّدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُطَرِّفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مُطَرِّفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف کر دے اور وہ شخص بھی ہم میں سے نہیں جو کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطرف ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7743]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطرف ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7743]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1824)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1824»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف