الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابٌ فِيمَنْ وَافَقَ مِنْ أَخِيهِ شَهْوَةً .
اس شخص کا بیان، جو اپنے (کسی دینی) بھائی کی خواہش پوری کروا دے
حدیث نمبر: 7874
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ وَافَقَ مِنْ أَخِيهِ شَهْوَةً غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ نُمَيْرٍ النُّمَيْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ نُمَيْرٍ النُّمَيْرِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص، اپنے (کسی دینی) بھائی کی خواہش پوری کروا دے، اس کی مغفرت ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن نمیر نمیری ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی بھی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7874]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2890)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4110»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
3. بَابٌ فِيمَنْ يَشْتَهِي الشَّيْءَ وَهُوَ عَاجِزٌ عَنْهُ .
اس شخص کا بیان، جو کسی چیز کی خواہش کرے اور وہ اس سے عاجز ہو
حدیث نمبر: 7875
عَنْ عِصْمَةَ قَالَ: جَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَمُرُّ بِهَذِهِ الْأَسْوَاقِ فَنَنْظُرُ إِلَى هَذِهِ الْفَوَاكِهِ فَنَشْتَهِيهَا، وَلَيْسَ مَعَنَا نَاضٌّ نَشْتَرِي بِهِ، فَهَلْ لَنَا فِي ذَلِكَ مِنْ أَجْرٍ؟ فَقَالَ:" وَهَلِ الْأَجْرُ إِلَّا ذَلِكَ؟!".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عصمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم بازار سے گزرتے ہیں ہماری نظر ان پھلوں کی طرف پڑتی ہے ہمیں ان کی شدید خواہش ہوتی ہے، لیکن ہمارے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی جس کے عوض میں ہم انہیں خرید لیں، تو کیا اس چیز کا اجر ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اجر صرف اسی کا ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7875]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7875]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
4. بَابٌ فِيمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِ صِغَارٌ وَهُوَ يَأْكُلُ .
اس شخص کا بیان، جس کے پاس چھوٹے بچے آئیں اور وہ کچھ کھا رہا ہو؟
حدیث نمبر: 7876
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ فِي الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ فَقَالَ لِي: اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الشَّيْخِ فَقُلْ لَهُ: يَقُولُ لَكَ عَمِّي مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَذَهَبْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ: هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَدَخَلْتُ عَلَيْهِ أَنَا وَغِلْمَةٌ مَعِي، فَوَجَدْنَاهُ يَأْكُلُ تَمْرًا فِي قِنَاعٍ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَبَضَ لَنَا مِنْ ذَلِكَ قَبْضَةً وَمَسَحَ عَلَى رُءُوسِنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى مَتْرُوكٌ.
اسحاق بن یحیی بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا عیسیٰ بن طلحہ کے ساتھ مسجد میں موجود تھا اسی دوران سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ اندر تشریف لائے میرے چچا نے مجھے ان کی طرف بھیجا اور مجھ سے کہا: تم ان بزرگ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ میرے چچا موسیٰ بن طلحہ آپ سے یہ کہہ رہے ہیں کہ کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ میں ان صاحب کے پاس گیا میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے میں (بچپن میں) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میرے ساتھ کچھ اور بچے بھی تھے ہم نے آپ کو پایا کہ آپ ایک طباق میں رکھ کر کھجوریں کھا رہے تھے، آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے مٹھی بھر کھجوریں نکال کر ہمیں دیں اور ہمارے سروں پر ہاتھ پھیرا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اسحاق بن یحیی نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7876]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اسحاق بن یحیی نامی راوی متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6695)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6695، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9105»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي الثَّرِيدِ .
ثرید کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 7877
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَرَكَةِ فِي الثَّرِيدِ وَالسَّحُورِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ثرید اور سحری میں برکت کی دعا دی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7877]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (6387) اخرجه احمد فى المسند (7794)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7878
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" السَّحُورُ بَرَكَةُ وَالثَّرِيدُ بَرَكَةٌ، وَالْجَمَاعَةُ بَرَكَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَاسِرٍ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو يَاسِرٍ عَمَّارُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سحری برکت ہے ثرید برکت ہے، اور جماعت برکت ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویاسر عمار بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7878]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابویاسر عمار بن ہارون ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7878]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6447)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7879
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَرَكَةِ لِثَلَاثَةٍ: السَّحُورِ وَالثَّرِيدِ وَالْكَيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں کے لئے برکت کی دعا کی ہے سحری، ثرید اور ماپنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے کہ میں نے کسی کو ان کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7879]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (972)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6862، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 933»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7880
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَثْرِدُوا وَلَوْ بِالْمَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الرَّمْلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الرَّمْلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ثرید بنا لو! خواہ پانی کے ذریعے بناؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیرر ملی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اس کو ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7880]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (7289 و 1114)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7198، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1114»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
6. بَابُ إِكْثَارِ الْمَرَقِ .
شوربہ زیادہ کر لینا
حدیث نمبر: 7881
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا طَبَخْتُمُ اللَّحْمَ فَأَكْثِرُوا الْمَرَقَ - أَوِ الْمَاءَ - فَإِنَّهُ أَوْسَعُ أَوْ - أَبْلَغُ - فِي الْجِيرَانِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا طَبَخْتَ قِدْرًا فَأَكْثِرْ مَاءَهَا - أَوْ قَالَ: الْمَرَقَ - وَتَعَاهَدْ جِيرَانَكَ".
وَرِجَالُ الْبَزَّارِ فِيهِمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَجَمَاعَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم گوشت پکاؤ تو شوربہ زیادہ کر لو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) پانی زیادہ کر لو کیونکہ یہ پڑوسیوں کے لئے زیادہ گنجائش کا باعث ہو گا“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جب تم ہنڈیا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ کر لو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) شوربا زیادہ کر لو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں عبدالرحمن بن مغراء نامی راوی ہے، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7881]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1901) اخرجه احمد فى المسند (377/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14612»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
7. بَابُ الطَّعَامِ الْحَارِّ .
گرم کھانا
حدیث نمبر: 7882
عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهَا كَانَتْ إِذَا ثَرَدَتْ غَطَّتْهُ شَيْئًا حَتَّى يَذْهَبَ فَوْرُهُ ثُمَّ تَقُولُ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ أَعْظَمُ لِلْبَرَكَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا مُنْقَطِعٌ وَفِي الْآخَرِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے ثرید تیار کیا اور پھر اسے کسی چیز کے ذریعے ڈھانپ دیا تاکہ اس کی گرمی ختم ہو جائے پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: یہ زیادہ برکت کا باعث ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک منقطع ہے، اور دوسری میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قرہ بن عبدالرحمن ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ان دونوں کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7882]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (84/24) اخرجه احمد فى المسند (350/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26418، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2047، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7206»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7883
وَعَنْ جُوَيْرِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكْرَهُ [ أَنْ يُؤْكَلَ ] الطَّعَامُ حَتَّى يَذْهَبَ فَوْرَةُ دُخَانِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ حَسَنٌ.
سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ جب تک کھانے کے دھوئیں کی گرمی ختم نہیں ہوتی اس سے پہلے کھانا کھایا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کی بقیہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7883]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کی بقیہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (66/24)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف